سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی) کی جانب سے تحقیق، ترقی و اختراع (آر ڈی آئی) اسکیم کے تحت تجاویز طلب کرنے کا عمل بند کئے جانے سے متعلق وضاحت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 1:05PM by PIB Delhi

کل (30 ستمبرکو) شائع ہونے والی بعض میڈیا رپورٹس میں ٹی ڈی بی کی جانب سے آر ڈی آئی اسکیم کے تحت تجاویز طلب کرنے کا عمل بند کیے جانے کی وجہ فنڈز کی کمی بتائی گئی ہے، جو درست نہیں ہے۔ ٹی ڈی بی نے اپنی ویب سائٹ پر مطلع کیے گئے  کےمطابق جاری عمل کو صرف ’’انتظامی وجوہات‘‘ کی بنا پر بند کیا ہے۔ منصوبوں کی تجاویز کی بڑی تعداد موصول ہونے کے باعث ٹی ڈی بی نے فی الحال ’’وقفہ‘‘ لینے اور تجاویز طلب کرنے کا عمل عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 30 ستمبر- 2026 تک موصول ہونے والے تمام منصوبوں کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد یہ عمل جلد ہی دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔ سرمایہ کاری کمیٹی (آئی سی) اور ٹی ڈی بی جانچ کے عمل کو جلد مکمل کرنے کے لیے رات بھر کام کر رہے ہیں۔

ای ٹی ایز کو فنڈز جاری کرنے کے لیے مالی وسائل کی کوئی کمی ہرگز نہیں ہے۔

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) اور اے این آر ایف مستقبل قریب میں کئی دیگر ایس ایل ایف ایم بھی مقرر کرنے کے عمل میں ہیں۔

*****

ش ح – ظ الف –ش  ہ ب

UR No. 4428


(ریلیز آئی ڈی: 2317529) وزیٹر کاؤنٹر : 11