صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ کے تحت شرمدان کا اہتمام
محکمہ صحت کےتحقیق کے شعبے کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو بہل نے صفائی مہم کی قیادت کی، اعلیٰ افسران اور عملے نے جوش و خروش سے حصہ لیا
وزارت نے عوامی شمولیت، اجتماعی ذمہ داری اور صفائی ستھرائی و صحت عامہ کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 10:08AM by PIB Delhi
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے آج نئی دہلی میں ڈاکٹر راجندر پرساد مارگ پر واقع کرتویہ بھون-1 کے گیٹ نمبر 3 کے قریب ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کے تحت رضاکارانہ صفائی مہم (شرمدان) کا اہتمام کیا۔
محکمہ صحت کے تحقیق کےشعبے کے سکریٹری اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راجیو بہل نے شرمدان کی قیادت کی۔ محترمہ ارادھنا پٹنائک، ایڈیشنل سکریٹری اور نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) کی مشن ڈائریکٹر؛ ڈاکٹر راکیش گپتا، ایڈیشنل سکریٹری اور نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (این اے سی او) کے ڈائریکٹر جنرل؛ ڈاکٹر لوونیش جی کرشنا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس)؛ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران اور عملے نے صفائی مہم میں حصہ لیا۔
افسران اور عملے نے جوش و خلوص کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا اور ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے موضوع میں مضمر اجتماعی کوشش کے جذبے کو مزید مستحکم کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیو بہل نے صفائی ستھرائی کو مستقل اجتماعی کوشش بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور افسران و شہریوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ صاف ستھرے اور صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں فعال طور پر اپنا تعاون دیں۔
محترمہ ارادھنا پٹنائک نے صفائی ستھرائی کو فروغ دینے اور صحت مند عوامی مقامات کے قیام میں عوامی شمولیت اور انفرادی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقل صفائی ستھرائی کے لیے ہر فرد کی فعال شرکت اور ذمہ دارانہ کردار ضروری ہے۔
صفائی مہم جاری ’سوچھتا ہی سیوا 2026‘ مہم کا حصہ تھی، جس کا مقصد عوامی شمولیت کو مستحکم کرنا اور شہریوں کو ملک بھر میں صفائی ستھرائی کی کوششوں میں فعال طور پر اپنا تعاون دینے کی ترغیب دینا ہے۔ اس مہم میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پائیدار صفائی ستھرائی صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مشترکہ سماجی عزم بھی ہے، جس کے لیے معاشرے کی سطح پر عوام کی مستقل شرکت اور اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود نے سوچھ بھارت کے مقاصد کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، صحت عامہ اور صحت مند زندگی کے درمیان قریبی ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔ وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ صاف ستھرے، صحت مند اور زیادہ پائیدار عوامی مقامات کے قیام کے لیے مسلسل بیداری، فضلے کا ذمہ دارانہ انتظام اور شہریوں کی فعال شرکت ضروری ہے۔
****
ش ح۔ع و۔ ش ا
U. NO.: 4412
(ریلیز آئی ڈی: 2317452)
وزیٹر کاؤنٹر : 18