Rural Prosperity

ایک ملک، ایک راشن کارڈ

प्रविष्टि तिथि: 12 NOV 2026 11:45 AM

بغیر سرحدکے  غذائی تحفظ

 

راشن کے حصول میں سہولت سے ہمہ گیر شمولیت تک: غذائی اجناس تک رسائی میں تبدیلی

ایک ملک، ایک راشن کارڈ (او این او آر سی) اسکیم کا آغاز 2019 میں محکمہ خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔ یہ عوامی نظامِ تقسیم (پی ڈی ایس) میں ایک اہم اصلاح ہے، جس کے تحت راشن کارڈوں اور قومی غذائی تحفظ قانون (این ایف ایس اے) کے تحت مستفید ہونے والے افراد کو ملک بھر میں کہیں بھی راشن حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ قومی غذائی تحفظ قانون رعایتی شرحوں پر غذائی اجناس کے حصول کا قانونی حق فراہم کرتا ہے، جبکہ ہدف پر مبنی عوامی نظامِ تقسیم (ٹی پی ڈی ایس) کے ذریعے یہ اجناس اہل مستفیدین تک پہنچائی جاتی ہیں۔ ہدف پر مبنی عوامی نظامِ تقسیم میں اصلاحات کے تحت، ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مستفیدین کو ملک کے کسی بھی حصے میں اپنے مقررہ حصے کا غذائی اناج حاصل کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس اقدام سے نقل مکانی کرنے والی آبادی کے لیے سماجی تحفظ مزید مضبوط ہوا ہے اور فلاحی سہولتوں کی فراہمی کے زیادہ مربوط، جامع اور مستفیدین پر مرکوز نظام کے تصور کو آگے بڑھانے میں مدد ملی ہے۔

  • نیا راشن کارڈ بنوانے کی ضرورت کے بغیر ملک بھر کی کسی بھی مناسب قیمت کی دکان سے اپنے مقررہ حصے کا غذائی اناج حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کے ذریعے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں منتقل ہونے کے باوجود راشن حاصل کرنے کا حق برقرار رہتا ہے۔
  • نقل مکانی کرنے والے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو رہائش کی جگہ تبدیل کرنے کے بعد بھی عوامی نظامِ تقسیم کے تحت ملنے والی سہولیات سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
  • مستفیدین کو ان کی رہائش کی جگہ سے قطع نظر رعایتی قیمتوں پر غذائی اناج کی فراہمی یقینی بناتا ہے۔
  • قومی غذائی تحفظ قانون کے تحت مستفید ہونے والے افراد کے لیے ملک بھر میں عوامی نظامِ تقسیم تک رسائی کو مزید مستحکم بناتا ہے۔

راشن کے حصول میں ملک گیر سہولت کے اہم سنگ میل

ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم نے غذائی اجناس کے حصول کو آسان، ہر جگہ قابل عمل اور ملک گیر سطح پر ممکن بنا کر عوامی نظامِ تقسیم میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/nov/image003_20261112114621_b691bc.jpg

    • ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم کا نفاذ تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کیا جا چکا ہے، جس کے تحت پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی) کے تمام مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے۔
    • اس اسکیم کے تحت ہر ماہ تقریباً 3.27 کروڑ مرتبہ راشن کارڈ کی ملک گیر سہولت سے استفادہ کیا جا رہا ہے۔
    • آغاز سے اب تک اس اسکیم کے تحت بین الریاستی اور ریاست کے اندر 233 کروڑ سے زائد مرتبہ راشن حاصل کرنے کے لین دین درج کیے جا چکے ہیں، جن کے ذریعے 614 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد غذائی اناج تقسیم کیا گیا ہے۔

عوامی نظام تقسیم میں شفافیت اور فراہمی کے نظام کو مستحکم بنانا

 

حکومت نے راشن کارڈ کی ملک گیر سہولت کے ساتھ ڈیجیٹل تصدیق، اعداد و شمار پر مبنی مستحقین کے انتخاب اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تقسیم کے نظام کو مربوط کیا ہے، تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور آخری مستفید تک غذائی اجناس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

  • سو فیصد ڈیجیٹلائزیشن: اکتوبر 2026 تک تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں راشن کارڈوں اور مستفیدین کے کوائف کو مکمل طور پر ڈیجیٹل شکل دی جا چکی ہے۔ اس کے تحت تقریباً 78.65 کروڑ مستفیدین کا احاطہ کیا گیا ہے اور یہ معلومات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے عوامی شفافیت کے ڈیجیٹل  نظام پر دستیاب ہیں۔ مرکزی نظام میں درج 20.51 کروڑ راشن کارڈوں میں سے 98.8 فیصد (20.27 کروڑ) کو آدھار سے منسلک کیا جا چکا ہے۔ آدھار سے منسلک مستفیدین کی مجموعی تعداد 76.97 کروڑ ہے۔ 30 ستمبر 2026 تک 71.52 کروڑ مستفیدین کی ای-کے وائی سی (الیکٹرانک طریقے سے صارف کی شناخت کی تصدیق) کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے، جو مستفیدین کی کل تعداد کا 91 فیصد ہے۔
  • شفاف طریقہ سے شکایتوں کاازالہ: تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شفافیت کے معلوماتی نظام، آن لائن شکایتی نظام اور ٹول فری ہیلپ لائنیں فعال ہیں، تاکہ مستفیدین کی شکایات کا مؤثر اور شفاف طریقے سے ازالہ کیا جا سکے۔
  • فراہمی کے نظام کو کمپیوٹر سے مربوط کرنا:ملک بھر میں غذائی اجناس کی آن لائن تقسیم کا نظام نافذ ہے، جبکہ 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ترسیل کے نظام کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا چکا ہے۔
  • ای-پی او ایس سے لیس مناسب قیمت کی دکانیں: ملک بھر میں موجود مجموعی5.51 لاکھ مناسب قیمت کی دکانوں میں سے 99.8 فیصد (5.50 لاکھ) پر الیکٹرانک فروخت کے نظام (ای-پی او ایس) کے آلات نصب ہیں اور وہ فعال طور پر کام کر رہی ہیں۔
  • مستحقین کی درست نشاندہی اور دوہری اندراجات کا خاتمہ: آدھار اور عوامی نظامِ تقسیم کے اعداد و شمار کے جدید تجزیے کے ذریعے 5.95 کروڑ مشتبہ اندراجات کی نشاندہی کی گئی، جس کے نتیجے میں مستحقین کی درست نشاندہی کے پہلے مرحلے (رائٹ فل ٹارگیٹنگ ورژن 1) کے تحت 2.58 کروڑ دوہرے یا غیر اہل اندراجات کو حذف کیا گیا۔ رائٹ فل ٹارگیٹنگ کے ورژن 3.63 کے تحت 68 لاکھ مشتبہ اندراجات کی نشاندہی کی گئی اور انہیں حذف کر دیا گیا۔
  • نرمل اور سَکشَم: راشن کی نقل و حمل اور اس کی دیکھ بھال میں معاونت کی اسکیم اور عوامی نظامِ تقسیم میں خودکاری (سارتھک-پی ڈی ایس) کے تحت یہ دونوں اقدامات خریداری سے لے کر تقسیم تک اعداد و شمار کے نظام اور تجزیے کو مضبوط بنانے (نرمل) نیز حقیقی وقت میں اعداد و شمار کے انضمام، بشمول گاڑیوں کے محل وقوع کا سراغ لگانے والے نظام (سَکشَم) کو فروغ دیتے ہیں۔ سارتھک-پی ڈی ایس اسکیم کے تحت ریاست کے اندر غذائی اجناس کی نقل و حمل، ان کی دیکھ بھال اور مناسب قیمت کی دکانوں کے ڈیلروں کے منافع کے لیے مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی نظام تقسیم کا ایک متحد، شہریوں پر مرکوز اور باہم مربوط نظام وضع کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف نظاموں کے درمیان معلومات کا تبادلہ ممکن ہو۔ اس اسکیم کا مقصد 31 مارچ 2031 تک آخری مستفیدین تک غذائی اجناس کی فراہمی کو یقینی بنانا، خرد برد اور رساؤ کو کم سے کم کرنا اور قومی غذائی تحفظ قانون کے تحت غذائی تحفظ کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
  • عوامی نظامِ تقسیم میں ٹیکنالوجی کے ذریعے جدیدکاری اور اصلاحات کی اسکیم (اسمارٹ-پی ڈی ایس): سارتھک-پی ڈی ایس کے تحت اسمارٹ-پی ڈی ایس کے ذریعے راشن کارڈوں، غذائی اجناس کی تقسیم، رسدی نظام اور شکایات کے ازالے کے عمل کوڈیجیٹل طور پر ایک دوسرے سے مربوط کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ایک مربوط مرکزی نظام کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹیکنالوجی سے متعلق خامیوں کو دور کیا جا رہا ہے۔

میرا راشن  ایپ: اب غذائی اجناس کا حصول آپ کی انگلیوں پر

ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم کے تحت ٹیکنالوجی کے ذریعے ہدف پر مبنی عوامی نظامِ تقسیم میں اصلاحات کے حصے کے طور پر، محکمہ نے میرا راشن موبائل ایپ متعارف کرایا۔ یہ ایپ 13 زبانوں میں دستیاب ہے اور مستفیدین کو راشن سے متعلق اہم معلومات اور سہولیات تک رسائی فراہم کرتی ہے۔

اہم خصوصیات:

  • ہر ماہ ملنے والے غذائی اناج کی مقررہ مقدار کی تفصیلات معلوم کرنا۔
  • سابقہ لین دین کی تفصیلات دیکھنا۔
  • آدھار سے منسلک ہونے کی صورتِ حال کی تصدیق کرنا۔
  • ملک گیر سطح پر راشن حاصل کرنے کی سہولت کے لیے اپنی اہلیت معلوم کرنا۔
  • ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم کے لیے اپنی رضامندی سے اندراج کرانا۔
  • جی پی ایس کے ذریعے قریبی مناسب قیمت کی دکانوں کا پتا لگانا۔
  • نقشے کی مدد سے قریب ترین مناسب قیمت کی دکان تک پہنچنے کا راستہ معلوم کرنا۔

 

میرا راشن ایپ مستفیدین، بالخصوص نقل مکانی کرنے والے افراد کو نئی جگہ پر قریبی مناسب قیمت کی دکانوں کا پتا لگانے اور وہاں اپنے مقررہ حصے کا غذائی اناج حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جامع اور باوقار غذائی تحفظ کی جانب پیش قدمی

ایک ملک، ایک راشن کارڈ اسکیم نے غذائی اجناس کے حصول کو ملک بھر میں ہر جگہ ممکن اور ٹیکنالوجی سے مربوط بنا کر عوامی نظامِ تقسیم میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔ تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس اسکیم کے نفاذ اور راشن کے حصول کی سہولت سے بڑے پیمانے پر استفادہ اس بات کا عکاس ہے کہ غذائی تحفظ کو مستحکم بنانے میں اس کا کردار مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مستفیدین کے ڈیجیٹل کوائف، الیکٹرانک فروخت کے نظام سے لیس مناسب قیمت کی دکانوں، سارتھک-پی ڈی ایس کے نظام اور میرا راشن ایپ کے ذریعے عوامی نظامِ تقسیم بتدریج مزید شفاف، مربوط اور مستفیدین کی ضروریات پر مرکوز ہوتا جا رہا ہے۔

مجموعی طور پر، ان اصلاحات کے ذریعے آخری مستفید تک غذائی اجناس کی فراہمی کا نظام مزید مستحکم ہو رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ مستفیدین جہاں کہیں بھی رہتے یا کام کرتے ہوں، انہیں غذائی تحفظ کی سہولت حاصل ہو سکے۔

حوالہ جات:

امورِ صارفین اور عوامی نظامِ تقسیم کی وزارت

https://nfsa.gov.in/doc/FAQ_for_Mera_Ration_2.pdf
https://sansad.in/getFile/annex/271/AU2600_K4DMRC.pdf?source=pqars

https://www.pib.gov.in/PressReleaseDetail.aspx?PRID=2269182&reg=6&lang=1

https://sansad.in/getFile/lsapps/loksabhaquestions/annex/188/AU4010_m1EVEQ.pdf?source=lsapps

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2265788&reg=3&lang=1
https://dfpd.gov.in/distribution-of-food-grains/en?utm
https://dfpd.gov.in/distribution-of-food-grains/en

AU2771_yEm7WG.pdf

مائی اسکیم

https://www.myscheme.gov.in/schemes/onorc

پی آئی بی بیک گراؤنڈرس

https://www.pib.gov.in/FactsheetDetails.aspx?Id=150838&reg=3&lang=1

https://www.pib.gov.in/PressNoteDetails.aspx?id=158774&NoteId=158774&ModuleId=3&reg=48&lang=2

پی ڈی ایف دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

*****

ش ح۔ت ف۔ش ت

U.NO-7528

(तथ्य सामग्री आईडी: 151179) आगंतुक पटल : 8


Provide suggestions / comments
इस विश्लेषक को इन भाषाओं में पढ़ें : English , हिन्दी , Kannada , Nepali