شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

منتخب ہوائی اڈوں اور فضائی راستوں پر سِول پروازوں کی عارضی معطلی

Posted On: 10 MAY 2025 12:47AM by PIB Delhi

بھارت میں  32 منتخبہ ہوائی اڈوں پر سول پروازوں کی عارضی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ہوائی اڈوں کی بھارتی اتھارٹی  اورہوا بازی کے متعلقہ  حکام نے ایئر مین کے لئے سلسلہ وار نوٹس یعنی نوٹس ٹو ایئرمین جاری کیے ہیں، ان اڈوں میں شمالی اور مغربی بھارت کے 32 ہوائی اڈوے شامل ہیں اور یہ عارضی معطلی 9 مئی سے 14 مئی 2025 تک مؤثر رہے گی (یعنی یہ اطلاعات 15مئی 2025 کو صبح 5:29 بجے ہندوستانی معیاری وقت تک ہوگا)۔ اس فیصلے کی وجہ عملیاتی ضروریات بتائی گئی ہیں۔

نوٹم سے متاثرہ ہوائی اڈے درج ذیل ہیں:

  1. ادھم پور
  2. انبالہ
  3. امرتسر
  4. اونتی پور
  5. بٹھنڈہ
  6. بھُج
  7. بیكانیر
  8. چندی گڑھ
  9. ہلوارہ
  10. ہنڈن
    • جیسلمیر
  11. جموں
  12. جام نگر
  13. جودھپور
  14. کانڈلا
  15. کانگڑا (گگگل)
  16. کیشود
  17. کشنگڑھ
  18. کلّو منالی (بھنتر)
  19. لیہہ
  20. لدھیانہ
  21. منڈرا
  22. نالیا
  23. پٹھانکوٹ
  24. پٹیالہ
  25. پوربندر
  26. راجکوٹ (ہراسر)
  27. سرساوہ
  28. شملہ
  29. سرینگر
  30. تھوئسے
  31. اُتر لائی

اس مدت کے دوران مذکورہ تمام ہوائی اڈوں پر سِول پروازوں کی تمام سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ہوائی اڈوں کی بھارتی اتھارٹی (اے اے آئی) نے دہلی اور ممبئی فلائٹ انفارمیشن ریجنز (ایف آئی آر ایس) کے اندر 25 ایئر ٹریفک سروس (اے ٹی ایس) راستوں کے حصوں کی عارضی بندش میں بھی توسیع کر دی ہے، جو کہ عملیاتی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔

نوٹمG0555/25 (جو کہ نوٹم G0525/25 کی جگہ لیتا ہے(کے مطابق، یہ 25 راستوں کے حصے زمین کی سطح سے لے کر لامحدود بلندی تک 14 مئی 2025 کی رات 11:59 بجے یوٹی سی )جو کہ 15 مئی 2025 کو صبح 5:29 بجے آئی ایس ٹی کے مطابق ہے) تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

ایئر لائنز اور پرواز چلانے والے اداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ موجودہ فضائی ٹریفک مشوروں کے مطابق متبادل راستے ترتیب دیں۔ یہ عارضی بندش متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) یونٹس کے ساتھ رابطہ کر کے محفوظ طریقے سے اور کم سے کم خلل کے ساتھ نافذ کی جا رہی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-707


(Release ID: 2128035) Visitor Counter : 2