سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی کل کیرلہ میں کولم بائی پاس قوم کے نام وقف کریں گے
प्रविष्टि तिथि:
14 JAN 2019 6:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 14 جنوری 2019، وزیراعظم جناب نریند رمودی کل کیرلہ میں قومی شاہراہ نمبر 66 پر واقع دو لین والے 13 کلومیٹر طویل کولم بائی پاس کو قوم کے نام وقف کریں گے۔352 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوئی اس شاہراہ پر اشٹھا مڈی جھیل پر تین بڑے پُل ہیں۔اس پروجیکٹ سے کولم شہر کے قرب و جوار ٹریفک جام میں کمی آئے گی اور الپوزہ و تیرواننت پورم کے درمیان سفر میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی۔
مئی 2018 تک کیرلہ میں 1782 کلومیٹر طویل قومی شاہراہیں ہیں۔ کلیدی قومی شاہراہوں کو شامل کردینے کے بعد یہ لمبائی 2280 کلومیٹر تک جا پہنچتی ہے۔ ریاست میں جن قومی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں پر ابھی کام جاری ہے، ان میں چند اہم مقامات تیرواننت پورم بائی پاس، تھالیسری۔ ماہے بائی پاس،قومی شاہراہ نمبر 544 کے وڈکن چیری ۔ تھریسور سیکشن کے متوازی کوتھی رن سرنگ شامل ہیں۔ تکمیل کے بعد یہ پروجیکٹ لوگوں کے لئے نئے سماجی۔ اقتصادی مواقع پیدا کریں گے اور اس خطے میں تجارت و سیاحت کو تقویت و فروغ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 313
(रिलीज़ आईडी: 1559894)
आगंतुक पटल : 37