ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ ٹیکسٹائل کی جانب سے صفائی، پائیداری اور فضلے سے دولت حاصل کرنے کے طریقوں کو فروغ دینے کے واسطےسوچھتا کی مہم

جوٹ کارپوریشن  آف انڈیا لمیٹڈ(جے سی آئی)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 1:23PM by PIB Delhi

سوچھتا ہی سیوامہم2026کے تحت جوٹ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، بھدرک آر ایل ڈی، اڈیشہ میں ‘‘سوچھتا سے سمردھی’’کے موضوع پر‘‘کباڑ سے جگاڑ’’پہل کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔

اس پہل کے تحت ٹیم نے گھروں اور قریبی آبادی کے علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے کوڑےجمع کیے۔ اس دوران لوگوں کو کم استعمال کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور دوبارہ قابلِ استعمال بنانے (آر آر آر) کے اصولوں، صفائی ستھرائی کی اہمیت اور واحداستعمال کی پلاسٹک اشیاء کے استعمال کو کم سے کم کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

جمع کیے گئے فضلات کو دفتر لایا گیا اور تخلیقی انداز میں کارآمد اور آرائشی اشیاءمیں تبدیل کیا گیا۔ ان میں قلم رکھنے کے اسٹینڈ، کوڑے دان، آرائشی اشیا، ماحول کےموافق کاغذی تھیلے اور کارپوریشن کے ملازمین کی جانب سے پرانے کپڑوں سے تیار کیے جانے والے کپڑے کے تھیلے شامل ہیں۔

اس سرگرمی میں تمام اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ بھرپور حصہ لیا، جس سے صفائی ستھرائی، پائیدار طریقوں، کوڑے کو تخلیقی انداز میں دوبارہ کارآمد بنانے اور ‘‘فضلے سے دولت’’ کے تصور کو فروغ دینے کی سمت بامعنی پہل کو تقویت ملی۔ جمع کیے گئےکوڑے سے تیار کردہ کارآمد اور آرائشی اشیاء مقامی لوگوں میں بھی تقسیم کی گئیں، جس سےفضلات کے پائیدارنظم کے طریقوں کے بارے میں عوامی شمولیت اور بیداری کو مزید فروغ ملا۔

نیشنل جوٹ بورڈ (این جے بی)

سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت نیشنل جوٹ بورڈ نے اپنے صفائی ملازمین، مالیوں اور صفائی متروں کے لیے جامع طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ کارکن دفتر کے احاطے اور باغیچے کے علاقوں میں صفائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے پر مامور ہیں۔

یہ کیمپ ای ایس آئی سی اسپتال کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کی ایک ٹیم نے ضروری طبی معائنے کیے۔ کیمپ میں عمومی طبی معائنہ، خون کے ٹیسٹ، ای سی جی اور دیگر ضروری طبی جانچ شامل تھی، تاکہ ملازمین  کی صحت اور تندرستی کی نگرانی کی جا سکے۔

اس پہل سے نیشنل جوٹ بورڈ نے اپنے صفائی متروں اور معاون عملے کی صحت، تحفظ اور تندرستی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بورڈ نے صاف، حفظانِ صحت سے بھرپور اور صحت مند کام کا ماحول برقرار رکھنے میں ان کارکنوں کی اہم خدمات کو تسلیم کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261001132457_db9a41.png

ترقیاتی کمشنر (دستکاری)

  • صفائی متروں کے ساتھ دفتر کے اندر اور باہر ’’واحد استعمال کی پلاسٹک اشیاء سے گریز کریں ‘‘ کے موضوع پر تبادلۂ خیال اور صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔
  • اس سرگرمی کے ذریعے استعمال شدہ پلاسٹک کی بوتلوں اور دیگر فضلات کی مناسب صفائی اور نظافت کے معیار کو بہتر بنایا گیا۔ ان صفائی کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261001132529_303a1c.png

کاٹن کارپوریشن آف انڈیا

کارپوریشن نے فضلات کے ذمہ دارانہ نظم کے ضمن میں29 ستمبر 2026 کو اپنے مختلف دفاتر میں دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے بیداری مہم کا انعقاد کیا۔ ملازمین کو جہاں ممکن ہو مصنوعات کو دوبارہ استعمال کرکے کوڑے میں کمی لانے اور دوبارہ قابل استعمال اشیاء کو مناسب طریقے سے جمع کرکے دوبارہ قابلِ استعمال بنانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس پہل کا مقصد پائیدار طریقوں کو فروغ دینا، کوڑے کی پیداوار کو کم سے کم کرنا اور وسائل کے مؤثر استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

یہ سرگرمی ماحول کے تحفظ، پائیدار طریقوں، وسائل کے تحفظ اور صاف ستھرے و سرسبز مستقبل کے لیے اجتماعی کوششوں کے تئیں کارپوریشن کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261001132550_eb8ab3.png

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی

سوچھتا ہی سیوا مہم 2026 کے تحت این آئی ایف ٹی کے احاطوں میں ‘‘سوچھ پرب، ہریت پرب/ ایک پیڑ ماں کے نام’’ کے تحت شجرکاری اور کیمپس کی تزئین کاری سے متعلق سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ مزید برآں، ‘‘سوچھتا سے سمردھی – فضلے سے دولت اور کوڑے سے فن’’ کے تحت فضلات کو تخلیقی انداز میں دوبارہ کارآمد بنانے، کوڑے سے فن پارے تیار کرنے، پلاسٹک کی ری سائیکلنگ اور مصنوعات کے دوبارہ استعمال و ری سائیکلنگ سے متعلق مہمات چلائی گئیں۔ ان سرگرمیوں کا مقصدفضلات کے پائیدار نظم اور ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261001132719_c1f9ce.png

شجرکاری مہم

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image007_20261001132710_8a65c3.png

دوبارہ قابلِ استعمال شیشے کی بوتلوں اور کپ کے استعمال کو فروغ دینا

*****

 

 

ش ح۔م ش ع۔ اش ق

U. No-4432

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317599) وزیٹر کاؤنٹر : 15
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil