سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سماجی انصاف کی وزارت کی ’سیٹو این ایس پی‘ ایپ نے طلبہ کے لیے اسکالرشپ تک رسائی آسان بنا دی


موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن، بایومیٹرک تصدیق، درخواست جمع کرنے اور درخواست کی صورتِ حال جاننے کی سہولت ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 5:49PM by PIB Delhi

اسکالرشپ فار ایجوکیشن ٹرانسفارمیشن اینڈ اپ لفٹمنٹ (سیٹو) نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) ایپ ایک مخصوص موبائل ایپلی کیشن ہے، جو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت درج فہرست ذاتوں (ایس سی) اور دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کے اہل مستحقین کو اسکالرشپ سے متعلق خدمات زیادہ قابلِ رسائی، آسان اور طلبہ کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے تمام ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔

وزارت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ حکومتِ ہند کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے (ڈی او ایس جے ای) نے وزارت کی جانب سے اس ایپ کو رواں سال اپریل میں ہی شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹو این ایس پی ایپ کو ایک سادہ، محفوظ اور شفاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اسکالرشپ سے متعلق مختلف خدمات تک آسان رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

افسر نے بتایا کہ یہ ایپ اس طرح تیار کی گئی ہے کہ طریقۂ کار سے متعلق مشکلات کو کم کیا جا سکے اور طلبہ کو مختلف پلیٹ فارموں پر جانے کی ضرورت کے بغیر اسکالرشپ سے متعلق مختلف سرگرمیاں مکمل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹو این ایس پی ایپ کے ذریعے اہل طلبہ اسکالرشپ اسکیموں کے لیے رجسٹریشن کر سکتے ہیں، بایومیٹرک تصدیق مکمل کر سکتے ہیں، اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں اور اپنی درخواستوں کی صورتِ حال معلوم کر سکتے ہیں۔ ایپ میں صارفین کے لیے رہنما ہدایات اور معاونتی خدمات بھی دستیاب ہیں، جن کے ذریعے طلبہ اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کے عمل کے دوران متعلقہ معلومات اور ضروری مدد حاصل کر سکتے ہیں۔

افسر نے مزید بتایا کہ یہ ایپ اسکالرشپ کے انتظام وانصرام سے وابستہ اہم متعلقہ فریقوں، جن میں ادارہ جاتی نوڈل افسران (آئی این اوز)، ضلعی نوڈل افسران (ڈی این اوز) اور ریاستی نوڈل افسران (ایس این اوز) شامل ہیں، کے لیے بھی اہم ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔ ان سہولیات کا مقصد مختلف سطحوں پر اسکالرشپ کی درخواستوں کی مؤثر کارروائی، نگرانی اور انتظام میں معاونت فراہم کرنا ہے، جس سے کہ مجموعی طور پر اسکالرشپ کی فراہمی کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ سیٹو این ایس پی ایپ کا اجرا عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور شہری پر مرکوز حل بروئے کار لانے کی محکمہ کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اسکالرشپ سے متعلق ضروری خدمات فراہم کرنے کے اس اقدام کا مقصد طلبہ کے لیے اس عمل کو مزید آسان بنانا اور معلومات و درخواست سے متعلق خدمات تک ان کی رسائی بہتر بنانا ہے۔ موبائل پلیٹ فارم کے ذریعے خدمات دستیاب ہونے سے طلبہ اہم معلومات حاصل کرنے، ضروری مراحل مکمل کرنے اور اپنی درخواستوں کی پیش رفت پر زیادہ آسانی سے نظر رکھنے کے قابل ہوں گے۔

سیٹو این ایس پی ایپ اسکالرشپ اسکیموں کے انتظام میں شفافیت، رسائی اور کارکردگی کو بہتر بنانے پر محکمہ کی توجہ کو بھی تقویت دیتی ہے۔ درخواست جمع کرنے اور اس کی صورتِ حال جاننے کی ڈیجیٹل سہولت سے طلبہ اپنی درخواستوں کی پیش رفت سے باخبر رہ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر متعلقہ رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

محکمہ ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے طریقۂ کار کو آسان بنانے اور فلاحی و اسکالرشپ کے فوائد کی فراہمی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ سیٹو این ایس پی ایپ کا اجرا ایک زیادہ قابلِ رسائی، مؤثر، شفاف اور طلبہ پرمرکوز اسکالرشپ نظام تشکیل دینے کی سمت ایک اور قدم ہے۔

محکمہ ایسے اختراعی اور ٹیکنالوجی پر مبنی حل اختیار کرنے کے لیے پرعزم ہے جو اسکالرشپ سے متعلق طریقۂ کار کو آسان بنائیں، شفافیت کو بہتر کریں اور اہل طلبہ کو فوائد کی بروقت اور مؤثر فراہمی میں سہولت فراہم کریں۔

سیٹو این ایس پی ایپ درج ذیل پلیٹ فارموں سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے:

گوگل پلے اسٹور:

Download SETU NSP App on Google Play Store

ایپل ایپ اسٹور:

Download SETU NSP App on Apple App Store

 

*********

 (ش ح ۔ م م ع۔ت ا )

U. No. 4465


(ریلیز آئی ڈی: 2317831) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी