امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک و عوامی نظام تقسیم کے محکمے نے خصوصی مہم 6 کے لیے تیاریوں کومزید وسعت دی
خصوصی مہم 6 سے قبل خوراک و عوامی نظام تقسیم کا محکمہ صفائی ستھرائی، زیر التوا معاملات کے نمٹانے اور ای-کچرے کے بندوبست پر توجہ دے رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 SEP 2026 12:27PM by PIB Delhi
خوراک و عوامی نظام تقسیم کے محکمے(ڈی ایف پی ڈی) نے اپنے ماتحت اور منسلک دفاتر اور سرکاری شعبے کے اداروں کے ساتھ مل کر زیر التوا معاملات کے نمٹانے سے متعلق خصوصی مہم 6 (ایس سی ڈی پی ایم 6) کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
اس سال صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ ای-کچرے کو جمع کرنے، الگ کرنے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے، زیر التوا معاملات کے نمٹانے اور دفتری جگہ کے بہتر استعمال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
تیاری کا مرحلہ 15 ستمبر سے 30 ستمبر 2026 تک جاری ہے۔ اس دوران خوراک و عوامی نظام تقسیم کے محکمے اور اس کے منسلک و ماتحت دفاتر اور سرکاری شعبے کے ادارے، جن میں فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی)، سینٹرل ویئرہاؤسنگ کارپوریشن (سی ڈبلیو سی) اور ویئرہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈبلیو ڈی آر اے) شامل ہیں، کاغذی اور الیکٹرانک فائلوں کا جائزہ لے رہے ہیں، ای-کچرے، اسکریپ اور ناکارہ اشیا کی نشاندہی کر رہے ہیں اور انہیں مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کچرے کے ذمہ دارانہ بندوسبت کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔




اہم اہداف
تیاری کے مرحلے کے تحت 28 ستمبر 2026 تک درج ذیل اہداف مقرر کیے گئے ہیں:
- دفاتر، ڈپو اور گوداموں میں خصوصی صفائی مہم چلانے کے لیے 947 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- غیر ضروری اور فرسودہ سامان کو ٹھکانے لگا کر 22635 مربع فٹ جگہ خالی کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- ریکارڈ محفوظ رکھنے کے ضوابط کے مطابق جائزے اور غیر ضروری ریکارڈ کو ختم کرنے کے لیے 3660 کاغذی فائلوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- ڈیجیٹل ریکارڈ کے بہتر انتظام کو مضبوط بنانے کے لیے 3,534 ای-فائلوں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- 439 ای-کچرے کی اشیا کو جمع کرنے، الگ کرنے اور مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔
محکمہ مہم کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے نوڈل افسران اور اعلیٰ حکام کے ساتھ باقاعدگی سے جائزہ اجلاس منعقد کر رہا ہے۔ ان سرگرمیوں میں صفائی مہم، زیر التوا معاملات کو نمٹانا، جگہ خالی کرنا، ریکارڈ کا انتظام اور ای-کچرے کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانا شامل ہے۔
خوراک و عوامی نظام تقسیم کامحکمہ 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک خصوصی مہم 6 کے مؤثر نفاذ کے لیے تیاری کی سرگرمیوں کی قریبی نگرانی کر رہا ہے۔
خصوصی مہم 6 کے ذریعے خوراک و عوامی نظام تقسیم کے محکمے اور اس کے منسلک و ماتحت دفاتر اور سرکاری شعبے کے اداروں کا مقصد زیادہ صاف ستھرے اور منظم کام کی جگہوں کو فروغ دینا، زیر التوا معاملات میں کمی لانا، ریکارڈ کے انتظام کو مضبوط بنانا، دستیاب جگہ کا بہتر استعمال کرنا اور ای-کچرے کا ذمہ دارانہ بندوبست کو یقینی بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م م ع۔ن م۔
U- 4343
(ریلیز آئی ڈی: 2316899)
وزیٹر کاؤنٹر : 14