نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیلوں کے وزیر نے سری کانت کدمبی کو مبارک باد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 JUN 2017 2:47PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 جون ؍نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب وجے گوئل نے آسٹریلین اوپن بیڈ منٹن سپر سیریز جیتنے پر سری کانت کدمبنی کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ 
جناب وجے گوئل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’’ سری کانت کی کارکردگی واقعی غیر معمولی ہے اور ان کی اس فتح پر قوم کو فخر ہے ۔ مجھے ان سے جلد مل کراور اعزاز سے نواز کر خوشی ہو گی ۔ ہم ہر کھیل کو فروغ دینے کے لئے عہد بستہ ہیں اور کھیلوں کے وزارت بشمول اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ہر کھلاڑی کو مکمل مدد اور معاون اسٹاف فراہم کرے گی ۔ 
جناب گوئل نے مزید کہا کہ ان کی وزارت کے دروازے ہمارے کھیلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور مدد فراہم کرانے کے لئے 24X7 کھلے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کے شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس میں فٹ بال میں فیفا کی رینکنگ میں ٹاپ 100 میں مقام کا حصول ، کبڈی عالمی کپ 2016 میں فتح اور ایشیائی ہاکی چیمپین ٹرافی میں گزشتہ سال مرد و خواتین دونوں زمروں میں فتح شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ ہمیں کبڈی اور کشتی جیسے گھریلو کھیلوں کی بھی مدد اور حوصلہ افزائی کرنی چاہئیے ۔ 
کھیلوں کی وزارت نے نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے متعدد پہل قدمی کی ہے جس میں سلم یوتھ میراتھن اور کھیلو انڈیا وغیرہ شامل ہیں ۔ ایسا لگتا ہے کہ نہ صرف کرکٹ بلکہ فٹ بال ، ہاکی ، کبڈی اور حتی کہ موٹر اسپورٹس میں بھی بھارت فتح کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے - وزیر موصوف نے کہا کہ ملک بھر میں با ہنر کھلاڑیوں کی تلاش کو یقینی بنانے اور انہیں مستقبل کے لئے تیار کرنے کے لئے ایک اسپورٹس کلچر تیار کرنے کا خیال ہے ۔ 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ 


U . 2904 
م ۔ ر ۔ ر 27 / 6 / 17 


(ریلیز آئی ڈی: 1493840) وزیٹر کاؤنٹر : 24