وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں اسکواش کے خواتین کے سنگلز مقابلےمیں چاندی کا تمغہ جیتنے پر اناہت سنگھ کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 SEP 2026 8:27PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں اسکواش کے خواتین کےسنگلز مقابلے میں چاندی کاشاندار تمغہ جیتنے پر اناہت سنگھ کو مبارکباد دی اور ان کی کارکردگی کومتاثر کن قرار دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں شمار حریفوں کے خلاف بہترین مظاہرہ کیا۔ جناب مودی نے مزید نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی کی نئی بلندیاں چھوتی رہیں اور ہندوستان کے لیے مزید اعزاز حاصل کرتی رہیں۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’اناہت سنگھ نے چاندی کا شاندارتمغہ جیتا! ایشین گیمز میں اسکواش کے خواتین کے سنگلز مقابلے میں ان کی کارکردگی قابل ذکر رہی۔ انہوں نے غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں شمار حریفوں کے خلاف شاندار مظاہرہ کیا۔ دعا ہے کہ وہ کامیابی کی نئی بلندیاں چھوتی رہیں اور ہندوستان کے لیے مزید اعزاز حاصل کرتی رہیں۔‘ پی ایم@ نریندر مودی‘
*****
ش ح ۔م ع ن۔ خ م
U. No.4200
(ریلیز آئی ڈی: 2315849)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam