Social Welfare
حاشیہ سے مرکزی دھارے تک
ہندوستانی قبائلی برادریوں کے لیے ایک نئی صبح
Posted On: 14 JUN 2025 10:19AM
قبائلی برادریوں کے ساتھ ایک نیا ہندوستان
ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متحرک اور متنوع قبائلی آبادیوں میں سے ایک ہے۔ 10.45 کروڑ سے زیادہ قبائلی شہریوں کے ساتھ جو مجموعی آبادی کا 8.6 فیصد بنتے ہیں، قبائلی برادریاں ہندوستان کے تہذیبی تانے بانے کا ایک لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے بھرپور روایات، زبانوں اور علمی نظام کو محفوظ کیا ہے جو ملک کی ثقافتی شناخت کو تشکیل دیتے ہیں۔ ان کی شراکتیں لازوال ہیں، جن میں رامائن اور مہابھارت کے حوالہ جات ان کی حکمت، بہادری اور فطرت کے ساتھ گہرے تعلق کو اجاگر کرتے ہیں۔

اپنے بھرپور ورثے کے باوجود قبائلی برادریوں کو تاریخی طور پر مرکزی دھارے کی ترقی کی کہانی سے باہر رکھا گیا ہے۔ کئی دہائیوں تک انہیں ترقی میں برابر کے شراکت داروں کے بجائے ثقافت کے رکھوالوں کے طور پر دیکھا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ٹوکن ازم سے ٹارگیٹڈ بااختیار بنانے کی طرف واضح اور جان بوجھ کر تبدیلی آئی ہے۔ اسے مرکزی بجٹ 2025-26 میں ایک اہم موڑ کے ساتھ نشان زد کیا گیا جس میں قبائلی امور کی وزارت کے لیے فنڈنگ میں نمایاں اضافہ کیا گیا جو کہ حکومت کی جامع ترقی کے عزائم کی عکاسی کرتا ہے جو واقعی کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتا۔
قبائلی ترقی کے لیے مضبوط بجٹ سپورٹ
گزشتہ دہائی کے دوران حکومت ہند نے درج فہرست قبائل کی بہبود کو فروغ دینے کے لیے مالی الاٹمنٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت کا سالانہ بجٹ تین گنا بڑھ گیا ہے، جو 2013-14 میں 4,295.94 کروڑ روپے سے 2025-26 میں 14,926 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے اور جو جامع ترقی کے مضبوط عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

فلیگ شپ اسکیموں کو خاطر خواہ فنڈنگ ملی ہے، جس میں پی ایم-جن من ندھی کے لیے 24,104 کروڑ روپے اور دھرتی آبا ابھیان کے لیے 79,156 کروڑ روپے شامل ہیں، جس کا مقصد قبائلی برادریوں کی مجموعی ترقی لانا ہے۔ مزید برآں، ڈیولپمنٹ ایکشن پلان برائے شیڈولڈ ٹرائب (ڈی اے پی ایس ٹی) میں 2013-14 میں 24,598 کروڑ روپے سے 2024-25 میں 1.23 لاکھ کروڑ روپے تک پانچ گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں 42 مرکزی وزارتیں/محکمے اب ایس ٹی پر مرکوز اقدامات میں حصہ ڈال رہے ہیں۔ یہ کراس سیکٹرل اپروچ قبائلی تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور ذریعہ ٔمعاش میں جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بناتا ہے۔
جنگلات کے حقوق کا قانون: قبائلی زمینوں اور معاش کا تحفظ
فاریسٹ رائٹس ایکٹ (ایف آر اے) قبائلی اور جنگل میں رہنے والی کمیونٹیز کو جنگل کی زمینوں اور وسائل پر ان کے انفرادی اور اجتماعی حقوق کو قانونی طور پر تسلیم کرکے بااختیار بناتا ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران، حکومت نے 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقہ میں ایف آر اے سیل کے ذریعے اپنے نفاذ کو مضبوط کیا ہے، صلاحیت کی تعمیر اور بیداری کی مہم چلائی ہے۔
دھرتی آبا ابھیان کے تحت وقف شدہ فنڈنگ روزی روٹی کی ترقی اور دعویٰ کے بعد کی حمایت میں معاونت کرتی ہے۔ قومی سطح کی میٹنگیں، جس میں منتھن شوِر اور 2025 میں ڈسٹرکٹ کلکٹر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کانفرنس، دعوؤں کے عمل کو تیز کرنے اور زمینی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے منعقد کی گئیں اور توجہ زمین کے حقوق کو محفوظ بنانے اور پائیدار جنگل پر مبنی معاش کو فعال کرنے پر ہے۔
جنگلات کے حقوق کے نفاذ میں پیش رفت
مارچ 2025 تک کی تفصیلات
تفصیلات
|
مارچ 2025 تک
|
تقسیم شدہ اجازتوں کی تعداد
|
23.88 لاکھ
|
کمیونٹیز کو دیئے گئے حقوق کے لیٹر
|
1.21 لاکھ
|
دعوؤں کا تصفیہ
|
43.72 لاکھ
|
زمین کا رقبہ (ایکڑ میں)
|
232.66 لاکھ ایکڑ
|
زمین سے مستقبل کی تعمیر
1. پی ایم جن من : ہندوستان کے سب سے کمزور قبائل کے لیے ایک لائف لائن
پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم – جن من) صرف ایک اسکیم نہیں ہے - یہ ہندوستان کے خاص طور پر کمزور قبائلی گروہوں ( پی وی ٹی جیز) کے لیے انصاف، وقار اور ترقی کا ایک طاقتور مشن ہے۔ اسے ایک مکمل ترقی کے ویژن کے ساتھ شروع کیا گیا، یہ پہل 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک علاقہ میں پی وی ٹی جیز 75 کمیونٹیز کی زندگیوں کو تبدیل کر رہی ہے، جو ملک کے سب سے دور دراز علاقوں تک پہنچ رہی ہے۔
24,104 (چوبیس ہزار ایک سو چار)کروڑ روپے کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ پی ایم- جن من تین برسوں کی مدت میں لوگوں کو بنیادی سہولیات - رہائش، پانی، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم، غذائیت، سڑکوں اور پائیدار ذریعہ معاش تک رسائی کو یقینی بنا کر دہائیوں کی نظرانداز کو ختم کر رہا ہے۔
وزارت
|
سرگرمی
|
مشن ٹاگٹ
(2023–2026)
|
منظوری کی تفصیلات
|
فزیکل حصولیابیاں
|
دیہی ترقی کی وزارت
|
پکے مکانوں کا کا التزام
|
4.90 لاکھ گھر
|
4,34,837 کنبے
|
1,04,688 گھر مکمل ہوئے
|
وزارت صحت اور خاندانی بہبود
|
موبائل میڈیکل یونٹس (ایم ایم یوز)
|
733 ایم ایم یوز
|
687 ایم ایم یوز
|
38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی حاضری کے ساتھ 687 ایم ایم یوز کام کر رہے ہیں
|
وزارت جل شکتی
|
پائپ واٹر سپلائی
|
19,375 دیہات
|
18,379 گاؤوں
|
7,202 گاؤں 100فیصد سیر شدہ
|
وزارت خواتین و بہبود اطفال
|
آنگن واڑی مراکز کی تعمیر اور چلانا
|
2,500 اے ڈبلیو سیز
|
2,139 اے ڈبلیو سیز
|
1,069 آنگن واڑی مراکز نے کام شروع کیا
|
وزارت تعلیم
|
ہاسٹلز کی تعمیر اور آپریشن
|
500 ہاسٹلز
|
243 ہاسٹلز
|
95 ہاسٹلز میں کام شروع ہوا
|
وزارت کمیونکیشن
|
موبائل ٹاورز کی تنصیب
|
4,543 بستیوں کا کوریج
|
3,679 بستیاں
|
2,271 بستیوں کا احاطہ کیا گیا
|
وزارت توانائی
|
بغیر بجلی کے گھرانوں کی بجلی کاری
|
1,42,133 ایچ ایجز
|
1,42,133 ایچ ایچز
|
1,05,760 گھروں میں بجلی کاری
|
وزارت نئی اور رینیوبل انرجی
|
گھروں کے لئے شمسی توانائی
|
As per identification of eligible beneficiaries
|
9,961 households sanctioned
|
2,057 گھروں کی بجلی کاری
|
وزارت قبائل امور
|
کثیر مقصدی مراکز (ایم پی سیز) کا قیام
|
1,000 MPCs
|
1,000 MPCs
|
612 ایم پی سیز تعمیراتی کام جاری ہے، 38 ایم پی سیز مکمل ہو چکے ہیں
|
2. دھرتی آبا ابھیان: قبائلی دیہات کو تبدیل کرنا
وزیر اعظم نریندر مودی کے جامع اور جامع ترقی کے ویژن کے مطابق دھرتی آبا جن جاتی گرام اتکرش ابھیان ایک تاریخی اقدام ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ حکمرانی کے فوائد ہر قبائلی شہری تک پہنچیے۔ یہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کے لیے حکومت ہند کی غیر متزلزل وابستگی کی عکاسی کرتا ہے اور قبائلی برادریوں کو ہندوستان کے ترقی کے سفر کے مرکز میں رکھتا ہے۔
قبائلی امور کی وزارت کے ذریعہ 2 اکتوبر 2024 کو شروع کیا گیا، یہ ابھیان پی ایم-جن من کی کامیابی پر استوار ہے اور قبائلی دیہاتوں کو مواقع اور وقار کے مراکز میں تبدیل کرنے کی طرف ایک طاقتور قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔ 79,156 کروڑ روپے کی اہم سرمایہ کاری کے ساتھ، یہ کثیر شعبہ جاتی اقدام 17 وزارتوں کو 25 مربوط مداخلتوں کے ذریعے اکٹھا کرتا ہے، جو نچلی سطح پر ترقی کے لیے ایک جامع ماڈل پیش کرتا ہے۔

انتودیہ کی رہنمائی: آخری فرد تک سب سے پہلے
یہ مہم انتودیہ کے اصول کو مجسم کرتی ہے، اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ترقی سب سے محروم اور دور دراز قبائلی برادریوں تک پہنچے۔ یہ بنیادی ڈھانچے اور بنیادی خدمات میں اہم خلا کو دور کرتا ہے، جن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے:
- پینے کے صاف پانی تک رسائی کے ساتھ محفوظ اور پائیدار رہائش
- صحت کی دیکھ بھال اور صفائی کی بہتر سہولیات
- بچوں کے لیے معیاری تعلیم اور غذائی امداد
- قابل اعتماد بجلی اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا
- قبائلی علاقوں میں سڑکوں کے رابطوں اور ڈجیٹل نیٹ ورک کو وسعت دینا
- اسکیموں اور مہارتوں کے ہم آہنگی کے ذریعے روزی کے پائیدار مواقع
دھرتی آبا ابھیان کی پیش رفت کی جھلکیاں
|
مداخلت کا علاقہ
|
اہداف اور کامیابیاں
|
فائدہ اٹھانے والے کی مداخلت
|
مکانات
|
11.45 لاکھ مکانات کی منظوری دی گئی اور 76,704 مکانات مکمل ہوئے۔
|
بجلی کاری
|
1,84,551 گھریلو برقی کنکشن کو منظوری دی گئی اور 3,827 عوامی مقامات کو منظوری دی گئی۔
|
پینے کے پانی فراہمی
|
62,515 گاؤں منظور کیے گئے اور 25,870 گاؤں سیر ہوئے۔
|
ایف آر اے لیز ہولڈرز کو زرعی امداد
|
چار ریاستوں آسام، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور جموں و کشمیر کے لیے تجاویز کو منظوری دی گئی، جس سے 1,73,097 افراد مستفید ہوں گے۔
|
فش فارمنگ میں قبائلی ماہی گیروں کی مدد
|
قبائلی ماہی گیروں کے لیے 52.18 کروڑ روپے کی امداد کی تجاویز کو 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں: آسام، جھارکھنڈ، ناگالینڈ، تری پورہ، گوا، مہاراشٹر، بہار، چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش کے لیے منظور کیا گیا ہے۔
|
کمیونٹی کی مداخلت
|
آشرم اسکولوں / قبائلی رہائشی اسکولوں کی اپ گریڈیشن
|
3,420 پروجیکٹوں کی منظوری
|
قبائلی کثیر مقصدی مارکیٹنگ سینٹر (ٹی ایم سی)
|
5 لاکھ سے زیادہ مستفیدین پر محیط 71 ٹی ایم ایم سیز کو منظوری دی گئی۔
|
اسکل سیل ڈیزیز کے لیے قابلیت کا مرکز (سی ایس سی)
|
14 ریاستوں میں 15 سی او سیز کی منظوری دی گئی۔
|
کمیونٹی فاریسٹ ریسورس رائٹس منیجمنٹ اسکیمز (سی ایف آر ایم اسکیمز)
|
90,000 ہیکٹر سے زیادہ جنگلاتی اراضی پر محیط 920 سی ایف آر ایم اسکیموں کو منظوری دی گئی۔
|
دھرتی آبا ایف آر ایس ایل
|
17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے 17 ریاستی سطح کے ایف آر اے سیل اور 19 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 414 ضلعی سطح کے سیل کو منظوری دی گئی۔
|
موبائل میڈیکل یونٹ ( ایم ایم یو )
|
36 ایم ایم کام کا آغاز
|
ہاسٹلز
|
604 ہاسٹلز کی منظوری دی گئی۔
|
آنگن واڑی مراکز(اے ڈبلیو سیز)
|
236 آنگن واڑی مراکز کو منظوری دی گئی۔
|
ٹیلی کام کنکٹی وٹی
|
4,543 دیہاتوں کو منظوری دی گئی اور 2,983 گاؤں کا احاطہ کیا گیا۔
|
قبائلی فخر کا دن: قبائلی ورثے کا احترام
ہندوستان کی جدوجہد آزادی اور ملک کی تعمیر میں قبائلی برادریوں کے انمول شراکت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے حکومت ہند ہر سال 15 نومبر کو بھگوان برسا منڈا کی یاد میں قبائلی فخر کا دن مناتی ہے۔ 2024 کا جشن ان کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر منایا گیا، اور اس موقع پر پالیسی پر مبنی عمل درآمد کو نشان زد کیا گیا جس کا مقصد ملک بھر میں فخر، شرکت اور قبائلی ورثے کو محفوظ کرنا تھا۔
2024 کے قبائلی فخر کے دن میں 1 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی ورچوول شرکت دیکھنے میں آئی۔ بہرا کے ضلع جموئی میں ایک قومی تقریب میں معزز وزیر اعظم نے شرکت کی، جس میں قبائلی شراکت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ قبائلی ہیروز کے اعزاز کے لیے 10 ریاستوں میں 11 قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم کی منظوری دی گئی۔ 15-26 نومبر 2024 کے درمیان ملک بھر میں 46,000 سے زیادہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں، جن میں تعلیم، صحت، معاش، فن اور ثقافت وغیرہ جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا۔ آدی مہوتسو اور دھرتی-آبا ٹرائب پرینور جیسے تقریبات میں قبائلی ٹیلنٹس کو نوازا گیا، جب کہ 29 قبائلی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سیمینارز یا طالب علموں کے لیے منعقد ہونے والے سیمینارز، (ٹی آر آئی) کے پروگرام تھے۔ بہار، ناگالینڈ، گوا، کیرالہ، آسام اور میزورم میں بھی قومی سطح کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
آگے رہنا سیکھنا: تعلیم کو بااختیار بنانا
اکلویہ ماڈل ریذیڈنشیل اسکولز (ای ایم آر ایس) پہل، جس کا مقصد ایک فلیگ شپ پروگرام میں تبدیل ہوا ہے جس کا مقصد پورے ہندوستان میں قبائلی طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے، پچھلی دہائی کے دوران اس میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ پالیسی، بنیادی ڈھانچے، تدریس اور ڈجیٹل اختراع میں حکومت کی حکمت عملی مداخلتوں نے قبائلی نوجوانوں کے لیے رسائی، حکمرانی اور سیکھنے کے نتائج کو نمایاں طور پر بہتر کیا ہے۔ ایم ایم آر ایس اسکول اب ہر قبائلی بلاک میں قائم کیے گئے ہیں جس میں 50 فیصد سے زیادہ ایس ٹی آبادی ہے اور کم از کم 20,000 قبائلی باشندے ہیں (2011 کی مردم شماری کے مطابق)، وزارت کا مقصد ملک بھر میں تقریباً 3.5 لاکھ ایس ٹی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے لیے کل 728 ای ایم آر ایسزقائم کرنا ہے۔
ای ایم آر ایسز تبدیلی کا ارتقاء (2004-2024)
تفصیلات
|
2004–2014
|
2014–2025
|
مجموعی اسکول کی منظوری
|
90
|
555
|
چل رہے اسکول
|
82
|
354
|
عمارتوں کی تکمیل
|
63
|
279
|
بار بار چلنے والی لاگت فی طالب علم
|
₹42,000
|
₹1,47,000
|
فی اسکول تعمیرکی لاگت(سادہ)
|
₹12 Cr
|
₹38 Cr
|
فی اسکول تعمیر کی لاگت (پہاڑی/ این ای/ ایل ڈبلیو ای)
|
₹16 Cr
|
₹48 Cr
|
مجموعی بجٹ الاٹمنٹ
|
Limited
|
₹28,920 Cr (2021–26)
|
تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی بھرتی
|
Ad-hoc
|
9,000+
|
ملازمین کی نئی بھرتی (2019–2026)
|
NA
|
38,480 approved
|
اسکالرشپ اسکیموں کے ذریعہ قبائلی طلباء کو بااختیار بنانا
گزشتہ 11 برسوں کے دوران قبائلی امور کی وزارت نے اپنے اسکالرشپ ایکو سسٹم کو نمایاں طور پر مضبوط کیا ہے تاکہ قبائلی طلباء کو وسیع کوریج، بڑھتی ہوئی فنڈنگ اور ڈجیٹل تبدیلی کے ذریعے بااختیار بنایا جا سکے۔ آج، تقریباً 30 لاکھ قبائلی طلباء پانچ مرکزی اسکالرشپ اسکیموں سے سالانہ فائدہ اٹھاتے ہیں، جس کا بجٹ 2013-14 میں 978 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2024-25 میں 3,000 کروڑ روپے سے زیادہ ہو گیا ہے۔

مینوول سے مکمل طور پر ڈجیٹل، ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر ( ڈی بی ٹی) سے چلنے والے سسٹمز میں تبدیلی ایک اہم سنگ میل رہا ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ دہائی میں 22,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے وظائف کی تیز تر، شفاف اور حقیقی وقت میں تقسیم ہوئی ہے۔ مختلف اسکیموں کے تحت تعاون یافتہ طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے – ایم فل/پی ایچ ڈی فیلوشپ ~950 سے بڑھ کر 2,700، قومی غیر ملکی اسکالرشپس 8 سے بڑھ کر 58 طلباء، اور اعلیٰ درجے کی تعلیمی اسکیم کی کوریج دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی، جس سے آئی آئی ٹیز ، آئی آئی ایمس اور اے آئی آئی ایمس جیسے کلیدی اداروں میں 7,000 طلباء مستفید ہوئے۔
قبائلی آبادی کے لیے صحت کی بہتر نگہداشت کے اقدامات
سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کا مشن
قبائلی آبادی میں صحت کی ناہمواریوں کو دور کرنے کے اپنے عزم کے ایک حصے کے طور پر حکومت ہند نے 2023 میں سکیل سیل انیمیا کے خاتمے کا مشن شروع کیا۔ مرکزی بجٹ 2023-24 میں اعلان کیا گیا اور یکم جولائی 2023 کو مدھیہ پردیش کے شہڈول میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ باضابطہ طور پر شروع کیا گیا، اس مشن کا مقصد 2023 میں سکیل سیل انیمیا کو ختم کرنا ہے۔ قبائلی اکثریتی علاقوں پر توجہ مرکوز اس کا مقصد قبائلی اکثریتی علاقوں میں 0-40 سال کی عمر کے 7 کروڑ افراد کی اسکریننگ کرنا ہے۔

- 2025 تک 5 کروڑ سے زیادہ لوگوں کی اسکریننگ کی جا چکی ہے۔
- 19 جون سے 3 جولائی 2024 تک ملک بھر میں آگاہی مہم چلائی گئی، جس میں شامل ہیں:
- 1.60 لاکھ پروگرام
- 1 لاکھ ہیلتھ کیمپ
- 13.19 لاکھ اسکریننگ کارڈز کی تقسیم
- جنوری 2025 میں دہلی میں ایس سی اے بیداری اور مشاورت کے لیے استعداد کار بڑھانے کے لیے ٹرینرز پروگرام کی قومی سطح کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔
- دھرتی آبا جدید تشخیص، علاج اور مریض کی مدد فراہم کرنے کے لیے
ابھیان کے تحت، 14 ریاستوں میں 15 قابلیت کے مراکز ( سی او سیز) قائم کیے گئے
ایمس دہلی نے قبائلی صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے، جس میں ہیماٹولوجی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے قبائلی صحت کی بھگوان برسا منڈا چیئر کا قیام، اڈیشہ میں صحت کی دیکھ بھال کی ترقی کے لیے لامٹاپٹ بلاک کو اپنانا، اور ساتھ ہی قبائلی فخر سال کے دوران سندر گڑھ، اڈیشہ میں منعقدہ میگا میڈیکل کیمپ جیسے کیمپوں کے لیے تعاون شامل ہے۔
یہ مربوط، کثیر ایجنسی کی کوشش اس بات کو یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے کہ قبائلی برادریوں کو بروقت تشخیص، علاج اور دیکھ بھال ملے، صحت کو قبائلی بااختیار بنانے اور شمولیت کا ایک اہم ستون بنایا جائے۔
قبائلی معاش اور کاروبارون دھن ماحولیاتی نظام:
ون دھن یوجنا، جو 14 اپریل 2018 کو شروع کی گئی تھی، کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) اور ایم ایف پیز کے لیے ویلیو چین کی ترقی کے ذریعے چھوٹی جنگلاتی پیداوار ( ایم ایف پی) کی مارکیٹنگ کے طریق کار کے تحت ایک اہم اقدام ہے۔ نوڈل ایجنسی کے طور پر ٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعہ نافذ کی گئی اس اسکیم کا مقصد قبائلی جمع کرنے والوں کو کاروباری بنا کر ان کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ ون دھن وکاس کیندرز ( وی ڈی وی کے سیز) قبائلی اکثریتی اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں جہاں قبائلی سیلف ہیلپ گروپس ( ایس ایچ جیز) معمولی جنگلاتی پیداوار کو جمع کرنے، قیمت میں اضافے اور مارکیٹنگ میں مصروف ہیں۔
قبائلی معاش اور انٹرپرائز میں اہم تبدیلی کی کامیابیاں
قبائلی تاجروں کو بااختیار بنانا
• 4,030 ون دھن وکاس کیندرز ( وی ڈی وی کیز) پورے ہندوستان میں قائم ہوئے۔
• 12 لاکھ سے زیادہ قبائلی افراد جنگلاتی پیداوار کی قدر میں اضافے کے ذریعے پائیدار روزی روٹی پیدا کرنے سے مستفید ہوئے۔
معمولی جنگلاتی پیداوار ( ایم ایف پی) کے لیے کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) میں توسیع
نوٹیفائیڈ ایم ایس پی فہرست میں 77 نئے ایم ایف پیز شامل کیے گئے
• قبائلی جمع کرنے والوں کے لیے بہتر قیمت وصولی اور آمدنی کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔
انفراسٹرکچر اور مارکیٹ روابط کو مضبوط بنانا۔
• 1,316 ہاٹ بازار، 603 اسٹوریج یونٹس اور 22 پروسیسنگ یونٹس کی منظوری۔
• قبائلی مصنوعات اور کاریگروں کے لیے براہ راست بازار تک رسائی کی سہولت۔
قبائلی انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے 89.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
قبائلی ثقافت اور تجارت کو فروغ دینا
• ملک بھر میں قبائلی بازاروں کا قیام ملک کے بڑے شہروں میں 38 آدی مہوتسو کا انعقاد۔
• قبائلی دستکاری، فنون لطیفہ اور زرعی مصنوعات کی ایک وسیع تر قوم کے سامنے نمائش ۔
اعلیٰ سطح کی پہچان اور حمایت
• وزیر اعظم نے آدی مہوتسو کا دو بار افتتاح کیا، جس سے قومی نمائش اور حمایت میں اضافہ ہوا۔
• صدر ہند نے 2023 میں جھارکھنڈ میں 15,000 خواتین ایس ایچ جی اراکین سے خطاب کیا، قبائلی خواتین رہنماؤں کو بااختیار بنایا
مالی بااختیار بنانا
نیشنل شیڈیولڈ ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( این ایس ٹی ایف ڈی سی) نے گزشتہ دہائی کے دوران درج فہرست قبائل کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ قبائلی امور کی وزارت کے تحت کام کرنے والے این ایس ٹی ایف ڈی سی نے رعایتی مالی امداد کے ذریعے قبائلی کاروباریوں، طلباء اور خود مدد گروپوں کی مدد میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔
2014 اور 2025 کے درمیان کارپوریشن نے اپنے قرضوں کی منظوریوں اور تقسیم کو دوگنا سے زیادہ کیا ہے، اپنے 95فیصد سے زیادہ مستفید کنندگان تک رسائی کو بڑھایا ہے اور کوریج کو 28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک بڑھایا ہے۔ اس کے لون پورٹ فولیو میں 171 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ محصولات اور سرپلس میں تین گنا اضافہ ہوا جو مضبوط ادارہ جاتی ترقی اور اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
پالیسی ریفارمز اور اسٹریٹجک اقدامات (2014-2025)
1. قرض کی حد میں اضافہ
• آدیواسی مہیلا سشکتیکرن یوجنا ( اے ایم ایس وائی): قرض کی حد 50,000 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کر دی گئی۔
• ٹرم لون اسکیم: پروجیکٹ لاگت کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے فی یونٹ کر دی گئی۔
• آدیواسی شکشا لون یوجنا (تعلیمی قرض): حد 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دی گئی۔
2. آزادی کا امرت مہوتسو (2021) کے تحت کوہیما اور وشاکھاپٹنم میں 139 قبائلی کاروباریوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
3. 650 سے زیادہ ایس ٹی خواتین کے ایس ایچ جی ارکان کو مالیاتی خواندگی، ڈجیٹل فنانس اور سرکاری اسکیم نیویگیشن میں تربیت دی گئی۔

اسٹارٹ اپس اور اختراع:
پردھان منتری جن جاتی وکاس مشن ( پی ایم جے وی ایم) کا مقصد انٹرپرائز کی ترقی کو فروغ دے کر قبائلیوں کی روزی روٹی کو بڑھانا ہے۔ یہ ون دھن وکاس کیندرز اور پروڈیوسر انٹرپرائزز کے قیام پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ معمولی جنگلاتی پیداوار ( ایم ایف پی) کی قدر میں اضافہ ہو، ایم ایس پی کی خریداری کو مضبوط بنایا جا سکے اور مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے ہاٹ بازاروں اور گوداموں کو تیار کیا جا سکے۔ ٹی آر آئی ایف ای ڈی جوایک نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتا ہے اور مؤثر نفاذ اور مارکیٹ کے روابط کو یقینی بناتا ہے۔
پی ایم جے وی ایم کی اہم تبدیلی کی کامیابیاں
کامیابی کے علاقے
|
تفصیلات
|
قبائلی صنعت کاروں کو بااختیار بنانا
|
4,030 وندھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کیز) قائم کیے گئے۔
12 لاکھ سے زیادہ قبائلیوں نے فائدہ اٹھایا
|
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں(ایم ایف پیز) کے لیے ایم ایس پی میں توسیع
|
قیمتوں کی بہتر وصولی کے لیے 77 نئی معمولی جنگلاتی پیداوار(ایم ایف پی) اجناس کو ایم ایس پی فہرست میں شامل کیا گیا۔
|
انفراسٹرکچر اور مارکیٹ لنکیجز
|
316 ہاٹ بازار
603 اسٹوریج یونٹ
22 پروسیسنگ یونٹس کی منظوری دی گئی۔
بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے 89.14 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
|
قبائلی ثقافت اور تجارت کو فروغ دینا
|
بڑے شہروں میں 38 آدی مہوتسو کا انعقاد
وزیر اعظم نے آدی مہوتسو کا دو بار افتتاح کیا۔
صدر نے جھارکھنڈ (2023) میں 15,000 سے زیادہ خواتین ایس ایچ جی اراکین سے خطاب کیا
|
درج فہرست قبائل کی فہرست میں توسیع
قبائلی برادریوں کی شناخت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2014 اور 2024 کے درمیان 117 کمیونٹیز کو درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کیا گیا، جبکہ گزشتہ دہائی میں یہ تعداد صرف 12 تھی۔ یہ 10 گنا اضافہ حکومت کے پہلے سے پسماندہ گروہوں کو پہچاننے اور انہیں ترقیاتی اور فلاحی اسکیموں کے فوائد فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل ہونے سے ان کمیونٹیز کے لیے تعلیمی اور ملازمتوں کے تحفظات سے لے کر سیاسی نمائندگی اور قانونی تحفظ تک بہت سے فلاحی فوائد کے دروازے کھلتے ہیں، جس سے ملک کی ترقی کے سفر میں ان کی بھرپور شرکت ممکن ہوتی ہے۔
نتیجہ: قبائلی ہندوستان کا عروج
ہندوستان کی قبائلی برادریاں حاشیہ سے مرکزی دھارے میں واپس آگئی ہیں اور ملک کی ترقی کے سفر میں مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ہیں۔ پی ایم-جن من، دھرتی ابا ابھیان اور ون دھن یوجنا جیسی مرکوز اسکیموں کے ذریعے حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ قبائلی شہریوں کو حقوق، مواقع اور وقار ملے۔ یہ تبدیلی فلاح و بہبود سے بالاتر ہے اور انصاف، بااختیار بنانے اور شمولیت پر مبنی ہے۔ تعلیم، صحت، معاش اور ثقافت میں سرمایہ کاری کے ساتھ قبائلی برادریاں اپنا مستقبل خود تشکیل دے رہی ہیں۔ یہ سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پریاس کا نچوڑ ہے – ایک حقیقی قبائلی ہندوستان کی تشکیل میں۔
حوالہ جات
• قبائلی امور کی وزارت
*****
ش ح – ظ ا – ع ر
(Backgrounder ID: 154663)
Visitor Counter : 3
Provide suggestions / comments