سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
عزت مآب وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے دہلی میں ’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے موضوع کے تحت شرم دان (رضاکارانہ خدمت) کی سرگرمی کی قیادت کی
شرم دان کی سرگرمی نے عوامی شراکت داری (جن بھاگیداری) اورسوَچھ بھارت اوروکست بھارت کے وژن کے عزم کی تجدید کی۔
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 7:28PM by PIB Delhi
'سوَچھتا ہی سیوا 2026مہم کے حصے کے طور پر، آج قومی دارالحکومت کے پہاڑ گنج علاقے میں واقع مہلا امداد کمیٹی کے احاطے میں، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے معزز وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کی قیادت میں’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے موضوع کے تحت شرم دان کی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔

جناب ورما نے شرم دان کی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور احاطے میں صفائی کے کاموں کی قیادت کی۔
انہوں نے شرکاء کو سوَچھ بھارت مشن کے بارے میں آگاہ کیا، جس کا آغاز عزت مآب وزیر اعظم ہندجناب نریندر مودی نے 2 اکتوبر 2014 کو ملک بھر میں ایک قومی تحریک کے طور پر کیا تھا۔ انہوں نے اس تحریک کے تحت حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
صفائی کی تحریک کی رفتار کو برقرار رکھنے میں عوامی شراکت داری (جن بھاگیداری) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے،جناب ورما نے سب سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا لازمی حصہ بنائیں۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں، کام کی جگہوں اور عوامی مقامات کو صاف رکھنے میں اجتماعی طور پر اپنا حصہ ڈالیں، اور اس طرح مشترکہ ذمہ داری اور شرکت کے جذبے کو تقویت دیں۔
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کی وزارت اورآرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈکے افسران نے بھی شرم دان کی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

شرکاء نے اجتماعی طور پر احاطے اور اس کے آس پاس صفائی ستھرائی کے کام انجام دیے اور عوامی شراکت داری کے جذبے کے تئیں اپنے عزم کی تجدید کی۔
شرم دان کی یہ سرگرمی سوَچھتا ہی سیوا 2026کے مقاصد اورسوَچھ بھارت اوروکست بھارت کے وسیع تر وژن کے تئیں وزارت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اقدام صفائی ستھرائی کو ایک پائیدار عوامی تحریک اور روزمرہ کی زندگی کا لازمی حصہ بنانے میں اجتماعی شرکت کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔ محکمہ سماجی انصاف و بااختیاری ا یسے اقدامات کی مسلسل حمایت کر رہا ہے جو صفائی، عوامی شرکت اور اجتماعی ذمہ داری کو فروغ دیتے ہیں۔
’ایک دن، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کے موضوع کے تحت ’شرم دان‘ (رضاکارانہ مشقت) کی سرگرمی اس پیغام کو تقویت دیتی ہے کہ ایک صاف ستھرے اور زیادہ ترقی یافتہ بھارت کے حصول کے لیے فعال شرکت اور مشترکہ عزم کے ذریعے ہی پائیدار صفائی ممکن ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 4477
(ریلیز آئی ڈی: 2317933)
وزیٹر کاؤنٹر : 5