وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت 37 ویں ویبینار پیش کیا جس کا عنوان "ہندوستان کا ویدک فوڈ اور مصالحہ جات"ہے

Posted On: 24 JUN 2020 2:36PM by PIB Delhi

ہمارے ملک میں صحت سائنس کی قدیم شکل کے بارے میں ثمر آور فوائد ظاہر کرنے کے لئے وزارت سیاحت نے دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز کے تحت "ویدک فوڈ اینڈ اسپائسس آف انڈیا" پر ایک ویبنار پیش کیا۔ اس ویبنار میں ہندوستان کے ویدک کھانے اور مصالحوں کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی جو دنیا کے لئے ابھی تک غیر واضح ہیں اورجو جدید دنیا کے کھانوں سے کبھی میل نہیں کھاتے ہیں۔ اس سیشن میں کچھ کھانوں کے بارے میں افسانوی داستانوں کو سمجھانے اور مصالحے کے راز اور تیار کرنے کی تکنیک کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ سیاحوں کو آنے، پتہ لگانے اور اوریجنل کا تجربہ کرنے کی ترغیب دی جا سکے۔ دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت ہندوستان کی مالا مال تنوع کو پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔

دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کا 37 واں سیشن تیئس جون دو ہزار بیس کو انڈیا فوڈ ٹورزم ڈاٹ آرگ کے بانی وصدر شیف راجیو گوئل جو دہلی میں انڈیا فوڈ ٹور / فوڈ ٹور کے شریک بانی بھی ہیں اور شیف گوتم چوہدری ، منیجنگ ڈائریکٹر ، ڈیمرجیک ہاسپیٹیلٹی پرائیویٹ لمٹید کے ذریعہ پیش کیا گیا۔ انھوں نے کھانے اور مصالحوں کے بارے میں بیدار رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا جو اندرونی اعضاء کے کام کاج میں بہتری لانے میں مدد کرتے ہیں۔

شیف راجیو گوئل نے پریزنٹیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کا خزانہ ہمارے پاس ویدک فوڈ اور مصالحے کی شکل میں بہت بڑا اور وسیع ہے اور سبھی وید( شاستروں) اس بارے میں ہیں کہ ہمیں کیا اور کیسے کھانا چاہئے یا کیسے جسم کو تندرست بنائے رکھنا چاہئے ۔ انہوں نے رگ وید اور یجروید میں موجود خوراک کے علم کی نمایاں مقدار پر روشنی ڈالی۔ ویدک ادب کے حوالے بھی پیش کیے گئے جو لوگوں کے کھانے پینے کی عادات پر کافی روشنی ڈالتے ہیں۔ شیف گوئل نے اس کی مثال بھی دی کہ کس طرح معاشرے کے مختلف طبقوں کے ذریعہ میکرونٹریٹینٹ سے بھرپور کھانا لیا جاتا ہے۔ پینل کے رکن نے ویدوں کے مطابق چکنائی کے استعمال کے طریقہ کار کی وضاحت کی۔ تڑکا لگانے کا سب سے اچھا طریقہ ہے کہ ٹھنڈے توے میں گھی / مکھن ڈال کر اس کے بعد بیج اور پھر مرچ اور باقی مصالحہ ڈال کر پھر آنچ پر رکھیں۔

پینلسٹ نے کک ویئر کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا۔ مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے فائدے کو اجاگر کیا گیا کیونکہ ان برتنوں میں تیار کیا گیا کھانا اپنا قدرتی ذائقہ برقرار رکھتا ہے اور ایک بنیاد فراہم کرتا ہے۔ گرمی بھی یکساں طور پر پھیل جاتی ہے اور برقرار رہتی ہے۔ تانبے کے برتن میں بہت خصوصیات ہیں اور کوئی بیکٹیریا زندہ نہیں رہ سکتا ہے۔ لوہے کا توا معدنیات سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں پکا ہوا کھانا ذائقہ دار ہوتا ہے۔

پیش کرنے والوں نے آیور وید میں ذکر تین طرح کے دوشوں (جسمانی عناصر) کا بھی حوالہ دیا ، جو دماغ / جسم کی اہم حالت کو بیان کرتے ہیں: وات ، پتا ، اور کف۔ حالانکہ یہ تینوں ہی ہر ایک میں موجود ہیں، انہوں نے وضاحت کی کہ آیور وید کیسے بتاتا ہے کہ ہر شخص کے پاس جسم کا ایک عنصرہے جو پیدائش سے ہی مضبوط ہوتا ہے۔

اس سیشن میں کھانا پکانے والے توے کی جانکاری بھی فراہم کی گئی اور کیسے اس کا استعمال توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ مختلف دھاتوں سے بنے توے کی خوبی پر بھی زور دیا گیا جیسے چاندی کے برتن میں کھانا پکانے سے جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور آرام دہ رہتا ہے۔ تانبے اور پیتل کے برتن میں پکائے جانے والے کھانے سے امیونٹی اور میٹابولزم کی سطح بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

مختلف قسم کے کھانے کی اہمیت اور اس کے صحت سے متعلق فوائد بھی ساجھا کئے گئے جیسے کہ ہتھیلی پر پگھلنے والی کوئی بھی چربی کس طرح جسم کے لئے اچھی ہوتی ہے۔ پھل جوس سے بہتر ہوتے ہیں اور اگرچہ ریفائنڈ آٹا زود ہضم ہوتا ہے لیکن یہ جسم کے لئے اچھا نہیں ہوتا ہے اور اس آٹے میں غذائی عنصر صفر ہوتے ہیں۔

شیف گوتم چودھری نے مونگ کی دال کھچڑی کی ریسیپی کو ساجھا کیا اور ناظرین کو دیکھنے اور سیکھنے کے لئے اس کھچڑی کا لائیو کوکنگ کر کے دکھایا۔ انہوں نے مصالحہ جیسے زیرا، ہلدی، کالی مرچ وغیرہ کی اہمیت بھی بیان کی۔ انہوں نے مونگ کی اہمیت کو بھی سمجھایا۔ اسی طرح روزانہ کھانا پکانے میں ہلدی کا استعمال کرنے کے فوائد پر بھی روشنی ڈالی گئی، خاص طور سے پانی کو صاف کرنے میں ہلدی کی صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی۔

 

دیکھو اپنا دیش ویبنارز کو وزارت سیاحت کے ذریعہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعہ تیار نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) کی تکنیکی مدد سے پیش کیا جاتا ہے۔ دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے تحت ہندوستان کی مالامال تنوع کو ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

ویبنارز کے سیشن ابhttps://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured اورhttp://tourism.gov.in/dekho-apna-desh-webinar-ministry-tourism پر بھی دستیاب ہیں۔ ویبنارز کے سیشن ، حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیاب ہیں۔

اگلا دیکھو اپنا دیش ویبنار کا انعقاد پچیس جون دو ہزار بیس کو گیارہ بجے ’ انڈین موٹرنگ ایکسپیڈیشنز‘ ( ڈائیونگ ہالیڈیز) پر کیا جائے گا۔ رجسٹریشن https://bit.ly/MotoringExp پر کھلا ہوا ہے۔

*************

 

م ن۔ن ا ۔م ف 

 (24-06-2020)

U: 3490



(Release ID: 1634132) Visitor Counter : 247