ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نریندر بھوشن نے مرکزی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری کا عہدہ سنبھالا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 11:21AM by PIB Delhi

اتر پردیش کیڈر کے 1992 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر جناب نریندر بھوشن نے حکومت ہند کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف سی سی) کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

NARENDERA BHUSNA.jpg

جناب بھوشن مرکزی اور ریاستی حکومتوں میں تین دہائیوں سے زائد کا انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں توانائی، بنیادی ڈھانچے، صنعت، زراعت، شہری ترقی، مالیات اور اراضی و وسائل کے انتظام سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے سکریٹری کے طور پر ان کی تقرری سے قبل وہ وزارت دیہی ترقی کے محکمہ اراضی وسائل کے سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ملازمت کا پس منظر

اتر پردیش کیڈر میں اپنی خدمات کے دوران جناب بھوشن نے کئی اہم اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، جن میں ایڈیشنل چیف سکریٹری، توانائی اور ایڈیشنل انرجی سورسز، تکنیکی تعلیم شامل ہیں۔ اس سے قبل وہ تعمیرات عامہ کے محکمے، بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی و الیکٹرانکس، سائنس و ٹیکنالوجی اور پنچایتی راج کے محکموں میں پرنسپل سکریٹری کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور دیگر اہم ذمہ داریاں بھی سنبھال چکے ہیں۔ جناب بھوشن کو زمینی سطح پر بھی وسیع تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے متھرا، فیروز آباد اور ادھم سنگھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

حکومت ہند کی سطح پر جناب بھوشن نے یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) میں ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، نیشنل فوڈ سکیورٹی مینجمنٹ میں مشن ڈائریکٹر اور محکمہ زراعت و تعاون میں جوائنٹ سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے وزارت تجارت و صنعت کے تحت انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

جناب بھوشن نے الیکٹرانکس میں گریجویشن کی ڈگری اور امریکہ کی ڈیوک یونیورسٹی سے بین الاقوامی ترقیاتی پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی پیشہ ورانہ تربیت میں عوامی مالیات، بنیادی ڈھانچے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی تیاری سے متعلق تربیتی پروگرام بھی شامل ہیں۔

****

ش ح۔ع و۔ ش ا

اُردو ریلیزنمبر:-4420


(ریلیز آئی ڈی: 2317493) وزیٹر کاؤنٹر : 15