پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پورے ہندوستان میں2 اکتوبر کو خصوصی گرام سبھاؤں کے ذریعہ تبدیلی لانے والی حکمرانی کی اصلاحات پر مباحثے؛ عوامی منصوبہ مہم27-2026 ‘سب کی یوجنا، سب کا وکاس’ کا آغاز


متعدد وزارتیں اور محکمے گرام سبھا کے مباحثوں میں شہریوں پر مرکوز اسکیموں اور اقدامات کوکلیدی حیثیت دیں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 12:52PM by PIB Delhi

ملک بھر میں خصوصی گرام سبھائیں 2 اکتوبر 2026 کو منعقد ہوں گی۔ تاکہ تبدیلی لانے والی حکمرانی کی اصلاحات اور ان اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا جا سکے جو پنچایتوں کو مضبوط بنا رہے ہیں، عوامی خدمات کو بہتر کر رہے ہیں اور دیہی بھارت میں معیارِ زندگی کو بلند کر رہے ہیں۔ یہ خصوصی گرام سبھائیں پیپلز پلان مہم ( پی پی سی) 2026-27“سب کی یوجنا، سب کا وکاس” کے آغاز کی بھی علامت ہو گی۔ جس کے تحت گرام پنچایتیں شراکتی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کے ذریعے مالی سال 28-2027 کے لیے اپنے گرام پنچایت ترقیاتی منصوبے(جی پی ڈی پیز)تیار کریں گی۔ گرام سبھا کے مباحثوں میں شہریوں اور مقامی نمائندوں کو یکجا کیا جائے گا تاکہ حکومت کی اہم اسکیموں اور اقدامات کے فوائد اور ان کے نفاذ کا جائزہ لیا جا سکے، مقامی ضروریات اور خلا کی نشاندہی کی جا سکے اور اپنے گاؤں کی ترقی کے لیے ترجیحات پر غور و خوض کیا جا سکے۔

وزارتِ پنچایتی راج حکومتِ ہند، شریک وزارتوں اور محکموں کے تعاون سے نچلی سطح پر ترقی کے لیے حکومت کے تمام شعبوں پر مشتمل نقطۂ نظر کے تحت ان مباحث کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔ خصوصی گرام سبھاؤں کے دوران درج ذیل اسکیموں اور اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا:

  • وزارتِ پنچایتی راج:مالیاتی کمیشن کی گرانٹس، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان کے تحت استعداد سازی،ای گرام سوراج اور آڈٹ آن لائن کے ذریعے ڈیجیٹل حکمرانی، اپنے ذرائع سے آمدنی(او ایس آر) کے اقدامات،سوا متواور پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس کے ذریعے پنچایتوں کو مضبوط بنانا۔
  • محکمہ دیہی ترقی: وِکسِت بھارت – روزگار اور آجیویکا کی ضمانت مشن (گرامین)(وی بی – جی رام جی) جو اجرت پر 125 دن کے روزگار کی قانونی ضمانت فراہم کرتا ہے۔ نیز مقامی طور پر طے شدہ کاموں اور روزگار کے ذرائع کے لیے وِکسِت گرام پنچایت پلان۔
  • محکمہ پینے کے پانی اور صفائی: دیہی گھرانوں کو نل کے ذریعے پانی کے کنکشن فراہم کرنے کے لیے جل جیون مشن اور صفائی، اوڈی ایف پلس اور ٹھوس و مائع فضلے کے انتظام کے لیے سوچھ بھارت مشن (گرامین)۔
  • محکمہ آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا احیاء: جل سنچئے جن بھاگیداری: کیچ دی رین اور نظرثانی شدہ واٹرشیڈ ترقی کے اصول، تاکہ زیرِ زمین پانی کی ری چارجنگ، پانی کے تحفظ اور آبی سلامتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔
  • محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم: غذائی اجناس کے استحقاق کی قابلِ منتقلی کے لیے ون نیشن ون راشن کارڈ اور مسلسل غذائی تحفظ کے لیے پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا۔
  • محکمہ امورِ صارفین: صارفین میں آگاہی، شکایات کے ازالے اور صارفین کو انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن اور ای جاگرتی۔
  • محکمہ اراضی وسائل: ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام(ڈی آیل ایل آر ایم پی) جو ڈیجیٹل اور قابلِ رسائی اراضی ریکارڈز کے لیے ہے اور محفوظ ملکیتی حقوق، قرض تک آسان رسائی اور پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کے تحت واٹرشیڈ ترقی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

پیپلز پلان مہم 2018 سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کی جا رہی ہے۔ جس کے ذریعے پنچایتوں کو جامع، شمولیتی اور شراکتی ترقیاتی منصوبے تیار کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ 2.55 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتیں اپنے منصوبے ای گرام سوراج پر تیار کرکے اپ لوڈ کرتی ہیں۔ پنچایت ایڈوانسمنٹ انڈیکس پنچایتوں کو مقامی ترقی کے اہم شعبوں میں اپنی کامیابیوں اور خلا کی نشاندہی کرنے کے قابل بناتا ہے۔جو گرام سبھا کے لیے ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور آنے والے سال کے لیے عہد لینے کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ گرام سبھا شہریوں کو ان اسکیموں اور اقدامات کے بارے میں اپنے تجربات، آراء اور تجاویز براہ راست پیش کرنے اور مقامی ترجیحات کے تعین میں مدد دینے کے لیے ایک براہ راست پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ مباحثوں کے ذریعے نئے فوجداری قوانین، یعنی بھارتیہ نیائے سنہتا، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم، ڈیجیٹل تبدیلی اور کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے اور خواتین اور بچوں کے تحفظ اور وقار کے لیے اقدامات، بشمول بال ویواہ مکت بھارت اور نشا مکت بھارت ابھیان کے بارے میں بیداری لائی جائے گی۔ چونکہ سوچھتا ہی سیوا2026 اختتام پذیر ہو رہی ہے اس لیے 2 اکتوبر کو گرام سبھاؤں میں ٹھوس ویسٹ مینجمنٹ رولز 2026 پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

شہریوں کو پُرخلوص دعوت دی جاتی ہے کہ وہ 2 اکتوبر 2026 کو اپنی خصوصی گرام سبھاؤں میں شرکت کریں اور ایسے پنچایت ترقیاتی منصوبوں کی تیاری میں اپنا تعاون دیں جو مقامی ضروریات اور امنگوں کی عکاسی کریں۔ “سب کی یوجنا، سب کا وکاس” کے ذریعے گرام سبھائیں شراکتی حکمرانی کو مزید مضبوط کریں گی اور وزیر اعظم کے وکست بھارت کی وسیع تر کوشش میں سشکت پنچایتیں، آتم نربھر پنچایتیں اور وکست پنچایتیں بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ح۔ف ر

U- 4427


(ریلیز آئی ڈی: 2317527) وزیٹر کاؤنٹر : 16