ایٹمی توانائی کا محکمہ

سیویج کو حیاتیاتی کھاد میں تبدیل کرنے کے لئے بارک ٹیکنالوجی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2018 7:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍07فروری2018، شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈونیئر)کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)،وزیر مملکت برائے وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن نیز ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ نےآج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ عام طورپر سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ سیویج کو ٹریٹ کرکے اسے خشک کرتے ہیں۔ بھابھا ایٹومک ریسرچ سینٹر(بی اے آ رسی) نے ایک ایسی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے جس کے ذریعہ فضلے اور کچرے کو کچل ؍مسل کر 10 کے جی وائی تابکاری کی خوراک دے کر سکھایا جاتاہے۔ اس عمل میں جراثیم ختم ہوجاتے ہیں اور یہ استعمال کے لئے محفوظ ہوجاتاہے۔ اس کے دوسرے مرحلے میں اسے حیاتیاتی کھاد میں تبدیل کرنے کے لئے اس پربایو-این پی کے (نائٹروجن فاسفیٹ پوٹاشیم) مائیکرو جراثیم کا چھڑکاؤ کیاجاتاہے۔ اس بایو-فرٹیلائزر کے استعمال سے زمین یا مٹی کو آرگینک کاربن اور دیگر تعذیاتی اجزاء فراہم کئے جاتے ہیں۔ اس طرح اس عمل سے نہ صرف بے کار کچرے کو ری سائیکل کیا جاتاہے، بلکہ اس سے حیاتیاتی کھاد تیار کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

  1. احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) کے تحت احمدآباد میں 100 ٹن یومیہ گنجائش والی سہولت کی تعمیر کی جارہی ہے۔
  2. کولڈ ٹریلز کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیاگیا ہے۔
  3. جیسے ہی مقررہ مدت میں تابکاری کی سہولت اس میں دستیاب کرائی جائے گی یہ مکمل طورپر کام کرنے لگے گی۔
  4. بی اے آر سی(بارک) کے ساتھ ہوئے ایم او یو کے تحت اندور میں بھی اسی طرح کی 100 ٹن یومیہ گنجائش والی سہولت تعمیر کی جائے گی۔

 

 

 

 

U: 766


(ریلیز آئی ڈی: 1519573) وزیٹر کاؤنٹر : 20