وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

داستان، سنیما اور عالمی اصوات کا جشن: آئی ایف ایف آئی 2026 میں میڈیا  کےنمائندوں کو گوا آنے کی دعوت، میڈیا ایکریڈیٹیشن کے لیے درخواستیں شروع

ممبئی، یکم اکتوبر 2026

گوا کے پنجی میں سنیما ایک بار پھر مرکزِ نگاہ بننے کو ہے، جہاں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا 57واں ایڈیشن 20 سے 28 نومبر 2026 تک منعقد ہوگا۔ ہندوستان اور دنیا بھر سے فلم سازوں، فلمی شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد، صحافیوں اور فلم کےشائقین کو ایک جگہ جمع کرکے آئی ایف ایف آئی قصہ گوئی کے فن، سنیما کے اظہار کی گوناگوں جہتوں اور اس تخلیقی جذبے کا جشن منائے گا جو مختلف ثقافتوں کے ناظرین کو ایک دوسرے سے جوڑنے والاہے۔

میلے میں فلموں کی نمائش، مباحثوں، فلم سازوں کے ساتھ ملاقات اور تبادلۂ خیال اور باہمی روابط کے مواقع کے ذریعے مختلف کہانیوں اور نقطۂ نظر کو پیش کیا جائے گا، جس سے خیالات، گفتگو اور باہمی تال میل کے لیے متحرک پلیٹ فارم میسر آئے گا۔ گوا سنیما کے اس عظیم جشن کی میزبانی کے لیے تیار ہے اور آئی ایف ایف آئی عالمی فلم برادری کے درمیان تخلیقی تبادلے اور بامعنی روابط کے لیے منفرد موقع فراہم کرے گا۔

میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد ہر سال آئی ایف ایف آئی کی رسائی اور تشہیر کو وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ خبروں، انٹرویو، جائزوں، خصوصی مضامین اور ڈیجیٹل کوریج کے ذریعے میڈیا فلمی میلے کی فلموں، تقریبات اور مباحثوں کو ہندوستان اور دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ذریعے مختلف فن کاروں اور ان کے فن کی ستائش کا موقع بھی ملتا ہے۔ آئی ایف ایف آئی فیسٹیول میں میڈیا کی مسلسل شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو آئی ایف ایف آئی اور تخلیقی اظہار کے بارے میں وسیع تر بیداری پیدا کرنے اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

میڈیا ایکریڈیٹیشن کے لیے رجسٹریشن یکم اکتوبر سے شروع

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا 2026 (آئی ایف ایف آئی)کے 57ویں ایڈیشن کی کوریج کرنے کے خواہش مند میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے آفیشل ایکریڈیٹیشن پورٹل کے ذریعے میڈیا ڈیلیگیٹ کے طور پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں: https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx

میڈیا ایکریڈیٹیشن کے لیے رجسٹریشن کی مدت آج، یکم اکتوبر 2026 کو شروع ہوگئی ہے اور رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2026 ہے۔

ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والے میڈیا سے وابستہ پیشہ ور افراد کو فلمی میلے کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کا موقع ملے گا، جن میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہیں:

  • فلموں کی نمائش
  • پینل مباحثے
  • فلم سازوں اور سنیما سے وابستہ پیشہ ور افراد کے ساتھ ملاقات اور تبادلۂ خیال
  • باہمی روابط کے مواقع
  • فیسٹیول کی کوریج سے متعلق دیگر سرگرمیاں

میڈیا کے نمائندگان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کرانے سے پہلے ایکریڈیٹیشن سے متعلق رہنما اصولوں کا بغور مطالعہ کرلیں۔ درخواست دہندگان کو ایکریڈیٹیشن پورٹل پر مطلوبہ دیگر معاون دستاویزات کے ساتھ درست شناختی ثبوت، پیشہ ورانہ اسناد، فعال رابطہ نمبر اور ای میل ایڈریس فراہم کرنا ہوگا۔

اہلیت کے تفصیلی معیار اور میڈیا ایکریڈیٹیشن پالیسی یہاں ملاحظہ کی جا سکتی ہے۔

ضروری دستاویزات:

  • تصویر
  • سرکاری شناختی ثبوت
  • پی آئی بی یا ریاستی حکومت کا ایکریڈیٹیشن کارڈ / ادارے کا شناختی کارڈ + ایڈیٹر کا خط
  • متعلقہ شعبے میں کام کرنے کا ثبوت

اہم معلومات

  • فیسٹیول: انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کا 57واں ایڈیشن
  • مقام: پنجی، گوا
  • میڈیا ایکریڈیٹیشن شروع ہونے کی تاریخ: یکم اکتوبر 2026
  • میڈیا ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026
  • ایکریڈیٹیشن پورٹل: https://accreditation.pib.gov.in/eventregistration/login.aspx
  • معاونت کے لیے ای میل: iffi.mediadesk@pib.gov.in

میڈیا سے وابستہ وہ پیشہ ور افراد جو آئی ایف ایف آئی کے گزشتہ ایڈیشن (56ویں) کے لیے پہلے ہی پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، وہ لاگ اِن کرنے کے لیے وہی اسناد استعمال کر سکتے ہیں اور ضرورت کے مطابق اپنی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

ایشیا کے معروف فلمی میلوں میں سے ایک میں اپنی جگہ یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد درخواست دیں، سنیما کی دنیا کو نئی سمت دینے والی آوازوں سے جڑیں، پردے سے آگے کی کہانیوں کو دریافت کریں اور فلم سازی، تخلیقی صلاحیتوں اور ثقافت کے آئی ایف ایف آئی کے پُرجوش جشن کا حصہ بنیں۔ پہلی 50 کامیاب رجسٹریشن کرانے والے افراد 19 نومبر 2026 کو پنجی میں فلم اپریسی ایشن سے متعلق ایک اعزازی ورکشاپ میں شرکت کے بھی اہل ہوں گے!

اس کے علاوہ، فلموں کے شائقین جو میڈیا سے وابستہ نہیں ہیں، وہ بھی [آئی ایف ایف آئی کے ڈیلیگیٹ کے طور پر رجسٹریشن] https://www.iffigoa.org/delegate-registration کرا سکتے ہیں اور 57ویں آئی ایف ایف آئی 2026 میں پیش کی جانے والی فلموں اور دیگر سرگرمیوں کے بھرپور سلسلے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

آئی ایف ایف آئی کے بارے میں

1952 میں شروع ہونے والا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) جنوبی ایشیا میں سنیما کے جشن کی قدیم ترین اور سب سے بڑی تقریبات میں سے ایک ہے۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی)، اطلاعات و نشریات کی وزارت، حکومت ہند اور گوا حکومت کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گوا (ای ایس جی) کے مشترکہ زیر اہتمام منعقد ہونے والا آئی ایف ایف آئی دنیا بھر کے فلم سازوں، سنیما کے نامور فن کاروں اور ابھرتی ہوئی آوازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرتا ہے۔ بین الاقوامی مقابلوں، ثقافتی پروگراموں، ماسٹر کلاسز اور خراجِ تحسین کی تقریبات کے ذریعے یہ فیسٹیول گوا کے پُرجوش ماحول میں مختلف کہانیوں، زبانوں اور سنیما کی متنوع روایات کا جشن مناتا ہے۔ 56ویں آئی ایف ایف آئی 2026 کے بارے میں مزید معلومات اور تازہ ترین تفصیلات کے لیے [آئی ایف ایف آئی کی ویب سائٹ] https://www.iffigoa.org/. ملاحظہ کریں۔

*****

ش ح۔م ش ع۔ اش ق

U. No- 4450


(ریلیز آئی ڈی: 2317758) وزیٹر کاؤنٹر : 8