مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت دہلی-آگرہ شاہراہ اور آگرہ-دہلی ریلوے روٹ پر موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 SEP 2026 5:38PM by PIB Delhi
ٹی آر اے آئی(ٹرائی) نے دہلی سے یمنا ایکسپریس وے کے راستے آگرہ تک، دنکور، جیور، ٹپل، سریر، جوارہ، بلدیو، کھندولی اور کُبیرپوروغیرعلاقوں سے گزرتے ہوئے اور آگرہ سے دہلی تک راجہ کی منڈی جنکشن، متھرا جنکشن، چھاتا، کوسی کلاں، پلول، بلبھ گڑھ، فریدآباد وغیرہ سے گزرتے ہوئے دہلی ایل ایس اے کے تحت موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا۔
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے عام ٹیلی کام صارفین کی معلومات کے لیے جولائی 2026 کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت دہلی-آگرہ شاہراہ روٹ اور آگرہ-دہلی ریلوے روٹ پر کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام خدمات فراہم کنندگان (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (وائس اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹرائی نے کوریج، کال ڈراپ ریٹ (سی ڈی آر)، کال سیٹ اپ (کال کی کامیابی ) کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) تھرو پٹ وغیرہ جیسے خدمات کے معیار (کیو او ایس) کے اہم پیمانوں پر ٹی ایس پی کی کارکردگی ریکارڈ کی۔ ان نتائج کو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پی کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔
ان آئی ڈی ٹی کو مختلف نوعیت کے استعمال والے مقامات، جیسے شہروں، اہم مقامات، عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ میں تمام ٹی ایس پی کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی سطح پر کارکردگی ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹی ایس پی کے سم کارڈز کے ذریعے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہ راست ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظام کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹی آر اے آئی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے دہلی ایل ایس اے میں 16 جولائی 2026 سے 17 جولائی 2026 کے دوران ہائی وے ڈرائیو کے تحت 183.4 کلومیٹر، ہاٹ اسپاٹ مقام -01اور ریلوے ڈرائیو کے تحت 188 کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹرائی کے علاقائی دفتر، دہلی کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹس میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کے دن اور وقت پر متعلقہ علاقے یا روٹ میں ٹی ایس پی کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
4.ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس: نقشے میں ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس کا مجموعی خاکہ پیش کیا گیا ہے، جس میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ٹیسٹ، ہائی وے اور ریلوے ڈرائیو روٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔

شکل-1: ڈرائیو ٹیسٹ کے روٹس
جائزہ لیے گئے اہم پیمانے
- کوریج گیپ: نمونوں کا فیصد ، جس کے لیے سگنل کی طاقت متعلقہ ٹیکنالوجی (5جی/4جی/3جی/2جی) کے لیے مقرر کردہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم تھی ۔
- وائس خدمات: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح(سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ کی شرح (ڈی سی آر)، کال سیٹ اپ کا وقت، کال سائلنس کی شرح اور آواز کا معیار(ایم او ایس)۔
- کال سائلنس کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والے کال سائلنس کے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا خدمات:: ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار(ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ )، ڈیٹا کی ترسیل میں تاخیر(جٹر )، ڈیٹا پہنچنے کے وقت میں اتار چڑھاو، اور ڈیٹا کے ضائع (ڈراپ)ہونے کی شرح۔
یمنا ایکسپریس وے کے راستے دہلی سے آگرہ تک ہائی وے روٹ (دہلی ایل ایس اے) پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:-
- کوریج گیپ - ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت، کل جمع کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل رکھنے والے نمونوں کی تعداد کے طور پرپیمائش کی گئی۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 180/13960، بی ایس این ایل کے لیے 4876/12619، آر جے آئی ایل کے لیے 145/13268 اور وی آئی ایل کے لیے 44/13327 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ - آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی) میں کال ڈراپ، کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کالوں کی تعداد میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد کے طور پر پیمائش کی گئی۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 2/65، بی ایس این ایل کے لیے 16/68، آر جے آئی ایل کے لیے 1/66 اور وی آئی ایل کے لیے 0/66 رہا۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال سائلنس کے واقعات - آٹو سلیکشن موڈ (5جی؍4جی)میں کال سائلنس کے واقعات، قائم کی گئی کل کالوں میں سے 3 سیکنڈ سے زیادہ دورانیے والے سائلنس کے واقعات کی کل تعداد کے طور پرپیمائش کی گئی ہے۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 16/63، بی ایس این ایل کے لیے 2/57، آر جے آئی ایل کے لیے 0/68 اور وی آئی ایل کے لیے 18/68 رہے۔ کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی) کے لیے 135.33 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی) کے لیے 8.10 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 213.68 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی)کے لیے 46.48 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی) کے لیے 17.62 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی) کے لیے 3.38 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی)کے لیے 20.62 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی)کے لیے 13.70 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ-I کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ اور کال سائلنس کے واقعات کے مقامات ضمیمہ-I کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آگرہ سے دہلی ریلوے روٹ (دہلی ایل ایس اے) پر اہم پیمانوں کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:-
- کوریج گیپ - ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر وائس ٹیسٹنگ کے دوران آٹو سلیکشن موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت، کل جمع کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل کی طاقت رکھنے والے نمونوں کی تعداد کے طور پر پیمائش کی گئی۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 326/11709، بی ایس این ایل کے لیے 5264/10895، آر جے آئی ایل کے لیے 286/11697 اور وی آئی ایل کے لیے 224/11728 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ - آٹو سلیکشن موڈ(5جی/4جی/3جی/2جی) میں کال ڈراپ، کامیابی کے ساتھ قائم کی گئی کالوں کی تعداد میں سے ڈراپ ہونے والی کالوں کی تعداد کے طور پرپیمائش کی گئی۔ یہ ایئرٹیل کے لیے 0/60، بی ایس این ایل کے لیے 12/60، آر جے آئی ایل کے لیے 3/63 اور وی آئی ایل کے لیے 2/62 رہے۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ تھرو پٹ:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی)کے لیے 44.23 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی) کے لیے 9.99 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 82.68 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5جی) کے لیے 47.48 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی کارکردگی (مجموعی): اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل(5جی)کے لیے 13.32 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل(4جی) کے لیے 5.07 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل(5جی) کے لیے 10.14 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل(5ج)کے لیے 12.31 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ تھرو پٹ کی تفصیلات ضمیمہ-II کے نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ کے مقامات ضمیمہ-II کے نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ٹیسٹ کیے گئے روٹ اور احاطہ کیے گئے علاقے کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:-
- ہائی وے - ہائی وے ڈرائیو کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت یمنا ایکسپریس وے کے راستے دہلی سے آگرہ تک دنکَور، جیور، ٹپل، سریر، جواڑہ، بلدیو، کھندولی، کُبیرپور وغیرہ سے گزرتے ہوئے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
- ہاٹ اسپاٹ - مستقل طور پر موجود صارف کے تجربے کو ریکارڈ کرنے کے لیے ہاٹ اسپاٹ کے طور پر دی فوڈ اسٹریٹ - فوڈ کورٹ - یمنا ایکسپریس وے - ورنداون کٹ مقام کا انتخاب کیا گیا۔
- ریلوے - ریلوے ڈرائیو کے دوران دہلی ایل ایس اے کے تحت آگرہ سے دہلی تک راجہ کی منڈی جنکشن، متھرا جنکشن، چھاتا، کوسی کلاں، پلول، بلبھ گڑھ، فریدآباد وغیرہ سے گزرتے ہوئے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹی ایس پی کو بھیج دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا اضافی معلومات کے لیے adv.ca@trai.gov پر ای میل کی جا سکتی ہے یا دہلی میں ٹی آر ا ے آئی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-11-20907772 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
********
ش ح۔ م ع ن۔ م ش
U-NO-4272
(ریلیز آئی ڈی: 2316365)
وزیٹر کاؤنٹر : 11