پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عوامی مشاورت اور متعلقہ فریقوں کے لیے جاری کیا گیا پٹرولیم (ترمیمی) بل، 2026 کا مسودہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 SEP 2026 12:06PM by PIB Delhi

پٹرولیم (ترمیمی) بل، 2026 کا مسودہ، ترمیمات کی مختصر تفصیلات پر مشتمل وضاحتی نوٹ کے ساتھ 30 ستمبر 2026 کو پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی ویب سائٹ پر قبل از قانون سازی مشاورت کے ایک حصے کے طور پر تمام متعلقہ فریقوں سے تبصرے اور تجاویز حاصل کرنے کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اس لنک کے ذریعے بھی آگے بڑھا جا سکتا ہے: https://mopng.gov.in/files/Whatsnew/Draft-Amendment-to-the-Petroleum-Act.pdf

تمام متعلقہ فریقوں اور عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ اگر انہیں مجوزہ بل کے مسودے کے سلسلے میں کوئی تبصرہ یا تجویز ہو تو اسے 30 اکتوبر 2026 سے پہلے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کےانڈر سکریٹری (ڈسٹری بیوشن)، کرتویہ بھون-03، نئی دہلی-110001 کے پتے پر بھیجیں یا sodist-png[at]gov[dot]in اور richa.86[at]nic[dot]in ای میل پر ارسال کریں۔

مشاورتی عمل کے دوران موصول ہونے والی تجاویز کا مناسب طور پر جائزہ لیا جائے گا۔

***

ش ح ۔ ع ح۔م ش

U-4344

 

 

 


(ریلیز آئی ڈی: 2316898) وزیٹر کاؤنٹر : 11