وزارات ثقافت
NGMA میں اس سال فنون لطیفہ کے شائقین کے لئے جلد ہی متعدد تخلیقی پروگرام
NGMA اپنے لان اور گیلری کی جگہوں کو کل سے ہر سنیچر اور اتوار کو دو گھنٹے کے لئے عوام کے لئے مفت کھولے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 JAN 2021 6:50PM by PIB Delhi
نئی دہلی یکم جنوری2021: NGMA نے کل سے ہر سنیچر اور اتوار کو اپنے لان گیلریوں کو عوام کے لئے میوزیم کے تجربے کو متحرک کرنے کی غرض سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر ختم ہفتہ دن میں ڈھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک انہیں عوام کے لئے مفت کھولا جائے گا۔ NGMA کی سرگرمیوں میں خصوصی طور پر تیار شوز ، آرٹ اور فوٹو گرافی کے سیشن، فلموں کی نمائش ، شاعری، موسیقی ، رقص، تھیٹر پرفارمنس اور ورکشاپ کے علاوہ معروف فنکاروں ، شاعروں اور ادیبوں کے ساتھ سہ پہر گزارنے کے پروگرام شامل ہوں گے اور کل 2 جنوری کے معزز مہمان مشہور اور معروف آرٹسٹ جناب جتن داس ہوں گے جو اسکیچنگ کلب کا افتتاح بھی کریں گے۔
سال 2021 کے این جی ایم اے کی تاریخ میں ایک خصوصی سال ہونے کی توقع ہے۔ نمائشوں کے لئے یہودی نوعیت کی فنکارانہ سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں جن کا اس سال کے اوائل میں آغاز ہورہا ہے۔ ان میں نند لال بوس کے کاموں کی بازیافت، ائر انڈیا کے نادر مجموعات اور مارڈن انڈیا آرٹ کے زخیرے کی عکاسی، رام کنکر بیج اور امرتا شہرگل کے کاموں پر تفصیلی مناظرے اور تنتر آرٹ پر ایک نمائش شامل ہیں۔ دہلی، کولکتہ، اور چنئی میں ان نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا، کولکتہ میں تقریبا 100نوجوان فنکاروں کے گروپ شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ لال قلعہ پر فن اور فنکاروں کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملے گا جہاں روایتی اور عصری فنکار مشترکہ طور پر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ لال قلعہ جیسا تجربہ سری نگر میں بھی دوہرایا جائے گا جہاں ایک زبردست ورکشاپ اور نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔
بات یہیں ختم نہیں ہوجاتی۔ دیگر پروگراموں اور سرگومیوں میں موجودہ کلیدی فنکاروں کی زندگی اور کاموں کی بصری دستاویز بندی، ایک آرٹ جرنل،ایک متحرک آن لائن پلیٹ فارم کا قیام، ایک آرٹ کیفے ، عالمی معیار کے میوزیم شاپ کا قیام اور ایک جدید ترین طرز کی آوازاور روشنی شو منصوبہ بندی اور عمل آوری کے مختلف مرحلوں میں ہیں۔

****
م ن ۔ ر ف- س ا
U: 38
(ریلیز آئی ڈی: 1685739)
وزیٹر کاؤنٹر : 126