وزارت دفاع
آئی این ایس ترشول نے بھارت-فرانس کی دوطرفہ بحری مشق ’ورونا‘ کے 24ویں ایڈیشن میں شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 2:09PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کا جہاز آئی این ایس ترشول 22 ستمبر 2026 کو فرانس کے ٹولون پہنچا، جہاں اس نے بھارتی بحریہ اور فرانسیسی بحریہ کے درمیان سالانہ دوطرفہ بحری مشق ’ورونا‘ کے 24ویں ایڈیشن میں شرکت کی۔
فرانسیسی بحریہ نے آئی این ایس ترشول کا روایتی واٹر کینن سلامی کے ساتھ پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہی مرحلے میں پیشہ ورانہ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعلقات اور پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ آئی این ایس ترشول کے کمانڈنگ آفیسر نے آپریشنز کے لیے ڈپٹی کمانڈر ان چیف (سی ای سی ایم ای ڈی) ریئر ایڈمرل مکارا اوک سے ملاقات کی اور فرانسیسی بحریہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کی۔
آئی این ایس ترشول کے کمانڈنگ آفیسر، افسران اور عملے نے مارسیلے کے مازارگ وار میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دونوں عالمی جنگوں کے دوران عظیم قربانی دینے والے 205 بھارتی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ایک دوسرے کے بحری جہازوں کا دورہ اور آپریشنل تجربات کا تبادلہ شامل تھا، جس سے دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی آپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئی۔
آئی این ایس ترشول نے بحری جہاز پر ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا، جس میں وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) لوراں اِزنار، ٹولون کے ڈپٹی میئر، فرانسیسی بحریہ کے افسران اور سول سوسائٹی کے معززافراد نے شرکت کی۔ دوستانہ والی بال میچ نے دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان باہمی دوستی اور رفاقت کو مزید فروغ دیا۔ بحری جہاز کے عملے نے فرانسیسی بحریہ کے جہازوں ’چارلس ڈی گال‘، ’فوربن‘ اور ’لافائیٹ‘ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں طیارہ بردار جہازوں کی کارروائیوں، ہوابازی کی سہولیات اور بحری جہازوں پر اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار سے واقفیت حاصل ہوئی۔
سمندری مرحلے کے دوران آئی این ایس ترشول نے فرانسیسی بحریہ کے یونٹس، جن میں ’ایف ڈی اے فوربن‘، ’ایف ایل ایف لافائیٹ‘ اور ’ایس این اے سفرین‘ کے ساتھ این ایچ 90 ہیلی کاپٹروں اور ’اٹلانٹک 2‘ بحری گشتی طیاروں نے بھی حصہ لیا، کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں کیں۔ آبدوز شکن، سطحی اہداف کے خلاف اور حقیقی فائرنگ کی مشقوں کے ساتھ ساتھ مختلف بحری جہازوں پر ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ کی مشقوں سے دونوں بحری افواج کے درمیان آپریشنل تال میل، باہمی آپریشنل صلاحیت اور اشتراک کے عمل میں مزید بہتری آئی۔
آئی این ایس ترشول کا ٹولون کا دورہ بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط اور دیرینہ بحری شراکت داری اور بحری روابط، باہمی آپریشنل صلاحیت اور پیشہ ورانہ تبادلے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دونوں بحری افواج کے عزم کی توثیق کرتا ہے۔
_20261001140953_f92027.jpeg)
_20261001141007_2f6f88.jpeg)
_20261001141016_abc8ff.jpeg)
_20261001141024_6bb63f.jpeg)
*************
(ش ح ۔ م م ع ۔ت ا )
U. No .4437
(ریلیز آئی ڈی: 2317607)
وزیٹر کاؤنٹر : 12