وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 5000 میٹر زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر گلویر سنگھ کو مبارکباد دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 SEP 2026 9:34PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشیائی کھیلوں میں مردوں کی 5000 میٹر دوڑ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر گلویر سنگھ کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نےانہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گلویر سنگھ کے لیے یہ ایشیائی کھیل بہت خاص ہے اور انہوں نے ان کی پوڈیم پر مسلسل تیسری کامیابی کو شاندار قرار دیا۔
جناب نریندر مودی نے ان کی مستقل مزاجی، پامردی اور عزم کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
’’گلویر سنگھ کے لیے یہ ایشیائی کھیل واقعی بہت خاص ہے!
مردوں کے 5000 میٹر زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ پوڈیم پر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرنا بہت شاندار کارنامہ ہے۔ ان کی مستقل مزاجی، پامردی اور عزم قابل ذکر ہیں۔ مستقبل میں ان کی مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات: وزیر اعظم نریندر مودی‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔م ش ع۔ع ن)
U. No. 4329
(ریلیز آئی ڈی: 2316808)
وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam