وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم نے مجاہدِ آزادی شیام جی کرشن ورما کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 OCT 2026 8:42AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے عظیم انقلابی اور مجاہدِ آزادی شیام جی کرشن ورما کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ شیام جی کرشن ورما نے مادرِ وطن بھارت کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے اپنی زندگی وقف کردی۔

انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے وقار اور خودداری کے تحفظ کے لیے شیام جی کرشن ورما نے جس بہادری اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، اسے قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔

جناب مودی نے ایکس پر تحریر کیا:

’’عظیم انقلابی اور مجاہدِ آزادی شیام جی کرشن ورما کو ان کی یومِ پیدائش پر صد احترام خراجِ عقیدت۔ مادرِ وطن بھارت کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی۔ مادرِ وطن کی خودداری کے تحفظ کے لیے انہوں نے جس بہادری اور عزم و حوصلے کا مظاہرہ کیا، شکر گزار قوم اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4599


(ریلیز آئی ڈی: 2318828) وزیٹر کاؤنٹر : 8