مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے آج نئی دہلی میں سوچھتاکے لیے 50 مثالی شہروں کی ترقی کے لیے پراگتی-50 پہل کا آغاز کیا


سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کی جانب سے سوچھ بھارت ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

آئی آئی ٹی کانپور کے اشتراک سے سوچھتاسے متعلق اسٹارٹ اپس کے تیسرے گروپ کو شامل کیا گیا

نئی دہلی کے سنکلپ بھون میں ریڈیوس، ری یوز اور ری سائیکل مرکز کا افتتاح

صفائی ستھرائی کے طرز عمل میں تبدیلی کے لیے ڈیجیٹل کوش کا آغاز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 3:51PM by PIB Delhi

عزت  مآب  وزیر اعظم کی 51ویں پراگتی میٹنگ کے دوران دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، مکانات اور شہری امورکی وزارت نے سوچھ بھارت مشن-شہری 2.0 کے دائرہ کار میں پراگتی-50 پہل کے تحت 50 مثالی شہروں کی نشاندہی کی ہے۔ ان شہروں میں ہدف پر مبنی، کلیدی کارکردگی اشاریوں پر مبنی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس موثر نگرانی کے ذریعے صفائی ستھرائی کے اعلی معیار کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اس پہل کے آغاز کے موقع پر مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کہا، ’’24 ریاستوں کے یہ 50 شہر ملک کے دیگر شہروں کے لیے صاف ستھرے مثالی شہر بن کر ابھریں گے۔ یہ شہر اپنی معمول کی صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں سے آگے بڑھتے ہوئے نظر آنے والی صفائی کے اعلی اور مستقل معیار کا مظاہرہ کریں گے۔ ہم نے اس پہل میں بڑے شہروں، ثقافتی اہمیت کے حامل شہروں، اہم سیاحتی مقامات اور اقتصادی مراکز کو شامل کیا ہے۔ اس پہل کا مقصد ایک منظم نگرانی اور جائزے کے نظام کے ذریعے مقررہ مدت میں شہری صفائی ستھرائی، ٹھوس کچرے کے بندوبست، استعمال شدہ پانی کے بندوبست، صفائی ستھرائی کی سہولیات اور شہریوں کی شمولیت میں نمایاں بہتری لانا ہے۔ پیش رفت کا مسلسل جائزہ نتائج پر مبنی تشخیص اور ٹیکنالوجی سے لیس نگرانی کے ذریعے لیا جائے گا۔ میں خود ہر 2 ماہ بعد جائزہ میٹنگ کی صدارت کروں گا تاکہ ان شہروں کی پیش رفت پر نظر رکھی جا سکے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image001_20260929155217_29b6d0.jpg

اپنے خطاب میں، مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب ٹوکھن ساہو نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران صفائی ستھرائی عوامی تحریک سے آگے بڑھ کر طرز زندگی کا حصہ بن گئی ہے۔

نئے مثالی شہروں کی پہل کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب ساہو نے کہا کہ اس سے شہروں کو مقررہ مدت میں کچرے سے پاک شہر بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی اور وہ دیگر شہری مراکز کے لیے مثالی شہر بن سکیں گے۔ انہوں نے ریاستوں اور شہری بلدیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ مائیکرو سطح کے عملی منصوبے تیار کریں اور ان پر تیز رفتار سے موثر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

نوجوانوں کی طاقت اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے امتزاج کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان دنیا کے تیسرے سب سے بڑے اسٹارٹ اپ نظام کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی ٹی کانپور کے اشتراک سے تیسرے گروپ کا آغاز مشن کے تحت 75 اسٹارٹ اپس کو شامل کرنے اور ان کی پرورش کرنے کے قومی ہدف کے حصول کی بھی علامت ہے۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے محکمہ شہری ترقی کے سکریٹری جناب ستندر سنگھ نے کہا کہ شہریوں کے بہتر تجربے اور جامع خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ اس پہل میں ’’پورے شہر‘‘ کا نقطہ نظر اپنایا گیا ہے، جس کے تحت تمام متعلقہ فریقوں، شراکت داروں اور شہری بلدیاتی اداروں کو منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں شامل کیا جائے گا۔

موثر نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے سوچھتم پورٹل پر فعال حکمرانی اور بروقت عمل درآمد پر مبنی ڈیجیٹل جائزہ نظام قائم کیا گیا ہے۔ وزارت کے افسران کو باقاعدہ نگرانی اور رہنمائی کے لیے مخصوص شہر تفویض کیے جائیں گے۔

یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ پائیدار شہری تبدیلی کا انحصار صلاحیتوں کی تعمیر اور مسلسل سیکھنے پر ہے، سوچھ بھارت مشن-شہری نے تکنیکی رہنما خطوط، مثالی ڈیزائن اور ہدف پر مبنی رہنما ہدایات کے ذریعے متعلقہ فریقوں کو بااختیار بنایا ہے۔ پروگرام کے دوران، منصوبوں کے زمینی سطح پر عمل درآمد میں مزید معاونت کے لیے تعمیراتی اور انہدامی کچرے کے ثانوی جمع کرنے کے مرکز کے قیام کے لیے معیاری طریقہ کار اور ٹھوس کچرے کے انتظام کے قواعد، 2026 کے تحت لازمی میونسپل ٹھوس کچرے کو سورس پر الگ کرنے کے رہنما خطوط جاری کیے گئے۔

سوچھ بھارت ٹیسٹ بیڈ اور اختراعی مرکز: مشن نے مسلسل تحقیق اور اختراع کو صفائی ستھرائی کے شعبے میں پیش رفت کی محرک قوت کے طور پر اہمیت دی ہے۔ سی ایس آئی آر-سی ایم ای آر آئی کے اشتراک سے مکانات اور شہری امورکی وزارت نے درگاپور میں سوچھ بھارت ٹیسٹ بیڈ اور اختراعی مرکز کا آغاز کیا۔ یہ صفائی ستھرائی کی ٹیکنالوجیز میں تحقیق، مصنوعات کی تیاری، جانچ، توثیق، تصدیق اور صلاحیت سازی کے لیے ایک قومی مرکز ہوگا۔

اسٹارٹ اپس کا تیسرا گروپ: گزشتہ ایک دہائی کے دوران سوچھ بھارت مشن-شہری نے روایتی کچرے کے بندوبست سے جدید ترین، ٹیکنالوجی پر مبنی حل کی جانب پیش رفت کی ہے۔ مشن نے اختراع کو تیز کرنے کے لیے کچرے کی مکمل قدر کے سلسلے سے وابستہ 75 اسٹارٹ اپس کو شامل کیا ہے۔ کاروباری سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے درمیان، مکانات اور شہری امور کی وزارت نے آئی آئی ٹی کانپور کے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن اینڈ انوویشن سینٹر کے اشتراک سے صفائی ستھرائی اور کچرے کے بندوبست کے شعبے میں جدید حل پیش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسٹارٹ اپس کے تیسرے گروپ کا آغاز کیا ہے۔ گروپ 3 میں 13 اسٹارٹ اپس کی شمولیت کے ساتھ یہ پہل صاف ستھرے اور ٹیکنالوجی پر مبنی شہری حل کو تیزی سے فروغ دے رہی ہے۔

خصوصی واٹس ایپ چینل: شہریوں کی جانب سے شکایات درج کرانے اور ان کے ازالے کے لیے اہم ذریعہ سوچھتا ایپ کو مزید مؤثر بناتے ہوئے، ایک خصوصی واٹس ایپ چینل شروع کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کے لیے اپنی شکایات درج کرانا اور اپنے شہروں کو صاف رکھنے میں فعال طور پر اپنا تعاون دینا مزید آسان ہوگا۔

سوچھتا برتاؤ میں تبدیلی کا ڈیجیٹل کوش: صاف ستھرے اور زیادہ پائیدار ہندوستان کے لیے رویے میں تبدیلی کو مضبوط بنانے کی غرض سے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے خیالات، تخلیقی مواد، مہمات اور وسائل کو ایک جگہ جمع کرنے والے ڈیجیٹل ذخیرے، سوچھتا برتاؤ میں تبدیلی کے ڈیجیٹل کوش کا آغاز کیا۔ یہ پلیٹ فارم ریاستوں، شہری بلدیاتی اداروں اور متعلقہ فریقوں کو فوری استعمال کے لیے مواصلاتی وسائل، اختراعی مہمات کے خیالات اور عوامی آگاہی کا مواد فراہم کرے گا۔ اس سے معلومات کے تبادلے، کامیاب اقدامات کو اپنانے اور شہریوں پر مرکوز مواصلات کو فروغ ملے گا، تاکہ صفائی ستھرائی عادت اور طرز زندگی کا حصہ بن سکے۔

کم کریں، دوبارہ استعمال کریں اور ری سائیکل کریں: سوچھتا ہی سیوا 2026 کے تحت مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے نئی دہلی کے سنکلپ بھون میں رِڈیوس، ری یوز اور ری سائیکل مرکز کا افتتاح کیا۔ اسے کسی مرکزی وزارت کے دفتر میں قائم اپنی نوعیت کا پہلا مرکز تصور کیا جا رہا ہے۔ یہ پہل سرکاری کام کی جگہوں پر پائیدار استعمال، اشیا کے دوبارہ استعمال، وسائل کی بازیابی اور مدور معیشت کو فروغ دے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/sep/image002_20260929155239_aea29e.jpg

ہندوستان کے شہری صفائی ستھرائی کے سفر میں یہ ایک اہم پیش رفت ہے۔مکانات اور شہری امور کی وزارت اختراع، باہمی تجربات سے سیکھنے اور صلاحیت سازی کے ذریعے مضبوط اور مستقبل کے تقاضوں کے لیے تیار شہروں کی تشکیل کو فروغ دے رہی ہے۔ ہندوستان جب وکست بھارت 2047 کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، تو مستقبل کی سمت واضح ہے: کچرے کے سائنسی بندوبست، مدور معیشت اور پائیدار شہری نظام کے ذریعے کچرے سے پاک شہروں کی تعمیر۔

***********

ش ح۔ ک ح۔ ا ک م

U No. 4296


(ریلیز آئی ڈی: 2316538) وزیٹر کاؤنٹر : 29