وزارت خزانہ
‘3.96 فیصد جی ایس 2022’ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کی نیلامی ،‘5.15 فیصد جی ایس 2025’ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کی نیلامی ،‘5.85 فیصد جی ایس 2030’ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کی نیلامی،‘6.80 فیصد جی ایس 2060’ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کی نیلامی ،
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 DEC 2020 7:17PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے (i)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 2000 کروڑ روپئے (کم از کم ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ‘3.96 فیصد سرکاری سیکورٹی ، 2022’ (ii)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 11000 کروڑ روپئے (کم از کم ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ‘5.15 فیصد سرکاری سیکورٹی ، 2025’ (iii)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9000 کروڑ روپئے (کم از کم ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ‘5.85 فیصد سرکاری سیکورٹی ، 2030’ (iv)قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 6000 کروڑ روپئے (کم از کم ) کی نوٹیفائیڈ رقم کے لئے ‘6.80 فیصد سرکاری سیکورٹی ، 2060’ کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔
حکومت ہند کے پاس درج بالا ہر ایک سیکورٹی کے مقابلے 2000 کروڑ روپئے تک کی اضافی رکنیت کو برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی کا انعقاد ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی دفتر ، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ کثیرجہتی قیمت والے طریقہ کا استعمال کرتے ہوئے 11 دسمبر 2020 (جمعہ) کو کیا جائے گا۔
سیکورٹی کی فروخت کی 5 فیصد تک نوٹیفائیڈ رقم اہل افراد اور اداروں کو حکومت ہند کی سیکورٹی کی نیلامیوں میں غیرمقابلہ جاتی بولی لگانے کی سہولت کی اسکیم کے تحت مختص کی جائے گی۔
نیلامی کی مقابلہ جاتی اور غیرمقابلہ جاتی بولیاں الیکٹرونک فارمیٹ میں 11 دسمبر 2020 کو ریزرو بینک آ ف انڈیا کور بینکنگ سالیوشن (ای ۔کوبیر) سسٹم پر جمع کرائی جانی چاہیں۔ غیرمقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 بجے سے 11.00 کے درمیان اور مقابلہ جاتی بولیاں صبح 10.30 سے 11.30 کے درمیان جمع کرائی جانی چاہیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 11 دسمبر 2020 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور بولی لگانے میں کامیاب ہونے والوں کے ذریعہ ادائیگی 14 دسمبر 2020 (پیر) کو کی جائے گی۔
‘‘ جب جاری کی گئی ’’ کاروبار کے لئے سیکورٹیزریزرو بنیک آف انڈیا کے ذریعہ 24 جولائی 2018 کو جاری کئے گئے سرکیولر نمبر RBI/2018-19/25 کی بنیاد پر ‘جب مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں جاری کی گئی لین دین ’ کی گائیڈلائنس کے مطابق اہل ہوں گی۔
****
(م ن ۔ ق ت ۔ م ص)
U- 7900
(ریلیز آئی ڈی: 1679029)
وزیٹر کاؤنٹر : 92