بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین جناب منوج گوئل اور دہلی کے سابق میئر جناب جے پرکاش نے ’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو-2026‘ کا افتتاح کیا


’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو-2026‘ ملک بھر میں 17 اکتوبر تک منایا جائے گا

’’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو-2026‘‘ عوامی شراکت داری کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 25 سالہ خدمت اور بہتر حکمرانی کے عزم کو آگے بڑھائے گا: کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن کے چیئرمین

کھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن نے 3,366 پی ایم ای جی پی مستفیدین کو 289 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی؛ پانچ ڈیجیٹل اقدامات کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 SEP 2026 10:28PM by PIB Delhi

 حکومت ہند کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی وزارت کےکھادی اور دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) نے جمعرات کو گاندھی درشن، راج گھاٹ میں واقع کے وی آئی سی احاطے سے ’’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو 2026‘‘ کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی۔ اس موقع کی ملک گیر تقریبات 17 ستمبر سے 17 اکتوبر 2026 تک عوامی شراکت داری کے ساتھ منائی جائیں گی۔تقریب کے مہمان خصوصی جناب منوج گوئل، چیئرمین، کے وی آئی سی نے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی کے سابق میئر جناب جے پرکاش، کھادی اداروں کے نمائندے، کاریگر، پی ایم ای جی پی کے مستفیدین، تربیت حاصل کرنے والے افراد، کے وی آئی سی کے افسران اور ملازمین کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں سے آن لائن شامل ہونے والے کاریگر اور دیگر شرکا موجود تھے۔تقریب کے دوران کاریگروں نے ’#آشیرواد کا دیا‘ کے ساتھ کیک کاٹا اور ’’سنکلپ سے سدھی‘‘ کے 25 دیے روشن کیے۔ یہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 25 سالہ خدمت، بہتر حکمرانی اور عوامی شراکت داری کے عزم کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260917222933_ad94a5.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260917223005_d0aafb.jpg

جناب گوئل نے کہا کہ خدمت، بہتر حکمرانی اور عوامی شراکت داری وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 25 سالہ عوامی زندگی کے اہم اصول رہے ہیں۔ اسی جذبے سے متاثر ہو کر کے وی آئی سی ’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو-2026‘ کے ذریعے کھادی، سودیشی، روزگار اور خود انحصاری کا پیغام عام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھادی محض ایک کپڑا نہیں بلکہ خودداری، روزگار، دیہی معیشت اور سودیشی کی علامت ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ’ووکل فار لوکل‘، ’آتم نربھر بھارت‘ اور ’لوکل ٹو گلوبل‘ جیسی مہموں نے مقامی مصنوعات اور دیہی کاروبار کو ایک نئی شناخت دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image003_20260917223018_70aea9.jpg

پروگرام کے دوران دہلی اور شمال مشرقی خطوں کے کاریگروں کے درمیان مشینیں اور اوزاروں کی کٹس تقسیم کی گئیں۔ جناب گوئل نے کہا کہ یہ صرف آلات نہیں ہیں بلکہ روزگار، خود انحصاری اور کاریگروں کے وقار کے لیے نئے مواقع ہیں۔ پی ایم ای جی پی کے تحت 289 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی بھی تقسیم کی گئی۔ اس سے ملک بھر میں 3,366 نئے منصوبے قائم ہوں گے اور تقریباً 37,026 افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان منصوبوں کے لیے تقریباً 873 کروڑ روپے کے بینک قرضے فراہم کیے گئے ہیں۔ تقریب کے دوران پی ایم ای جی پی کی 5,000 نئی اکائیوں کا آن لائن آغاز بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ای جی پی کا مقصد نوجوانوں، خواتین اور دیہی کاروباری افراد کو روزگار تلاش کرنے والوں سے روزگار فراہم کرنے والوں میں تبدیل کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image004_20260917223032_cf49b4.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image005_20260917223045_a81e58.jpg

پروگرام کے دوران ای- کامرس پورٹل، پی ایم ای جی پی آن لائن ای ڈی پی پورٹل، پی ایم ای جی پی آن لائن ای ڈی پی موبائل ایپ، ہندی ویبھو پورٹل اور کے وی آئی سی ڈیجیٹل 2.0 کا آغاز کیا گیا، جن کا مقصد کے وی آئی سی کی ڈیجیٹل خدمات کو مزید قابل رسائی اور مؤثر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 760 انفرادی و اجتماعی ورکشاپوں اور تزئین شدہ دکانوں کا آن لائن افتتاح کیا گیا اور کھادی و دیہی صنعتوں کی نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقام پر سیلفی پوائنٹ کا افتتاح، چرخہ کاتنے کا براہ راست مظاہرہ اور ’’سودیشی سنکلپ‘‘ مہم جیسی سرگرمیاں بھی منعقد کی گئیں۔ مختلف ہنرمندی کی ترقی کے کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ گاندھی درشن میں کے وی آئی سی کے دفتری احاطے میں صفائی ستھرائی کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج گوئل نے ایک پودا لگایا، جس سے ماحولیاتی تحفظ اور صاف ستھرے احاطے کو فروغ ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image006_20260917223113_69696d.jpg

’’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو 2026‘‘ کے تحت 17 اکتوبر تک ملک بھر میں صفائی مہم، شجرکاری، کھادی یاترائیں، سودیشی سنکلپ کا حلف، بیداری پروگرام، کاریگروں کے ساتھ مکالمے اور تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ ان سرگرمیوں سے اسکولوں، گاؤں، قصبوں اور کھادی اداروں کو جوڑا جائے گا۔ جناب گوئل نے کہا کہ کے وی آئی سی کی کوشش ہے کہ یہ مہوتسو محض ایک محکمہ جاتی پروگرام بن کر نہ رہ جائے بلکہ عوام کی مہم اور عوامی شراکت داری کا تہوار بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسکول میں کھادی کی بات ہو، ہر گاؤں میں دیہی صنعتوں کا ذکر ہو اور ہر بازار میں سودیشی کی بات ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image007_20260917223124_33ce13.jpg

’’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو‘‘ کو 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک جاری رہنے والی ’سووچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم سے بھی جوڑا جائے گا۔ اس سال سووچھتا ہی سیوا مہم کا موضوع ’’صفائی میں شراکت داری، صاف ستھرا بھارت، ترقی یافتہ بھارت‘‘ ہے۔ جناب گوئل نے کہا، ’’صفائی ہی خدمت ہے، سودیشی ہی خدمت ہے، روزگار فراہم کرنا ہی خدمت ہے اور کاریگروں کا احترام کرنا ہی خدمت ہے۔‘‘ انہوں نے ملک بھر کے کاریگروں، کھادی اداروں، پی ایم ای جی پی کے مستفیدین، نوجوانوں اور کے وی آئی سی خاندان سے ’سیوا سنکلپ، کھادی مہوتسو 2026‘ میں فعال طور پر شرکت کرنے کی اپیل کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image008_20260917223136_7989ad.jpg

اس موقع پر جناب منوج گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں کھادی نے ایک نئی جہت حاصل کی ہے۔ آج کھادی آتم نربھر بھارت، ووکل فار لوکل، لوکل ٹو گلوبل اور ترقی یافتہ بھارت 2047 کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کا ایک مؤثر ذریعہ بن گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھادی محض ایک کپڑا نہیں بلکہ لاکھوں کاریگروں اور بنکروں کے لیے ذریعہ معاش، بھارت کے ثقافتی ورثے اور پائیدار ترقی کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image009_20260917223152_9f1cf8.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دوراندیش سوچ اور پالیسیوں کی بدولت کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے نے بے مثال ترقی کی ہے۔ مالی سال 2025-26 میں کھادی اور دیہی صنعتوں کے شعبے کا کاروبار 1.87 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ اس شعبے کے ذریعے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی بھی 1.87 لاکھ کروڑ روپے رہی۔ اس شعبے میں 2.04 کروڑ سے زیادہ افراد کو روزگار حاصل ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ شعبہ 2.51 لاکھ کروڑ روپے کے کاروباری حجم کا ہدف حاصل کر لے گا۔

******

ش ح ۔ م م  ۔ م ا

UR No-3852


(ریلیز آئی ڈی: 2312977) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी