وزارت خزانہ
برہما کماریز اور ڈی او او دفتر نے بارہ بنکی میں آپریشن جاگرتی کے تحت منشیات کے استعمال اور نشے کے خلاف بیداری مہم چلائی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
01 OCT 2026 9:42PM by PIB Delhi
برہما کماری تنظیم کی بارہ بنکی شاخ اور ڈی او او دفتر، بارہ بنکی کے پی اینڈ آئی سیل نے آج آپریشن جاگرتی کے تحت ارناو پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، بارہ بنکی میں منشیات کے استعمال اور نشے کے خلاف بیداری مہم کا انعقاد کیا۔

افسران اور برہما کماری تنظیم کے ارکان نے طلبہ کو منشیات کے استعمال اور نشے کے مضر اثرات سے آگاہ کیا اور منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے عملی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ منشیات سے دور رہیں، اپنے ہم جولیوں اور معاشرے میں بیداری پھیلائیں اور ذمہ دار شہری بنیں۔ پروگرام میں ’نشا مکت بھارت‘ کی تعمیر میں نوجوانوں کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔ اس بیداری پروگرام میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
*****
ش ح ۔ ا ک۔ ج
UNO- 4636
(ریلیز آئی ڈی: 2319160)
وزیٹر کاؤنٹر : 14