عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ریزروڈ عہدوں پر لیٹیریل انٹری کے اثرات
Posted On:
24 MAR 2021 4:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 مارچ،2021 / مرکزی حکومت میں کچھ خاص سطحوں پر تازہ صلاحیتیں لانے اور افرادی قوت میں اضافہ کرنے کے دو مقاصد کے ساتھ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نشاندہی کی گئی وزارتوں / محکموں میں دس جوائنٹ سکریٹریز اور 40 ڈائریکٹرس / ڈپٹی سکریٹریز کی لیٹیریل بھرتی کانٹریکٹ پر یا ڈپیوٹیشن پر کی جائے (جن میں مختصر مدتی کانٹریکٹ بھی شامل ہیں )۔
اس فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 2019 میں 8 جوائنٹ سکریٹریز کا تقرر کیا گیا۔ جن میں سے سات فی الحال اپنے عہدوں پر تعینات ہیں۔ اب یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ تین جوائنٹ سکریٹری سطح کے عہدوں ڈائریکٹر کی سطح پر 27 عہدوں اور ڈپٹی سکریٹری سطح کے 13 عہدوں کو کانٹریکٹ / ڈیپیوٹیشن (جن میں مختصر مدتی کانٹریکٹ بھی شامل ہیں) کی بنیاد پر پر کیا جائے۔ مرکزی حکومت نے لیٹیرل بھرتی کے ذریعے مقرر کیے گئے افراد کے زمرے میں کوئی مرکزی اعداد و شمار برقرار نہیں رکھے جاتے۔
ہر وہ عہدہ جو پر کیا جا رہا ہے کسی نہ کسی خاص شعبے میں واحد عہدہ ہے اور امیدواروں کا تقرر یا تو کانٹریکٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا یا ریاستی سرکاروں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں ، سرکاری شعبے کی کمپنیوں ، خود مختار اداروں ، قانونی اداروں ، یونیورسٹیوں وغیرہ سے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر کیا جانا ہے (جن میں مختصر مدتی کانٹریکٹ بھی شامل ہیں) جو اپنے اصل محکموں میں برقرار رہے گا۔ اسی طرح ایس سی ، ایس ٹی اور او بی سی کے ریزروڈ عہدوں میں بھی کسی طرح کی تخفیف کا کوئی سوال نہیں ہے۔
مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوالوں کے تحریری جواب میں یہ جانکاری آج لوک سبھا میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3023
(Release ID: 1707427)
Visitor Counter : 127