وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ایم سی میں منعقدہ‘سوچھتا ہی سیوا’مہم میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن کی شرکت


وزیر موصوف نے سوچھتا کا حلف دلایا اور شجرکاری مہم اور شرم دان  کی سرگرمی میں حصہ لیا

طلبہ اور حکام سے اداروں اور عوامی مقامات پر صفائی کے اقدامات میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی

‘سوچھتا ہی سیوا’ کے تحت آئی آئی ایم سی کی سرگرمیاں اجتماعى ذمہ داری کے جذبے کو نمایاں کرتی ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 4:09PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج نئی دہلی میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (آئی آئی ایم سی) میں منعقدہ ‘سوچھتا ہی سیوا’مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261001161031_4d4d77.jpg

وزیر موصوف نے طلبہ، افسران اور عملے سے خطاب کرتے ہوئے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2014 میں صفائی کو عوامی تحریک بنانے کے مقصد سے ‘سوچھ بھارت مشن’ کا آغاز کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261001161037_ab97aa.jpg

وزیر موصوف نے کہا، ‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے 2014 میں صفائی مہم شروع کیے جانے کے بعد ملک بھر کے لوگ اس تحریک کا حصہ بن گئے۔ دفاتر اور اداروں میں بھی صفائی مہم چلائی گئی۔ آج آئی آئی ایم سی کے طلبہ اور افسران کے ساتھ ہم نے سوچھتا کا عہد لیا ہے۔ ہمیں جہاں بھی ممکن ہو،‘سوچھتا سیوا’ کے ذریعے اپنا تعاون دینا چاہیے، خواہ وہ آنگن واڑی مراکز ہوں، مندر ہوں، ادارے ہوں یا دیگر عوامی مقامات۔ ہم 17 ستمبر سے صفائی مہم چلا رہے ہیں۔ اپنے ملک، اداروں اور دفاتر کو صاف رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261001161045_eaedef.jpg

ادارے میں پروگرام کا آغاز سوچھتا  کے عہد کے ساتھ ہوا، جس میں فیکلٹی کے ارکان، افسران، عملے، طلبہ اور انڈین انفارمیشن سروس کے زیرِ تربیت افسران نے شرکت کی۔

وزیر موصوف نے آئی آئی ایم سی کے کیمپس میں پودا لگا کر ‘ایک پیڑ ماں کے نام’ پہل میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے طلبہ سے بات چیت کی اور اس بات پر زور دیا کہ صرف درخت لگانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ ان کی مسلسل دیکھ بھال اور نگہداشت کو بھی یقینی بنانا ضروری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261001161054_1052c7.jpg

پروگرام کے تحت وزیر موصوف نے آئی آئی ایم سی میں طلبہ، فیکلٹی کے ارکان، افسران اور عملے کے ساتھ ایک گھنٹے کے شرم دان میں بھی حصہ لیا۔ صفائی مہم کے تحت اس سرگرمی میں علاقے سے کوڑے اور تعمیراتی ملبہ کو ہٹایا گیا۔

وزیر موصوف نے اپنے دورے کے دوران نو تعمیر شدہ کلاس روم اور دیگر تعلیمی و بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا بھی معائنہ کیا، جن میں تدریسی بلاک، زیر تعمیر ہاسٹل اور تزئین شدہ و آراستہ لائبریری شامل ہیں۔ انہوں نے ادارے میں زیر تعلیم مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ اور مختلف طبقوں کے طلبہ سے بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261001161105_057b95.jpg

وزیر موصوف نے ادارہ جاتی قیادت میں آئی آئی ایم سی کی جانب سے صفائی، ماحولیاتی بیداری، کیمپس کی ترقی اور طلبہ کی شمولیت کے شعبوں میں کی جانے والی مختلف کوششوں کی ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image006_20261001161115_413d6a.jpg

آئی آئی ایم سی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور، رجسٹرار و ڈی جی ٹریننگ جناب ایل مدھو ناگ اور سینئر اقتصادی مشیر جناب آر کےجینانے پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر ادارے کے فیکلٹی ارکان، افسران، عملہ، طلبہ اور زیرِ تربیت افسران بھی موجود تھے۔

یہ پروگرام ‘سوچھتا ہی سیوا’ مہم کے تحت آئی آئی ایم سی کی جانب سے منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کا حصہ تھا، جس کا مقصد صفائی، ماحولیاتی تحفظ اور ذمہ دار شہری بننے کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

*****

ش ح۔م ش ع۔ اش ق

U. No- 4446

 


(ریلیز آئی ڈی: 2317711) وزیٹر کاؤنٹر : 10