سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے سیوا دیوس کے موقع پرصحت یاب ہونے والےافراد کے ساتھ‘آشیرواد کا دیا’ روشن کیا
سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت منعقدہ تقریب میں منشیات پر انحصار سے متاثرہ افراد کے بچاؤ ، علاج، بازآبادکاری اور سماج میں دوبارہ شمولیت کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 SEP 2026 9:46PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے آج قومی دارالحکومت میں واقع ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں سیوا دیوس کے موقع پر سیوا سنکلپ ابھیان کے تحت ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔
’آشیرواد کا دیا‘ پہل کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ویریندر کمار نے منشیات پر انحصار کے علاج اور بازآبادکاری کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرنے والے افراد کے ساتھ مل کر رسمی دیا روشن کیا۔
اس تقریب کے ذریعے منشیات پر انحصار سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے لیے امید، وقار، حوصلے اور صحت یابی کا مضبوط پیغام دیا گیا۔ ساتھ ہی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ منشیات کی مانگ میں کمی لانے اور منشیات کے استعمال کی روک تھام، علاج، بازآبادکاری اور متاثرہ افراد کو دوبارہ معاشرے کا حصہ بنانے کی کوششوں کو مزید مضبوط کیا جائے۔
دلی۔این سی آر اور اس سے متصل علاقوں میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) کے امدادی اداروں کے ذریعے علاج اور بازآبادکاری کی معاونت حاصل کرنے والے تقریباً 250 صحت یاب ہونے والے افراد نے اس تقریب میں مرکزی وزیر کے ساتھ شرکت کی۔
ان کی شرکت نے صحت یابی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے امکانات کو اجاگر کیا اور اس بات کی اہمیت کو نمایاں کیا کہ بروقت پیشہ ورانہ علاج، مسلسل بازآبادکاری، خاندان کی معاونت اور معاشرے کی شمولیت کے ذریعے منشیات پر انحصار سے متاثرہ افراد کو وقار کے ساتھ اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے اور معاشرے میں مفید کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ویریندر کمار نے منشیات کے استعمال کی روک تھام، علاج، بازآبادکاری اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کی کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ صحت یابی کا سفر امید، حوصلے اور ایک نئی شروعات کا سفر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’آشیرواد کا دیا‘ جیسی پہل کے ذریعے ہم اس پیغام کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں کہ منشیات پر انحصار پر قابو پانے والے افراد عزت، قبولیت اور اپنی زندگی دوبارہ سنوارنے کے ہر موقع کے مستحق ہیں۔
ڈاکٹر کمار نے کہا کہ پیشہ ورانہ علاج اور مسلسل بازآبادکاری کے ساتھ خاندان اور لوگوں کا معاون ماحول صحت یابی اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے سفر میں فیصلہ کن کردار ادا کرسکتا ہے۔
وزیر موصوف نے ایسے سازگار اور بدنامی سے پاک ماحول پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جہاں صحت یابی کے مرحلے سے گزرنے والے افراد کو ان کے خاندانوں اور لوگوں کی جانب سے معاونت فراہم کی جائے اور انہیں باوقار اور مفید زندگی گزارنے کے مواقع دیے جائیں۔
صحت یابی کے مرحلے سے گزرنے والے افراد کے ساتھ ’آشیرواد کا دیا‘ روشن کرنا امید، تجدید اور ایک نئی شروعات کے علامتی اظہار کے طور پر سامنے آیا۔ اس سے یہ پیغام اجاگر ہوا کہ صحت یابی ممکن ہے اور مسلسل نگہداشت، پیشہ ورانہ اقدامات، خاندان کی معاونت اور لوگوں کی اجتماعی کوششیں بازآبادکاری کے عمل کے اہم اجزا ہیں۔
یہ تقریب ملک بھر میں سیوا دیوس کے موقع پر چلائی جارہی وسیع تر سیوا سنکلپ ابھیان کا حصہ تھی۔ یہ پہل خدمت پر مبنی، جامع اور عوام پر مرکوز طرز حکمرانی کے لیے حکومت کی ترجیح کی عکاسی کرتی ہے، جس میں فلاحی اقدامات کے مرکز میں وقار، بااختیار بنانا اور سماجی شمولیت کو رکھا گیا ہے۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر ویریندر کمار نے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی مرکز میں منعقد وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زندگی اور سفر کی عکاسی کرنے والی اصل پینٹنگز کی خصوصی نمائش کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعظم کے زندگی سفر کو پیش کرنے والی اس نمائش میں ان کی عوامی زندگی کے مختلف پہلوؤں اور اہم مراحل کی عکاسی کرنے والے 76 اصل فن پارے شامل ہیں۔ یہ نمائش چھ دن تک جاری رہے گی اور رواں ماہ کی 20 تاریخ تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔
اس موقع پر سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر سندیپ آر راٹھوڑ، ڈائریکٹر جناب آستک کمار پانڈے، ڈی اے آئی سی کے ڈائریکٹر جناب آکاش پاٹل، وزارت کے سینئر افسران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگر متعلقہ فریق بھی موجود تھے۔
منشیات پر انحصار سے متاثرہ افراد کے بچاؤ، علاج، بازآبادکاری اور معاشرے میں دوبارہ شمولیت کے لیے اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ ایسے افراد کے لیے ادارہ جاتی معاونت کو مضبوط بنانے اور انہیں باوقار اور مفید زندگی کی جانب واپس لانے کے لیے مسلسل کام کررہا ہے۔
****
ش ح۔ م ش۔ ش ب ن
U.NO.3837
(ریلیز آئی ڈی: 2312890)
وزیٹر کاؤنٹر : 23