مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ریاست آسام میں آسام ایل ایس اے کےتحت سونیت پور ضلع میں موبائل نیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 11:58AM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے عام ٹیلی مواصلاتی صارفین کی معلومات کے لیے اگست 2026 کے دوران ریاست آسام کے سونیت پور ضلع میں آسام ایل ایس اے کے تحت کیے گئے آزادانہ ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس ڈرائیو ٹیسٹ کا مقصد ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں (ٹی ایس پی) کی جانب سے فراہم کی جانے والی موبائل نیٹ ورک خدمات (آواز اور ڈیٹا دونوں) کے حقیقی وقت کے معیار کا جائزہ لینا اور اس کی تصدیق کرنا ہے۔ آئی ڈی ٹی کے دوران ٹی آر اے آئی نے خدمات کے معیار(کیو او ایس) کے اہم پیمانوں، جیسے نیٹ ورک کوریج، کال ڈراپ شرح (سی ڈی آر)، کال کنکشن کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈیٹا ڈاؤن لوڈ (ڈی ایل) اور اپ لوڈ (یو ایل) کی رفتار وغیرہ کے حوالے سے ٹی ایس پی کی کارکردگی ریکارڈ کی۔ ان نتائج کو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور ٹی ایس پی کو اپنی خدمات بہتر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے شائع کیا جاتا ہے۔
یہ آئی ڈی ٹی مختلف نوعیت کے استعمال والے مقامات، جیسے شہروں، اہم مقامات اور عوامی نقل و حمل کے مراکز وغیرہ میں تمام ٹی ایس پی کے موبائل نیٹ ورک کی زمینی کارکردگی ریکارڈ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ اس طرح کی ڈرائیو ٹیسٹنگ میں تمام ٹی ایس پی کے سم کارڈز کے ذریعے 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی نیٹ ورکس پر براہ راست ڈیٹا اور وائس سیشن قائم کیے جاتے ہیں۔ اس کے لیے متعدد جدید ٹیسٹ ہینڈ سیٹس استعمال کیے جاتے ہیں اور جدید سافٹ ویئر نظاموں کے ذریعے ان سیشنز کی حقیقی وقت میں نگرانی اور تجزیہ کیا جاتا ہے۔
ٹی آر اے آئی نے اپنی مقرر کردہ ایجنسی کے ذریعے 10 اگست 2026 سے 13 اگست 2026 کے دوران آسام ایل ایس اے میں سٹی ڈرائیو کے تحت 308.0 کلومیٹر، 10 ہاٹ اسپاٹ مقامات اور 1.6 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ پر ڈرائیو ٹیسٹ کیے۔ یہ ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر کولکاتا کی نگرانی میں کیے گئے۔ ڈرائیو ٹیسٹ رپورٹ میں پیش کیے گئے مشاہدات، ٹیسٹ کیے گئے علاقے یا راستے میں ٹیسٹ کے دن اور وقت کے دوران ٹی ایس پی کی کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ڈرائیو ٹیسٹ روٹ میپ: درج ذیل نقشے میں نقشے پر دی گئی علامات کے مطابق سٹی ڈرائیو، بین آپریٹر کالنگ، ہاٹ اسپاٹس اور واک ٹیسٹ کے راستوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

جائزہ لیے گئے اہم پیمانے
- کوریج گیپ: ایسے نمونوں کی شرح جن میں متعلقہ ٹیکنالوجی (2جی/3جی/4جی/5جی) کے لیے مقرر کردہ کم از کم سگنل کی طاقت سے کم سگنل کی طاقت ریکارڈ کی گئی۔
- وائس خدمات: کال کنکشن کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، کال ڈراپ شرح (ڈی سی آر)، کال کنکشن کا وقت، کال سائلنس کی شرح اور آواز کا معیار (ایم او ایس)۔
- کال سائلنس کے واقعات: کال کے دوران پیش آنے والےسائلنس کے واقعات کی تعداد۔
- ڈیٹا خدمات: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ رفتار، تاخیر، جِٹر اور پیکٹ ڈراپ شرح۔
آسام ایل ایس اے کے تحت سونیت پور ضلع کے بعض حصوں میں موبائل نیٹ ورک کی مجموعی کارکردگی کے اہم پیمانوں کا خلاصہ درج ذیل ہے:-
- کوریج گیپ: سٹی ڈرائیو ٹیسٹ روٹ پر خودکار انتخابی موڈ (5جی/4جی/3جی/2جی) میں وائس ٹیسٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی سگنل کی طاقت، یعنی مجموعی طور پر جمع کیے گئے نمونوں میں کمزور سگنل کی طاقت والے نمونوں کی تعداد، ایئرٹیل کے لیے 1766/44378، بی ایس این ایل کے لیے18494/41037 ، آر جے آئی ایل کے لیے1494/43999 اور وی آئی ایل کے لیے 6682/44109 رہی۔ کوریج گیپ کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال ڈراپ: کامیابی کے ساتھ کی گئی کالز کی مجموعی تعداد میں سے ڈراپ ہونے والی کالز کی تعداد کے طور پر ناپی گئی کال ڈراپ کی شرح، ایئرٹیل کے لیے 0/311 ، بی ایس این ایل کے لیے 301/476 ، آر جے آئی ایل کے لیے 0/316 اور وی آئی ایل کے لیے8/312 رہی۔ کال ڈراپ کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- کال سائلنس کے واقعات: کامیابی کے ساتھ کی گئی کالز میں 3 سیکنڈ سے زیادہ دورانیے کے خاموشی کے واقعات کی مجموعی تعداد کے طور پر ناپے گئے کال سائلنس کے واقعات، ایئرٹیل کے لیے 13/309 ، بی ایس این ایل کے لیے 7/253 ، آر جے آئی ایل کے لیے 7/309 اور وی آئی ایل کے لیے 8/310 رہے۔ کال سائلنس کے واقعات کے مقامات کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کی رفتار:
- ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 116.11 ایم بی پی ایس ، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 11.72 ایم بی پی ایس ، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے 221.18 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کے لیے 20.04 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤن لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
- ڈیٹا اپ لوڈ کی مجموعی کارکردگی: اوسط اپ لوڈ رفتار ایئرٹیل (5جی/4جی) کے لیے 21.09 ایم بی پی ایس، بی ایس این ایل (4جی/2جی) کے لیے 4.32 ایم بی پی ایس، آر جے آئی ایل (5جی/4جی) کے لیے15.98 ایم بی پی ایس اور وی آئی ایل (4جی/2جی) کے لیے 6.69 ایم بی پی ایس ریکارڈ کی گئی۔ اپ لوڈ رفتار کی تفصیلات منسلک نقشے میں فراہم کی گئی ہیں۔
کال ڈراپ اور کال سائلنس کے واقعات کے مقامات منسلک نقشے پر سرخ نقطے پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آئی ڈی ٹی کے دوران ڈرائیو ٹیسٹ کے راستے اور احاطہ کیے گئے علاقوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
- شہر: سٹی ڈرائیو کے تحت درج ذیل علاقوں کا احاطہ کیا گیا: (i) دا-پربتیا گاؤں، (ii) گٹ لونگ گاؤں، (iii) پرمائی گاؤلی گاؤں، (iv) ڈھلائی بل، (v) نمبر 1 مالی جان، (vi) تیز پور، (vii) کمار گاؤں، (viii) اوہانی پتھر بتاباری، ڈیکری گاؤں، (ix) نمبر 1 ٹھاکرباری ٹی ای، بندوکوری گاؤں، رنگامتی گاؤں، (x) سونابیل، نیپالی بستی گاؤں، (xi) تھیلامارا، (xii) ناتون پام گاؤں، (xiii) کوکورا-کھیتی اور ڈھیکیاجولی باغان وغیرہ۔
- ہاٹ اسپاٹ: مقامات پر صارفین کے تجربے کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل ہاٹ اسپاٹ مقامات کا انتخاب کیا گیا: (i) اے ایس ٹی سی بس اسٹینڈ، مہابھیراب، تیز پور، (ii) ڈھیکیاجولی بلاک ڈیولپمنٹ آفس، ڈھیکیاجولی، (iii) ڈسٹرکٹ کورٹ تیز پور، مہاتما گاندھی روڈ، مہابھیراب، تیز پور، (iv) نرین کٹی ہائر سیکنڈری اسکول، نمبر 2، سنگیماری گاؤں، (v) نارتھ ایسٹرن ریجنل انسٹی ٹیوٹ آف واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ، دولاباری، تیز پور، (vi) سینٹ زیویئرز کالج، گورائماری، تیز پور، (vii) تیز پور ہیڈ پوسٹ آفس، مہابھیراب، تیز پور، (viii) تیز پور میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، نظام، بہاگوری گاؤں، تیز پور، (ix) تیز پور یونیورسٹی، ناپام، تیز پور، (x) ادماری گاؤں پنچایت، بالی پارا۔
- واک ٹیسٹ: 12 سے 13 اگست 2026 کے دوران درج ذیل مقامات پر واک ٹیسٹ کیے گئے: (i) نارتھ جموگوری بی پی ایچ سی/سی ایچ سی، پانی گاؤں، ڈھلائی بل، (ii) رنگاپارا نارتھ جنکشن، نمبر 1، ٹھاکرباری ٹی ای۔ پیدل چلنے والوں کی بھیڑ والے مقامات پر ان ٹیسٹوں کے ذریعے موبائل نیٹ ورک کے حالات کا جائزہ لیا گیا۔
اس آئی ڈی ٹی رپورٹ کے نتائج مزید ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ ٹی ایس پی کو بھیج دیے گئے ہیں۔ آئی ڈی ٹی کی تفصیلی رپورٹس ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہیں۔ کسی وضاحت یا مزید معلومات کے لیے adv.kolkata@trai.gov.in پر ای میل کی جا سکتی ہے یا کولکاتا میں ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر سے ٹیلی فون نمبر +91-33-22361401 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
منسلک ضمیمہ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں
*****
ش ح ۔ ع ح۔م ش
U-4341
(ریلیز آئی ڈی: 2316878)
وزیٹر کاؤنٹر : 9