• Skip to Content
  • Sitemap
  • Advance Search
Infrastructure

بہار کو مربوط کرتے ہوئے فاصلے کم  کرنے کی پہل

وزیر اعظم 6 لین والے اونٹا سمریا گنگا پل کو ملک  کے نام وقف کریں گے

Posted On: 20 AUG 2025 4:01PM

20 اگست 2025

بہار کے بنیادی ڈھانچے   میں ایک نئے باب کا اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ اونٹا سمریا پروجیکٹ کا  وزیراعظم 22 اگست 2025 کو افتتاح کریں گے  جس میں دریائے گنگا پر 1.865 کلومیٹر طویل چھ لین پل شامل ہے۔پٹنہ ضلع کے مکامہ کو بیگوسرائے سے جوڑتے ہوئے ، یہ منصوبہ شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان ایک اہم رابطہ ہے  اور اس وقت زیر مرمت سات دہائی سے زیادہ پرانے راجندر سیتو کا متبادل فراہم کرے گا ۔

گنگا پر محیط: علاقائی امنگوں کی تکمیل

اہم این ایچ-31 کوریڈور پر واقع ، یہ پل 4 ایل/6 ایل اونٹا (موکاما)-سمریا (بیگوسرائے) کے حصے کا مرکز ہے ۔  اس کی اہمیت نہ صرف اس کی انجینئرنگ کی طاقت میں ہے ، بلکہ  یہ بہار میں کنیکٹی ویٹی  اور ترقی کی ضمانت بھی ہے ۔

ریاست کا تاریخی راجندر سیتو ، جو تقریبا ًسات دہائی پہلے بنایا گیا دو لین والا ریل اور سڑک کا پل ہے  اور یہ  طویل عرصے سے اس خطے کے لیے  شہ رگ رہا ہے ۔  تاہم ، کاف پرانا ہونے اور کئی بار  مرمت  ہونے  کی وجہ سے  یہ بھاری گاڑیوں کے لیے ناکافی  ہوگیا ہے ، جس کی وجہ سے  انہیں  مجبوراً طویل  فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا ۔

نیا چھ لین والا پل ، پرانے راجندر سیتو کے متوازی تعمیر کیا گیا ہے ۔  یہ ایک براہ راست اور جدید متبادل پیش کرتا ہے ، جس سے پٹنہ اور مظفر پور میں ٹریفک جام  کم  ہوسکے گا ، جس سے نہ صرف ٹریفک کی آمد و رفت  بلکہ دریا کے دونوں اطراف کی برادریوں کی امید اور عزائم کو بحال کیا جاسکے گا ۔

کنیکٹی ویٹی اور ترقی کی راہ ہموار کرنا

پٹنہ ضلع کے مکامہ اور بیگوسرائےکے لوگوں کے لیے ، نیا پل ایک گزرگاہ سے زیادہ ہے ، یہ امنگوں ، معاش اور بازاروں کو مربوط کرنے والا ہے ۔  بھاری گاڑیاں ، جو پہلے طویل اور سرکٹ والے راستوں سے گزرتی تھیں ، اب ہموار نقل و حمل  کی سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گی ۔  یہ رابطہ شمالی بہار کے علاقوں (جیسے بیگوسرائے ، سوپول ، مدھوبنی اور ارریہ) اور جنوبی بہار کے مقامات (بشمول پٹنہ ، شیخ پورہ ، نوادا اور لکھی سرائے) کے درمیان ان کے سفر کا 100 کلومیٹر تک کا فاصلہ کم ہو جائے گا ۔

سفر کے فاصلے میں  کافی حد تک یہ  کمی  براہ راست بچت میں تبدیل ہوگی: یعنی وقت  ، ایندھن  اور گاڑی کے آپریشن کے اخراجات میں بچت ۔ آسان اور تیز رفتار  سفر کے ساتھ  ساتھ  یہ نیا پل تجارت کو تقویت دینے ، مقامی صنعتوں کی مدد کرنے اور سامان اور لوگوں کی تیز رفتار نقل و حمل پر انحصار کرنے والی برادریوں کے لیے معاشی پائیداری  کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے ۔

اس پروجیکٹ میں دریائے گنگا پر 34 میٹر چوڑے ڈیک والے واحد سیگمنٹل ڈھانچے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہندوستان کا سب سے چوڑا پل شامل ہے ۔  57 میٹر سے 115 میٹر تک کی لمبائی اور 70 میٹر کینٹیلیور آرمس کے ساتھ ، یہ ڈھانچہ انجینئرنگ کی بہترین مثال پیش کرتا ہے ۔

 

 

پروجیکٹ سے متعلق تعمیراتی کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے ، این ایچ اے آئی کے علاقائی افسر ایم ایل یوئیٹکر نے کہا  ’’ٹیم کو تعمیر کے دوران بہت سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ۔  یہ ایک نشیبی علاقہ ہے ، جو سالانہ سیلاب کا شکار ہوتا ہے ۔  اس سیلاب کی وجہ سے ہر سال صرف 7 سے 8 ماہ کے دوران تعمیراتی کام ممکن ہے ۔  سیلاب خطے کے لوگوں کی زندگی کو بھی مشکل بنا دیتا ہے اور ان کی نقل و حرکت کو محدود کر دیتا ہے ۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پل اس علاقے کے لوگوں کو کافی راحت فراہم کرے گا ۔

بیگوسرائے کے لوگ  خوشی اور جوش  کا اظہار کرتے ہوئے اپنا رد عمل ظاہر کررہے ہیں ...

رام کمار سنگھ:

’’وزیر اعظم عام آدمی کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں ۔  یہ پل پٹنہ اور بیگوسرائے کے درمیان فاصلے کو کم کرے گا اور لوگوں کو سہولت فراہم کرے گا۔  اس سے ان گاڑیوں کے سفر میں کمی آئے گی جو پل کے خراب ہونے کی وجہ سے  طویل فاصلہ طے کرنے پر مجبور تھیں ۔‘‘

مونو راج:

’’بیگوسرائے سے پٹنہ پہنچنے میں تین گھنٹے لگتے تھے ، اب ہم 1.5 گھنٹے میں پہنچ جائیں گے ۔  اب سمریا دھام میں مزید سیاح آئیں گے ۔ ‘‘

سوجیت کمار:

 ’’یہ پل بیگوسرائے کے لوگوں کو بہت سہولت فراہم کرے گا ۔  اب ہم آسانی سے پٹنہ ، سمستی پور ، کھگڑیا جا سکتے ہیں ۔  یہ کسانوں کے لیے بھی اچھا ہوگا ۔ ‘‘

سنتوش کمار:

’’اس پل سے ٹرکوں کے سفر کا فاصلہ 100 کلومیٹر تک  کم  ہو جائے گا ۔  اس سے کاروباریوں کو بھی فائدہ ہوگا ۔ ‘‘

 

بصیرت اور عزم کی ایک علامت

 اونٹا-سمریا پل ملک کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور وسعت دینے کے لیے حکومت کے عزم کی مثال ہے ۔  اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی نے رکھا  تھا۔  اس نے اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ترقی ریاست کے ہر کونے تک پہنچے، رابطے کو بڑھانے اور علاقائی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ۔

یہ پل یاترا کے مشہور مقام  سمریا دھام سے بھی بہتر رابطہ فراہم کرے گا ، جو کہ مشہور کوی  آنجہانی جناب  رام دھاری سنگھ دنکر کی جائے پیدائش بھی ہے ۔

 

مستقبل کی جانب : زندگیوں میں تبدیلی

اونٹا-سمریا پل کا افتتاح بہار کی  جامع  ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ گنگا کے اوپر ایک قابل اعتماد اور موثر راستے کی بحالی کے ساتھ ، بہار کے لوگ تیزی سے رابطے ، معاشی بوجھ کو کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ مواقع کی توقع کر سکتے ہیں ۔ اس پروجیکٹ کا اثر نہ صرف گاڑیوں کی بہتر نقل و حمل میں ، بلکہ ہر گھر ، کاروبار اور کمیونٹی میں محسوس کیا جائے گا جو سفر کی نئی آسانی اور اعتماد سے فائدہ حاصل کریں گے ۔

جیسا کہ عزت مآب وزیر اعظم اس شاندار ڈھانچے کا افتتاح کر رہے ہیں ، اونٹا-سمریا پل جدید ہندوستان کے جذبے  کی ایک  طاقتور مثال پیش کررہا ہے: جس کا مقصد  فاصلے کو کم کرنا ، معیار زندگی کو  بہتر بنانا  اور  ملک کو ایک روشن ، زیادہ مربوط مستقبل کی  جانب  گامزن کرنا ہے ۔

حوالہ جات:

  • سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

پی ڈی ایف دیکھنے کےلئےیہاں کلک کریں

*****

ش ح۔ا ع خ۔ ن م۔

U-4996

(Features ID: 155074) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi
Link mygov.in
National Portal Of India
STQC Certificate