وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سبروتو کپ بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ- 2026 کا 65واں ایڈیشن  اختتام پذیر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 SEP 2026 10:18PM by PIB Delhi

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں 65ویں سبروتو کپ بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ 2026 کا اختتام ہوا، جہاں منروا پبلک اسکول (ایم پی ایس) سی آئی ایس سی ای، موہالی نے مائک ای ایم ایچ ایس ایس (مقدومیہ اسلامک کلچرل انگلش میڈیم ہائر سیکنڈری  اسکول)، کیرالہ کو2-3سے شکست دے کر جونیئر بوائز (انڈر-17) چمپئن شپ کا خطاب اپنے نام کیا۔

انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں ایم پی ایس موہالی نے کھیل کے 7ویں منٹ میں چیتن تیواری کے گول کی بدولت ابتدائی برتری حاصل کی۔ مائک ای ایم ایچ ایس ایس نے پہلے ہاف کے آخری لمحات میں جوابی حملہ کرتے ہوئے برابری حاصل کرلی۔ اضافی وقت یعنی 37؍ویں منٹ میں توفیق نے گول کرکے اسکور برابر کردیا اور دونوں ٹیمیں وقفے تک 1–1 کی برابری پر رہیں۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں ایم پی ایس موہالی نے تیزی سے 2 گول کرکے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پنشیبا میتائی نے 40ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو دوبارہ برتری دلائی، جس کے بعد ایم ڈی اعظم خان نے 46ویں منٹ میں شاندار گول کرکے اسکور 1-3 کردیا۔

مائک ای ایم ایچ ایس ایس نے میچ کے آخری مرحلے میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65ویں منٹ میں ایک گول کرکے خسارہ کم کیا -میچ کے اختتامی لمحات میں کیرالہ کی ٹیم کی جانب سے مسلسل دباؤ کے باوجود ایم پی ایس موہالی کی دفاعی لائن نے مضبوطی سے مقابلہ  کیا  اورآخری سیٹی بجنے تک2-3کی برتری برقرار  رکھ کر کامیابی حاصل کی۔

 

خطابی مقابلے کے موقع پر فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور سبروتو مکھرجی اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر موجود تھے۔ انہوں نے فائنل کے مہمان خصوصی اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رینا کے ساتھ فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی۔

 

انعامات کی تقسیم کی تقریب میں مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے ٹورنامنٹ میں تعاون کے لیے کھلاڑیوں، حصہ لینے والےاسکولوں، ٹیموں اور اسپانسرز کی ستائش کی۔ انہوں نے نچلی سطح پر کھیلوں کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مقابلے میں شرکت اور کھیل کا جذبہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سنسنی خیز اور سخت مقابلے کے لیے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کی بھی ستائش کی۔ اس کے بعد ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے سبروتو کپ بین الاقوامی فٹ بال ٹورنامنٹ-2026 کے اختتام کا اعلان کیا۔

فاتح ٹیم کو انعامی رقم کے طور پر 5,00,000 روپے (پانچ لاکھ روپے)، جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3,00,000 روپے (تین لاکھ روپے) دیے گئے۔

سبروتو کپ کے اس ایڈیشن میں کل 83 مقابلے کھیلے گئے۔ یہ مقابلے دہلی کے 5 میدانوں، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم، تیجس فٹ بال گراؤنڈ، پنٹو پارک فٹ بال گراؤنڈ، سبروتو فٹ بال گراؤنڈ اور راجوکری فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد ہوئے۔ جونیئر گرلز انڈر-17 زمرے میں جھارکھنڈ کے گملا میں واقع سینٹ پیٹرک ہائی اسکول نے آئزول کے اسپرنگ فیلڈ ہائر سیکنڈری اسکول، این سی سی کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ وہیں، بنگلورو میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں مغربی بنگال کے جھاڑگرام میں واقع مانک پارا وویکانند ودیا پیٹھ نے آسام کے کامروپ میٹروپولیٹن سینئر سیکنڈری اسکول کو شکست دے کر سب جونیئر بوائز انڈر-15 زمرے کا خطاب جیتا۔

********

ش ح۔   م ع ن۔ م ش

U-NO-4282


(ریلیز آئی ڈی: 2316453) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी