وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے عزم اور مستقل مزاجی کی اہمیت کو اجاگر کرنے والا سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 8:53AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا ہے، جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ پُرعزم اور ثابت قدم افراد اپنے مطلوبہ مقصد کے حصول تک کبھی ہمت نہیں ہارتے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دیوتاؤں نے سمندر منتھن کے دوران حاصل ہونے والے قیمتی جواہرات اور مہلک زہر کے باوجود اپنے عزم کو متزلزل نہیں ہونے دیا، اسی طرح انہوں نے امرت حاصل کرنے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں۔

وزیر اعظم نے سنسکرت سبھاشیتم شیئر کیا:

“रत्नैर्महाब्धेस्तुतुषुर्न देवा न भेजिरे भीमविषेण भीतिम्।
सुधां विना न प्रययुर्विरामं न निश्चितार्थाद्विरमन्ति धीराः॥”

 

اس سبھاشیتم کا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح دیوتاؤں نے سمندر سے حاصل ہونے والے قیمتی جواہرات سے متاثر ہو کر اور اس سے نکلنے والے مہلک زہر سے خوف زدہ ہو کر اپنی کوششیں نہیں چھوڑیں، بلکہ امرت حاصل کرنے تک مسلسل کوشش کرتے رہے، اسی طرح پرعزم اور ثابت قدم افراد بھی اپنے مطلوبہ مقصد کے حصول تک کبھی چین سے نہیں  بیٹھتے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں  جناب مودی نے کہا:

“रत्नैर्महाब्धेस्तुतुषुर्न देवा न भेजिरे भीमविषेण भीतिम्।
सुधां विना न प्रययुर्विरामं न निश्चितार्थाद्विरमन्ति धीराः॥”

 

रत्नैर्महाब्धेस्तुतुषुर्न देवा न भेजिरे भीमविषेण भीतिम्। सुधां विना न प्रययुर्विरामं न निश्चितार्थाद्विरमन्ति धीराः॥ https://t.co/4NV2LXr8De

— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2026

*****

ش ح – ظ الف –  ش  ہ ب

UR No. 4406


(ریلیز آئی ڈی: 2317431) وزیٹر کاؤنٹر : 12