امور داخلہ کی وزارت
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے دور دراز کے علاقوں کے لئے ’’ ہیلی کلینک ‘‘ کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
30 NOV 2018 2:55PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 30نومبر؍ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ ، جو کہ بذات خود ایک نامور ماہر ذیابطیس بھی ہیں ،نے دور دراز کے علاقوں کے لئے ’’ ہیلی ۔ کلینک ‘‘ ؍ ہیلی کاپٹر کلینک کو منظوری دے دی ہے تاکہ جموں وکشمیر اور شمال مشرق کے نا قابل رسائی پہاڑی علاقوں کے عوام کو ماہرانہ طبی امداد فراہم کی جا سکے ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گزشتہ روز کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری ( سی آئی آئی ) کی ہیلتھ کیئر کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ’’ انڈین ہیلتھ سمٹ 2018 ‘‘ میں کہا کہ کارپوریٹ اسپتال اور سرکردہ نجی شعبے کے میڈیکل پریکٹس کرنے والوں میں سے بیشتر کی زیادہ تر توجہ ٹیئر ۔1 یا بڑے شہروں پر مرکوز ہے ، جبکہ دیہی اور نیم دیہی علاقے ، دور دراز علاقے محروم رہ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ،شہروں میں نجی پریکٹس کرنے والوں کی بھاری تعداد کے پیش نظر ، منافع بخش پرائیویٹ پریکٹس کرنے والوں کے لئے دیہی اور دور دراز کے نا قابل رسائی علاقوں میں علاج شروع کرنا کافی سود مند ثابت ہو گا ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بھارت میں خاص طور پر پہاڑی ریاستوں میں بڑی اتعداد میں آراضی موجود ہے ، جہاں کارپوریٹ اسپتال یا تو خود اپنے یا پھر نجی ۔ عوامی شعبے کے دائر کار کے تحت ہیلی کاپٹر کی بنیاد پر سُپر اسپیشلٹی اسپتال چلا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بالفرض ، ہفتے کے ہر روز ، ایک سپر اسپیشل ڈاکٹر مثلاً ماہر امراض قلب ، ماہر امراض ذیابطیس یا نیفرولوجسٹ یا گیسٹرواینٹرولوجسٹ وغیرہ نیم طبی عملے اور دواؤں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر او پی ڈی قائم کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واپسی پر وہی ہیلی کاپٹر قصبے یا شہر میں اسپتال میں بھرتی کے لئے ایک یا دو ضرورت مند مریضوں کو لے جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی سرکاری دائرہ کار کی صحت خدمات کبھی بھی اپنا اعتماد نہیں کھوئیں گی ۔ لیکن نجی شعبہ بتدریج عوامی سیکٹر کے ساتھ مل کر ایک بڑا رول نبھا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا کہ بھارت جیسے ملک کے نا قابل رسائی علاقوں کے مریضوں میں ٹیلی میڈیسن اور ای ۔ ہیلتھ کیئر ایک خاص اہمیت رکھتی ہیں ۔ یہاں نجی شعبہ بھی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم رول ادا کر سکتا ہے ۔
سب کے لئے صحتی دیکھ بھال کے مودی حکومت کی توجہ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جتندر سنگھ نے گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران حکومت کے اہم فیصلوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ہر ضلع اسپتال میں ڈائیلاسس مرکز کا قیام ، صحتی دیکھ بھال مراکز اور سب سے بڑھ کر ’’ آیوشمان بھارت ‘‘ کا تذکرہ کیا ۔انہوں نے دیہی علاقوں میں سرکاری ڈاکٹروں کو جا کر کام کرنے اور اطمینان بخش سہولیات فراہم کرنے کے لئے طبی پریکٹس کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ترغیباتی فوائد کی ضرورت پر زور دیا ۔
پینل تبادلہ خیالات کے دوران مشہور ماہر امراض قلب ڈاکٹر نریش تریہن نے نجی شعبے کے ڈاکٹروں اور سی آئی آئی ہیلتھ کیئر کونسل کی نئی پہلی قدمیوں کا ذکر کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی صحتی دیکھ بھال کا شعبہ سرمایہ کاری ، اشتراک اور ساجھے داری کے اہم دور سے گزر رہا ہے ۔
ڈاکٹر تریہن نے خیال ظاہر کیا کہ بھارت میں سرکاری اور نجی صحت دیکھ بھال کا شعبہ تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔
u.5995
(रिलीज़ आईडी: 1554292)
आगंतुक पटल : 38