وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دفاعی صنعتوں اور لاجسٹکس کے تعاون پر 10ویں جوائنٹ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 SEP 2026 9:31PM by PIB Delhi

ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان دفاعی صنعتوں اور لاجسٹکس کے تعاون سے متعلق 10ویں جوائنٹ کمیٹی میٹنگ 29 ستمبر 2026 کو نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ دونوں ممالک نے دفاعی صنعتوں اور لاجسٹکس کے شعبے میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم اور ان کا دائرہ وسیع کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے اور دفاعی پیداوار و لاجسٹکس کے شعبوں میں زیادہ سے زیادہ شراکت داری کو فروغ دینے کے سلسلے میں خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وزارت دفاع کے ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) جناب دنیش ماہُور اور جمہوریہ کوریا کے دفاعی خریداری پروگرام کی انتظامیہ (ڈی اے پی اے) کے نائب وزیر جناب کم ایل ڈونگ نے کی۔

ہندوستان میں جمہوریہ کوریا کے سفیر جناب سیونگ ہو لی اور وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار میں جوائنٹ سکریٹری (بحریہ کا نظام) ڈاکٹر وجے نام دیوراؤ  زادے نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

دونوں ممالک کی سرکردہ دفاعی کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ میسرز لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) اور میسرز بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ (بی ای ایم ایل) نے مذاکرات میں حصہ لیا۔ جمہوریہ کوریا کی جانب سے ہانوا ایرو اسپیس، کورین ایئر، ہانوا سسٹمز، کوریا ایرو اسپیس انڈسٹریز (کے اے آئی) اور ڈی ایس نو کورس نے نمائندگی کی۔

جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ کوریا کے دفاعی خریداری پروگرام کی انتظامیہ (ڈی اے پی اے) کے نائب وزیر جناب کم ایل ڈونگ نے معزز وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور دفاعی صنعتوں و لاجسٹکس کے شعبوں میں اشتراک کو مزید مضبوط کرنے کے تئیں  اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

جوائنٹ  کمیٹی کے 10ویں اجلاس سے ہندوستان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان قریبی اور مسلسل مضبوط ہوتے دفاعی تعلقات کی توثیق ہوئی اور دفاعی پیداوار و لاجسٹکس کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔م  ش ع۔ع ن)

U. No. 4336


(ریلیز آئی ڈی: 2316826) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी