قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ارجن رام میگھوال نے سرکاری زبان شعبے کی گولڈن جوبلی منائی، 50 سالہ سفر پر یادگاری کتاب جاری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 5:27PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال نے یکم اکتوبر 2026 کو قانون سازی کے محکمے کے سرکاری زبان شعبے کی گولڈن جوبلی تقریب میں شرکت کی اور نئی دہلی کے کرتویہ بھون-2 کے کانفرنس روم H/24000 میں منعقدہ پروگرام میں ’’راج بھاشا کھنڈ کی سُوَرنم یاترا‘‘ (राजभाषा खंड की स्वर्णिम यात्रा) کے عنوان سے یادگاری کتاب جاری کی۔

اس کتاب میں قانون سازی کے محکمے کے سرکاری زبان شعبے کے 50 سالہ سفر، کامیابیوں اور اہم سنگ میل کو قلم بند کیا گیا ہے۔ اس میں قانون سازی کے شعبے میں ہندی کو سرکاری زبان کے طور پر فروغ دینے اور اس کے بتدریج استعمال کو یقینی بنانے میں شعبے کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کتاب میں گزشتہ برسوں کے دوران قانون سازی کے کام میں ہندی کے استعمال کو آسان بنانے، اسے شہری مرکزیت کا حامل بنانے اور قانون سازی کے مسودے کی تیاری اور متعلقہ سرگرمیوں کے دو لسانی کردار کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کی جانے والی ادارہ جاتی کوششوں کی بھی عکاسی کی گئی ہے۔

جناب میگھوال نے پانچ دہائیوں پر وقف خدمات کی تکمیل پر قانون سازی کے محکمے کے سکریٹری جناب راجیو منی اور دیگر افسران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے سرکاری زبان شعبے کی جانب سے بھرپور لسانی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ قانون سازی کا کام ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں انتہائی درستگی، وضاحت اور یکسانیت کے ساتھ انجام دیا جائے۔

تقریب میں قانون سازی کے محکمے کے سرکاری زبان شعبے کے ریٹائرڈ افسران نے بھی شرکت کی، جنہیں جناب میگھوال نے اعزاز سے نوازا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261001172825_e0bc71.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261001172832_0c8f6b.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261001172843_0d943e.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261001172908_e83a54.jpg

*****

(ش ح  ۔  ض ر۔م ذ)

UR.No. 4462


(ریلیز آئی ڈی: 2317804) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी