دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اراضی وسائل نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ پہل کے تحت صفائی ستھرائی انجام دینے والے  عملے کو اعزاز سے نوازا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 2:12PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت کے محکمہ اراضی وسائل نے ’سوچھتا ہی سیوا‘ پہل کے تحت ’صفائی مترا سرکشا سیوا ایوم سمان شیور‘ کے ایک حصے کے طور پر 30 ستمبر 2026 کو اپنے صفائی اور ہاؤس کیپنگ عملے کو اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر کام  کاج کی جگہ پر صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت برقرار رکھنے میں ان کی وقف خدمات اور اہم کردار کا اعتراف کیا گیا۔ تقریب میں صفائی عملے کے ذریعے صفائی  ستھرائی ، صحت مند اور بہتر طور پر دیکھ بھال والے کام کے ماحول کو یقینی بنانے میں ادا کیے جانے والے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

محکمہ اراضی وسائل کے سکریٹری نے اعزاز سے نوازنے کی اس تقریب کی قیادت کی۔ محکمہ کے سینئر افسران اور عملہ بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر صفائی ستھرائی اور کام کاج کی جگہ پر حفظانِ صحت برقرار رکھنے میں ان کی وقف اور اہم خدمات کے اعتراف میں 10 صفائی کارکنوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

********

 (ش ح ۔ م م ع  ۔ت ا )

U. No.4435

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317622) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil