سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
حکومت ہند نے معذور افراد اور معذور افراد کی گاڑیوں کے لیے مستثنی فاسٹ ٹیگ جاری کرنے کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کی ہے
نظرثانی شدہ ضابطے کا مقصد اہل معذور افراد کے لیے قومی شاہراہوں پر ٹول وصولی کے نظام کو مزید قابل رسائی، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 4:57PM by PIB Delhi
شہریوں کے لیے گزر بسر میں آسانی کو فروغ دینے اور معذور افراد سے متعلق ٹول کے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے لیے حکومت ہند نے اہل معذور افراد کے لیے مستثنی فاسٹ ٹیگ جاری کرنے اور اس کی تجدید سے متعلق رہنما خطوط میں ترمیم کی ہے۔ نظرثانی شدہ نظام کا مقصد اہل معذور افراد کی گاڑیوں کے لیے مستثنی فاسٹ ٹیگ جاری کرنے اور اس کی تجدید میں زیادہ یکسانیت لانا اور بار بار کی جانے والی رسمی کارروائیوں کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ یہ رہنما خطوط 2 اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گے۔
اس کے تحت جسمانی معذوری والے افراد کے استعمال کے لیے خصوصی طور پر تیار اور تعمیر کی گئی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ’معذور فرد‘ ملکیت کی قسم کے تحت رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے مستثنی فاسٹ ٹیگ، درست معذوری سرٹیفکیٹ، منفرد معذوری شناختی کارڈ (یو ڈی آئی ڈی کارڈ) یا دیگر قابل اطلاق ریکارڈ میں درج معذوری کی شرح کی بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔
پہلے کے رہنما خطوط کے تحت معذور افراد کے لیے مستثنی فاسٹ ٹیگ کی سالانہ تجدید لازمی تھی۔ تاہم، نئے رہنما خطوط کے مطابق مستثنی فاسٹ ٹیگ کی مدت معذوری کی درج شدہ شرح کی بنیاد پر طے کی جائے گی۔ 70 فیصد سے 100 فیصد تک معذوری رکھنے والے افراد کو جاری کیا گیا فاسٹ ٹیگ پانچ سال تک کارآمد ہوگا، جبکہ 40 فیصد سے 70 فیصد سے کم معذوری رکھنے والے افراد کو جاری کیا گیا فاسٹ ٹیگ تین سال تک کارآمد ہوگا۔ اس کے بعد مستثنی فاسٹ ٹیگ کی تجدید کی جا سکے گی، بشرطیکہ اہل ہونے کی شرائط برقرار رہیں اور قومی شاہراہ فیس ضوابط 2008 کی دفعات کی پابندی کی جائے۔
نظرثانی شدہ ضابطوں کا مقصد اہل معذور افراد کے لیے قومی شاہراہوں پر ٹول وصولی کے نظام کو مزید قابل رسائی، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے، ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنانا ہے کہ ٹول میں چھوٹ مقررہ ضابطوں اور اہلیت کی شرائط کے مطابق ہی دی جاتی رہے۔
*****
ش ح۔ ش ب۔ ج
uno-4459
(ریلیز آئی ڈی: 2317776)
وزیٹر کاؤنٹر : 5