وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے فرائض کے تئیں خود کو وقف کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے والا سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 10:21AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم مشترک کیا ہے جس میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اپنے فرائض کے تئیں لگن رکھنے والے افراد اعلی ترین کمال حاصل کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ تندہی و خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، انہیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ فرض سے وابستہ مخلصانہ عمل کے ذریعے کس طرح کمال کے اعلی ترین درجے کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک سبھاشتم شیئر کیا:
“स्वे स्वे कर्मण्यभिरतः संसिद्धिं लभते नरः।
स्वकर्मनिरतः सिद्धिं यथा विन्दति तच्छृणु॥”
سنسکرت کا یہ سبھاشتم پیغام دیتا ہے کہ اپنے فرائض کے تئیں لگن رکھنے والے افراد کمال کے اعلی ترین درجے کوحاصل کرتے ہیں۔ اس لیے جو لوگ جوش و خلوص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں، انہیں یہ پتہ ہونا چاہیے کہ لگن اور اخلاص کے ساتھ کام کرتے ہوئے کس طرح کمال کی اعلی ترین منزل تک پہنچا جا سکتا ہے۔
***
) ش ح ۔ع ح۔م ش)
U.No. 4335
(ریلیز آئی ڈی: 2316856)
وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Assamese
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam