وزارت دفاع
اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے کا تقریری مقابلہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 JUL 2017 5:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔24؍جولائی۔ یوم فضائیہ کی تقریبات کے ایک حصہ کے طور پر24جولائی کو فضائیہ کے عملے کی بیویوں کی بہبود کی تنظیم (ریجنل)
( اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے۔ ریجنل)،ہیڈکوارٹرز ویسٹرن ایئر کمانڈ، سبروتو پارک، نئی دہلی کے زیر انتظام فضائیہ کے لڑاکوؤں کے بچوں کے درمیان ایک تقریری مقابلہ کاانعقاد کیا گیا۔
یہ مقابلہ انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں منعقد کیا گیا اور اس میں مختلف اکائیوں سے منتخب کئے جانے والے مجموعی طور پر16 شرکا نے حصہ لیا۔ اس مقابلہ کا مقصد 24اگست 2017 کو منعقد ہونے والے آئی اے ایف سطح کے تقریری مقابلہ میں ہیڈ کوارٹر ڈبلیو اے سی کی نمائندگی کرنے کے لئے انگریزی اور ہندی دونوں زبانوں میں بہترین مقرروں کی فہرست تیار کرنا تھا۔
کے وی نمبر 2 امبالہ کینٹ کے ماسٹر سوروسمن اور کے وی نمبر 2ہنڈن کی پولامی مکھرجی کو انگریزی اور ہندی میں بہترین مقرر قرار دیا گیا۔ اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے( ریجنل) کی محترمہ دیویکاہری کمار نے مقابلہ میں جیتنے والوں کو ا نعامات پیش کئے۔
اے ایف ڈبلیو ڈبلیو اے (ریجنل) کی صدر محترمہ صدر ہری کمار اس موقعہ پرمہمان خصوصی تھیں۔ اپنے خطاب کےد وران انہوں نے انعام یافتگان کو مبارکباد دی اور اس تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے تمام شرکا کی کوششوں کی ستائش کی۔محترمہ ہری کمار نے عوام سے خطاب کرنے کا فن پیدا کرنے کے لئے طلبا کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انہیں کامیابی اور ناکامی کا خیال کئے بغیر اپنی کوششوں میں بہتری لانے کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے۔
م ن۔ ا گ ۔ رض
U-3449
(ریلیز آئی ڈی: 1496922)
وزیٹر کاؤنٹر : 19