دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ اراضی وسائل میں خصوصی مہم 6 (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک) کے نفاذ کی تیاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 2:11PM by PIB Delhi

محکمہ اراضی وسائل نے حکومت ہند کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی مہم 6 کے نفاذ کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ مہم 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کا مقصد سرکاری دفاتر میں صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینا اور زیر التوا معاملات کو کم سے کم کرنا ہے۔

محکمہ اپنے تینوں احاطوں یعنی کرتویہ بھون-3، سی جی او کمپلیکس اور شیواجی اسٹیڈیم انیکس میں اس مہم کو نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔ خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے (15 سے 30 ستمبر 2026) کے دوران زیر التوا معاملات میں  کمی  کرنےکے اہداف طے کرنے، ریکارڈ کا جائزہ لینے، ای کچرے اور ناکارہ اشیا کو تلف کرنے اور صفائی ستھرائی سے متعلق اقدامات کی منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

گزشتہ خصوصی مہم 5.0 کے دوران محکمہ اراضی وسائل نے درج ذیل اہداف حاصل کیے:

  • محکمہ کے احاطے میں صفائی ستھرائی کی 16 مہمات کامیابی کے ساتھ چلائی گئیں۔
  • عوامی شکایات اور اپیلوں کا 100 فیصد ازالہ کیا گیا۔
  • ریکارڈ درج کرنے، فائلیں ختم کرنے یا بند کرنے کے لیے 2415 فائلوں، جن میں فزیکل فائلیں اور ای-فائلیں شامل ہیں، کا جائزہ لیا گیا۔

خصوصی مہم 6 کے تیاری کے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر محکمہ اراضی وسائل کے سکریٹری نے 17 ستمبر 2026 کو سی جی او کمپلیکس میں واقع محکمہ کے دفتر کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ریکارڈ روم کا بھی جائزہ لیا اور عملے کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم کے ’سوچھتا‘ کے وژن کو اجاگر کرتے ہوئے سکریٹری نے صفائی ستھرائی کی ملک گیر مہم کے گہرے اثرات کا ذکر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، جو صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی  کا یہ جذبہ صرف سرکاری دفاتر تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے ہمارے گھروں، محلوں اور مقامی برادریوں تک بھی وسعت دینی چاہیے۔

اس مقصد کے حصول کے لیے انہوں نے سب سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھر اور کام کاج  کی جگہ کے اردگرد صفائی ستھرائی برقرار رکھنے کی ذاتی ذمہ داری قبول کریں اور ناکارہ اشیا، ای کچرے اور ناقابل استعمال مواد کی مناسب طور پر نشاندہی کرکے انہیں مقررہ طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرانی فائلوں کا جائزہ لینے، ان کا ریکارڈ درج کرنے اور غیر ضروری فائلوں کو ختم کرنے کا کام ترجیحی بنیاد پر کیا جانا چاہیے۔

محکمہ اراضی وسائل کام  کاج کی جگہ پر صفائی ستھرائی، ریکارڈ کے منظم  بندوبست ، کچرے کے ذمہ دارانہ طریقے سے نمٹانے اور دستیاب جگہ کے مؤثر استعمال کے لیے مختلف اقدامات کے ذریعے خصوصی مہم 6 کی فعال طور پر حمایت کر رہا ہے۔

**********

 (ش ح ۔ م م ع ۔ت ا )

U. No. 4436


(ریلیز آئی ڈی: 2317633) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil