وزارت دفاع

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دفاع سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 DEC 2019 5:41PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،13؍وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج نئی دہلی میں وزارت دفاع کے لئے پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کا موضوع تھا ‘‘سرحدی سڑک تنظیم’’۔ میٹنگ کے دوران وزیر دفاع نے سرحدی سڑک تنظیم (بی آر او)کی سرحدی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں اس کی کوششوں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔

بی آر او کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرپال سنگھ نے بی آر او کے کام کاج کی تفصیلات پیش کیں۔ خاص طورپر انہوں نے سرحدی علاقوں میں مسلحہ افواج کے لئے کام آنے والی سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے رکھ رکھاؤ کے بارے میں بتایا ۔

سرحدی سڑک ترقیاتی بورڈ (بی آر ڈی بی) کا قیام 1960ء میں شمال اور شمال مشرقی ریاستوں میں سڑکوں کی تعمیر کے پروجیکٹوں کو تیزی سے نافذ کرنے اور سرحدی علاقوں میں دفاعی تیاریوں اور اقتصادی ترقی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا تھا۔بی آر او ، بی آرڈی  بی کا ہی ایک حصہ ہے۔پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی خاطر بی آر او نے پڑوس میں کچھ دوست ملکوں میں بھی سڑکیں تیار کی ہیں۔

میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران کچھ ارکان نے گرانقدر مشورے پیش کئے، جن کی وزیر دفاع نے ستائش کی۔

اس میٹنگ میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک اور پارلیمنٹ کے ارکان جناب ادھیر رنجن چودھری، منیش تیواری، اے راجہ، کے جے الفونس، بھانو پرتاپ سنگھ ورما، وی لکشمی کانتا راؤ، محترمہ سپریا سولے، جناب سوگت رائے اور پشپندر سنگھ چنڈیل نے شرکت کی۔

 

********

 

 

م ن۔و ا۔ن ع

U: 5838


(ریلیز آئی ڈی: 1596446) وزیٹر کاؤنٹر : 63
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी