وزارت دفاع

رائل آسٹریلین نیوی کے بحریہ سربراہ وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ کا دورۂ بھارت

Posted On: 10 MAR 2023 8:56PM by PIB Delhi

 

رائل آسٹریلین نیوی کے بحریہ سربراہ (سی این) وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ    09 سے 11 مارچ 23 تک ہندوستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، وائس ایڈمیرل مارک ہیمنڈ نے بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل آر ہری کمار سے 10 مارچ 23 کو نئی دہلی میں بات چیت کی۔ ساؤتھ بلاک لان میں ان کا شاندار گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

بات چیت کے دوران، دونوں ممالک اور بحری افواج کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مضبوط کرنے کے طور طریقوں، مروّجہ/ابھرتے ہوئے میری ٹائم سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر مبنی طریقوں، اور ایک آزاد، کھلے اور جامع ہند-بحرالکاہل/آئی او آر کے حصول کے لیے تعاون اور باہمی اشتراک کو بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہندوستانی بحریہ متعدد امور پر آر اے این کے ساتھ قریبی تعاون کرتی ہے، جس میں آپریشنل تعاملات (انگیجمنٹ) جیسے اے یو ایس آئی این ڈی ای ایکس، کے اے کے اے ڈی یو اور پی 8 آپریشنز، تربیتی تبادلے، وائٹ شپنگ کی معلومات کا تبادلہ اور مختلف شعبوں میں سبجیکٹ میٹر کے ماہرین شامل ہیں، یہ سبھی اسٹاف بات چیت کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ سالانہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، دونوں بحریہ کے جنگی جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر باقاعدگی سے پورٹ کال کرتے ہیں اور کثیر جہتی مشقوں جیسے کہ مالابار، ریمپک، لاپروس وغیرہ میں بات چیت کرتے ہیں۔ دونوں بحری افواج ’میک ان انڈیا‘ ویژن کو عملی شکل دینے کی سمت میں اختراعات اور ابھرتی ہوئی دفاعی ٹیکنالوجیز، دفاعی صنعت، دفاع کے شعبوں میں تعاون کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی سمت میں تعاون کررہی ہیں۔

سی این، آر اے این کا دورہ ہندوستانی بحریہ اور رائل آسٹریلین نیوی کے درمیان مسلسل اور باقاعدہ بات چیت کا ایک اہم واقعہ ہے، اور یہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مدنظر رکھتے ہوئے بحریہ سے بحریہ کے تعاون کو تقویت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pix(4)VADMMARKHAMMOND,CHIEFOFNAVY,ROYALAUSTRALIANNAVYVISITTOINDIAN1ZJ.JPG

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2546

 



(Release ID: 1905846) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi