قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی صحت اور تغذیہ پورٹل- ‘‘سواستھ’’ اور قومی اوورسیز پورٹل اور قومی قبائلی فیلو شپ پورٹل کااجراء
Posted On:
17 AUG 2020 4:25PM by PIB Delhi
قبائلی اُمور کی وزارت کے ذریعے آج کئی اقدامات کااعلان کیا گیا جن میں قبائلی صحت اور تغذیہ پورٹل –‘‘سواستھ’’ اور تغذیہ پر ای۔ نیوز لیٹر آلیکھ قومی اوورسیز پورٹل اور قومی قبائلی فیلوشپ پورٹل شامل ہیں۔ اس موقع پر قبائلی اُمور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا، قبائلی اُمور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکاسنگھ سروتا، کیبنیٹ سکریٹریٹ میں سکریٹری (کوآرڈینیشن )جناب وی پی جوائے اور قبائلی اُمور کی وزارت میں سکریٹری جناب دیپک کھانڈیکر موجود تھے۔ قبائلی اُمور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب نول جیت کپور نے وزارت کے ڈیش بورڈ کی کارکردگی کے بارے میں پرزنٹیشن دیا۔ جس میں 11 اسکیموں کے متعدد نتائج انڈیکیٹر اور وزارت کے اقدامات کو اجاگر کیا گیا۔
جناب ارجن منڈا نے قبائلی صحت اور تغذیہ پر سواستھ نامی ای۔ پورٹل کاافتتاح کیا جو اپنی نوعیت کا پہلاایسا ای۔ پورٹل ہے جو ایک ہی اسٹیج پر ہندوستان کی قبائلی آبادی کی صحت اور تغذیہ سے متعلق جانکاری دستیاب کراتا ہے۔ سواستھ شواہد مہارت اور تجربات کے لین دین کی سہولت کے لئے ہندوستان کے مختلف حصوں سے جمع کیے گئے اختراعی طریقہ کار، تحقیقی رپورٹوں ، معاملات کے مطالعات اور بہترین طریقہ کار کو ساجھا کریگا۔ قبائلی اُمور کی وزارت نے صحت اور تغذیہ کیلئے معلومات کے بندوبست کیلئے مہارت کے مرکز کے طور پر پیرامل سواستھ کو منظوری دی ہے۔ یہ مرکز مسلسل وزارت سے جڑا رہے گا اور ہندوستان کی قبائلی آبادی کی صحت اور تغذیے سے متعلق شواہد پر مبنی پالیسی اور فیصلہ سازی کے لئے اِن پُٹ دستیاب کرائیگا۔ یہ پورٹل http://swasthya.tribal.gov.in این آئی سی کلاؤڈ پر ہوسٹ کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے دوران جناب ارجن منڈا نے کہا کہ سبھی کیلئے صحت خدمات کی دستیابی ہمارے وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ اگرچہ وقت کے ساتھ سا تھ سرکاری صحت کے معیارات میں کافی بہتری آئی ہے لیکن قبائلی اور غیرقبائلی آبادی کے درمیان فرق بناہوا ہے۔ ہم اس فرق کو ختم کرنے کیلئے عہد بند ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ سواستھ پورٹل بہت اچھا کام کریگا۔ اس پورٹل کی شروعات ملک کی قبائلی آبادی کی خدمت کرنے کے بڑے ہدف کی سمت میں پہلا قدم ہے۔ سبھی اسٹیک ہولڈروں کے تعاون سے مجھے مضبوط ہونے اور ہمارے وزیراعظم کے وِژن کو پورا کرنے کی سمت میں بہتر خدمت کرنےکی امید ہے۔
انہوں نے گوئنگ آن لائن ایز لیڈرس (جی او اے ایل) کے ذریعے سے فیس بک کے ساتھ شراکت میں وزارت کی پہل کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ اس جی او اے ایل کے ذریعے سے وزارت کا مقصد ملک کے پانچ ہزار قبائلی نوجوانوں کو مشورہ دینا اور انہیں اپنے کمیونٹی کیلئے گاؤں کی سطح کے ڈیجیٹل نوجوان لیڈر بنانے میں اہل بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے کافی محنت کررہے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ یہ پہل اپنے مقاصد کو حاصل کریگی اور قبائلی نوجوانوں کو اپنے اثر والے علاقے میں سرکردہ وسائل بنانے کیلئے مضبوط بنائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں قیادت کا ہنر حاصل کرنے، اپنے سماج میں مسائل کی شناخت کرنے ، ان کا حل کرنے اور سماج کی سماجی اقتصادی صورتحال کیلئے اپنی معلومات کا استعمال کرنے میں بھی اہل بنائے گی۔ جی او اے ایل پروگرام کو سبھی اسٹیک ہولڈروں کا وسیع حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 5ستمبر 2020 کو یوم اساتذہ کے موقع پر موبائل کی تقسیم اور پروگرام لانچ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
ڈی بی ٹی پورٹل پر اظہارخیال کرتے ہوئے جناب ارجن منڈا نے کہا کہ قبائلی اُمور کی وزارت نے ابھی حال میں ڈی بی ٹی مشن کی رہنمائی کے تحت آئی ٹی پر مبنی اسکالر شپ اسکیموں کے ذریعے قبائلی لوگوں کو بااختیار بنانے کیلئے 66ویں اسکاچ گولڈ ایوارڈ عطاکیے ہیں۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کے پی ایم جی کے ذریعے سماجی شمولیت پر مرکوز مرکزی امداد یافتہ اسکیموں کے قومی اندازے نے قبائلی اُمور کی وزارت کے براہ راست فوائد کی منتقلی پورٹل کو منظوری دی ہے۔ اس پورٹل کو ای- گورننس میں بہترین طریقہ کار، درج فہرست قبائلی طلباء کو خدمات کی سپلائی میں شفافیت جوابدہی اور اہم تبدیلی کے لئے سرکردہ مانا گیا ہے۔ فیلو شپ اور اوورسیز اسکالر شپ کیلئے آن لائن درخواست فارم کے شروع ہونے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ قومی فیلوشپ اور اوورسیز اسکالر شپ پورٹل درج فہرست قبائلی طلباء کے لئے بہترین شفافیت کاحامل اور آسان جانکاری دستیاب کرائیگا۔ انہوں نے وزیراعظم کے ذریعے تصور کیے گئے ڈیجیٹل انڈیا کے خوابوں کو حقیقت بنانے کی سمت میں ان کی وزارت کے ذریعے کی جارہی غیرمعمولی کاوشوں کے بارے میں بھی جانکاری دی۔
قبائلی اُمور کی وزارت کے ڈیش بورڈ کی کارکردگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ ڈیش بورڈ درج فہرست قبائلیوں کو بااختیار بنانے کی سمت میں کام کرنے کیلئے ڈیجیٹل انڈیا کا ایک حصہ ہے جو سسٹم میں افادیت اور شفافیت لائیگا۔ قبائلی اُمور کی وزارت اور نیتی آیوگ کے ذریعےوضع کردہ میکینزم کے مطابق ایس ٹی سی جزو کے تحت قبائلیوں کی فلاح وبہبود کیلئے اپنے بجٹ کی مختص رقم کو خرچ کرنے کیلئے متوقع 37 دیگر وزارتوں کی کارکردگی کو بھی ڈیش بورڈ پر مختلف پیرامیٹر پر دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈیش بورڈ کو نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے تحت سینٹر آف ایکسیلینس آف ڈاٹا اینالیٹکس (سی ای ڈی اے) تنظیم کے ذریعے ڈومین نام (http://dashboard.tribal.gov.in) سے تیار کیا گیا ہے۔
محترمہ رینوکا سنگھ سروتا نے ایک سہ ماہی ای۔ نیوز پورٹل ‘‘آلیکھ’’ جاری کیا۔ قبائلی اُمور کی وزارت کی قبائلی برادریوں کی صحت اور بھلائی میں سدھار کیلئے عہدبندی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان افراد اور تنظیموں کا بڑا ممنون ہوں جو کووڈ کے دوران درج فہرست قبائلی لوگوں کو صحت خدمات دستیاب کرانے میں بالخصوص کمیونیٹیز کے بہتری کیلئے انتھک کوشش کررہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ نیوز لیٹر ہمارے سبھی اسٹیک ہولڈوں کے کام کو اجاگر کرنے اور انہیں ایک دوسرے کی کامیابی اور کامیابیوں سے سیکھنے کیلئے تحریک دیگا۔ مجھے خوشی ہے کہ جی او اے یل پروگرام کے ذریعے قبائلی اُمور کی وزارت اور فیس بک مشترکہ طور سے قبائلی نوجوانوں بالخصوص لڑکیوں تک پہنچ رہے ہیں۔ ڈیجیٹل اسٹیج کے ذریعے ان میں کاروباری ہنر پیدا کررہے ہیں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ یہ انہیں سماجی اور اقتصادی اعتبار سے چمپئن بنے کیلئے بااختیار بنائے گا۔
کابینہ سکریٹریٹ میں سکریٹری (کوآرڈینیشن) جناب وی پی جوائے نے تعلیمی سال 21-2020 کیلئے آن لائن درخواستوں کو طلب کرنے کیلئے قومی اوور سیز اور قومی فیلوشپ پورٹل کاافتتاح کیا۔ انہوں نے ڈی بی ٹی کے ذریعے سبھی اسکالر شپ اسکیموں کے سلسلے میں بہترین ڈیٹا بیس بنانے اور ڈیش بورڈ کے ذریعے شفافیت اور افادیت لانے کیلئے وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔
اس موقع پر پیرامل فاؤنڈیشن کے سی ای او جناب پریش پراسنس پبلک ہیلتھ انّوویشنز، پیرامل سواستھ کےنائب صدر جناب شیلندر ہیگڑے اور فیس بک سے جناب رجت اروڑہ بھی موجود تھے۔
-----------------------
م ن۔م ع۔ ع ن
U NO:4592
(Release ID: 1646594)
Visitor Counter : 340