وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں خواتین کے لانگ جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پرانسی سوجن کو مبارکباد پیش کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 SEP 2026 8:33PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین گیمز میں خواتین  کے لانگ جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پرانسی سوجن کو مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی پرجوش اور شاندار کارکردگی نے پورے ملک کو خوشی سے سرشار کیا۔ جناب مودی نے مزید نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آنے والے وقت میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

’ایشین گیمز میں خواتین کے لانگ جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر انسی سوجن کو مبارکباد! ان کی کارکردگی بہترین اور پُرجوش رہی ہے، جس سے ملک میں بے حد خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ آنے والے وقت میں بھی مزیدبڑی کامیابیاں حاصل کرتی رہیں: پی ایم@ نریندر مودی’

*****

ش ح ۔م ع ن۔ خ م

U. No.4198


(ریلیز آئی ڈی: 2315853) وزیٹر کاؤنٹر : 10