وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے ڈی اے آر پی جی کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 6.0 کے لیے تیاریاں تیز کیں، صفائی، ای ویسٹ کو ٹھکانے لگانے اور ریکارڈ کے انتظام پر توجہ
صفائی مہم کے لیے 595 مقامات کی نشاندہی؛ 31,515 سے زائد فائلوں اور 323 ای فائلوں کی جانچ کے لیے نشاندہی؛ 26 پی ایم او حوالہ جات، 80 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، 46 پارلیمانی یقین دہانیوں اور 92 عوامی شکایات کو نمٹارے اور ازالے کے لیے نشان زد کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 12:33PM by PIB Delhi
وزارت ثقافت حکومت ہند کے ڈی اے آر پی جی کی جانب سے شروع کی گئی خصوصی مہم 6.0 میں فعال طور پر حصہ لے رہی ہے۔ ملک بھر میں وزارت کے منسلک، ماتحت اور خود مختار ادارے خصوصی مہم چلانے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مہم کا آغاز 16 سے 30 ستمبر 2026 تک تیاری کے مرحلے کے ساتھ ہوا، جس کے دوران مہم کی مدت میں کاموں کی تکمیل اور صفائی ستھرائی کے لیے اہداف مقرر کیے گئے۔ مہم کا عملی مرحلہ 2 اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا اور 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ مہم کے دوران سرکاری دفاتر میں الیکٹرانک کچرے (ای ویسٹ) کو ٹھکانے لگانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
خصوصی مہم کے تیاری کے مرحلے کے دوران وزارت نے اپنے اداروں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں صفائی ستھرائی کے لیے 595 مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ وزارت نے نمٹارے اور ازالے کے لیے زیر التوا 80 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات، 46 پارلیمانی یقین دہانیوں، 26 وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے حوالہ جات، 28 ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات اور 92 عوامی شکایات اور 44 عوامی شکایات سے متعلق اپیلوں کی بھی نشاندہی کی ہے۔ اس کے علاوہ 31,515 کاغذی فائلوں اور 323 ای فائلوں کو بھی جائزے کے لیے نشان زد کیا گیا ہے۔
ستمبر 2026 کے دوران ’سوچھتا ہی سیوا‘ (ایس ایچ ایس) مہم 2026 کے تحت وزارت ثقافت کی جانب سے انجام دی گئی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ 2 اکتوبر 2026 کو مقرر آئندہ سرگرمی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
i. نعرہ نویسی مقابلہ:’’سوچھتا میں سَہ بھاگ‘‘کے موضوع پر وزارت کے افسران اور عملے کے لیے 18 ستمبر 2026 کو نعرہ نویسی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
ii. پوسٹر سازی مقابلہ:’’سوچھ بھارت، وکست بھارت‘‘کے موضوع پر وزارت کے افسران اور عملے کے لیے 22 ستمبر 2026 کو پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
iii. نکڑ ناٹک:نیشنل اسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) کے اشتراک سے صفائی ستھرائی، ورثے اور ثقافت سے متعلق موضوعات پر 23 ستمبر 2026 کو کرتویہ بھون-02 کے مشترکہ لان میں نکڑ ناٹک کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں مختلف وزارتوں کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔
iv. شرمدان مہم اور غیر ضروری فائلوں کو ختم کرنے کی مہم: نیشنل آرکائیوز آف انڈیا (این اے آئی) کے تعاون سے 29 ستمبر 2026 کو این اے آئی کے لان میں شرمدان مہم کا اہتمام کیا گیا، جس میں وزارت کے افسران اور عملے نے فعال طور پر حصہ لیا۔ اس کے علاوہ وزارت کے افسران نے ریکارڈ رکھنے کی مقررہ مدت سے متعلق رہنما اصولوں کے مطابق فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے این اے آئی کے ریکارڈ روم کا معائنہ بھی کیا۔ متعدد پرانی فائلوں کی نشاندہی انہیں ختم کرنے کے لیے کی گئی۔
v. ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ شرمدان اور شجرکاری مہم: ایس ایچ ایس مہم کے ایک حصے کے طور پر محکمہ آثار قدیمہ(اے ایس آئی) کے تعاون سے ’’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘‘ شرمدان اور شجرکاری مہم 2 اکتوبر 2026 کو دہلی کے پرانا قلعہ میں منعقد کی جائے گی، جس میں وزارت کے افسران اور عملہ شرکت کرے گا۔



اس کے علاوہ ،نیشنل آرکائیوز آف انڈیا میں 29 ستمبر 2025 کو ریکارڈ کے انتظام سے متعلق ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

روزانہ کی پیش رفت کی نگرانی کی جائے گی اور اسے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی جانب سے چلائے جانے والے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ تمام منسلک، ماتحت اور خود مختار ادارے اس مہم میں پورے جوش و خروش کے ساتھ بھرپور حصہ لے رہے ہیں تاکہ مقررہ مدت کے لیے وزارت کی جانب سے مقرر کیے گئے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔
****
ش ح۔ع و۔ ش ا
اُردو ریلیزنمبر:-4426
(ریلیز آئی ڈی: 2317524)
وزیٹر کاؤنٹر : 15