وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں 2026 میں خواتین کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پوجا کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 9:37PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیل 2026 میں خواتین کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پوجا کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں اس مقابلے میں یہ 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد بھارت کا پہلا تمغہ ہے اور اسے ایک یادگار کامیابی قرار دیا۔
جناب مودی نے پوجا کو مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا:
’’بھارتی ایتھلیٹکس کے لیے فخر کا لمحہ!
ایشیائی کھیل 2026 میں خواتین کے ہائی جمپ مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پوجا کو مبارکباد۔ ایشیائی کھیلوں میں اس مقابلے میں 2 دہائیوں سے زیادہ عرصے کے بعد یہ بھارت کا پہلا تمغہ ہے۔ یہ واقعی ایک یادگار کامیابی ہے۔ پوجا کو مستقبل کی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U-4330
(ریلیز آئی ڈی: 2316806)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
Assamese
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam