مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ٹیلی مواصلات میں سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم زور و شور سے جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 OCT 2026 5:30PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) میں سوچھتا ہی سیوا 2026 مہم 17.09.2026 سے 02.10.2026 تک ’’سوچھتا میں سہ بھاگ، سوچھ بھارت، وکست بھارت‘‘ کے موضوع کے تحت منائی جا رہی ہے، جو صفائی ستھرائی کے لیے ’’پورے معاشرے‘‘ اور ’’پوری حکومت‘‘ کے نقطۂ نظر کی عکاسی کرتی ہے۔ اس مہم کے ذریعے صفائی ستھرائی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے اور شہریوں کی شرکت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں صفائی کے لیے متعین مقامات (سی ٹی یوز) کی صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے صفائی مہمات چلائی جا رہی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں محکمہ کے افسران اور عملہ، منسلک دفاتر، ماتحت دفاتر، فیلڈ یونٹس اور سرکاری شعبے کے ادارے فعال طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ ٹیلی مواصلات نے مہم کے دوران درج ذیل سرگرمیاں انجام دیں:

1. سوچھتا کا عہد: محکمہ ٹیلی مواصلات کے سکریٹری جناب امیت اگروال نے محکمہ کے افسران کے ساتھ سوچھتا کا حلف لیا اور صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور ذمہ دارانہ شہری طرزِ عمل کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-01173058_20261001173224_bed7dd.png

2.   صفائی ستھرائی کے فروغ کے لیے جن بھاگیداری بیداری مہم: محکمہ نے 23 ستمبر 2026 کو سنچار بھون میں محکمہ ٹیلی مواصلات کے ملازمین کے بچوں کے لیے مضمون نویسی اور پوسٹر سازی کے مقابلے منعقد کیے، جن کے ذریعے تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے ساتھ صفائی وستھرائی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-01173113_20261001173239_e20668.png

3.صفائی کارکنوں کےلیے کچرےکےمؤثرانتظام سے متعلق آگاہی اجلاس:  ’’سوچھتا ہی سیوا 2026‘‘مہم کے تحت محکمہ ٹیلی مواصلات نے کچرے کے مؤثر انتظام کے موضوع پر ماہرین کا آگاہی اجلاس منعقد کیا۔ وزارتِ ہاؤسنگ و شہری امور کے ریٹائرڈ جوائنٹ ایڈوائزر جناب جے بی رویندر نے کچرے کے انتظام کی مختلف تکنیکوں اور طریقۂ کار سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔ اس اجلاس میں صفائی کارکنوں نے شرکت کی، جس سے انہیں کچرے کے زیادہ مؤثر اور پائیدار انتظام کے لیے ضروری معلومات حاصل ہوئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-01173136_20261001173359_25b695.png

4.صفائی مترا  سورکشاشِیوِر: صفائی عملے کو کام کے دوران درپیش خطرات سے آگاہ کیا گیا اور انہیں حفاظتی آلات اور ابتدائی طبی امداد کی کِٹ فراہم کی گئی۔

مہم کے دوران محکمہ ٹیلی مواصلات، اس کے منسلک دفاتر، ماتحت دفاتر، فیلڈ یونٹس اور سرکاری شعبے کے اداروں نے بھی پُرجوش انداز میں حصہ لیا اور ملک بھر میں صفائی کے لیے متعین مقامات (سی ٹی یوز) کی صفائی پر خصوصی توجہ دی۔ محکمہ ٹیلی مواصلات کے ملک بھر میں واقع فیلڈ دفاتر میں صفائی مہم، بیداری اجلاس، پوسٹر سازی کے مقابلے، شجرکاری، سوچھتا کا حلف اور صفائی مترا سورکشا شِیوِر سمیت مختلف پروگرام منعقد کیے گئے، جو صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت اور تحفظ کے تئیں مہم کے عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/Screenshot2026-10-01173159_20261001173419_f88717.png

مہم کا اختتام 2 اکتوبر 2026  یعنی سوچھتا بھارت دیوس کو’ایک پیڑ ماں کے نام‘ پہل کے تحت مواصلات کے وزیر جناب جیوتیرادتیہ ایم سندھیا کے ہاتھوں درخت لگانے کے ساتھ ہوگا۔

Follow DoT Handles for more: -

X - https://x.com/DoT_India

Insta- https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==

Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia

Youtube: https://youtube.com/@departmentoftelecom?si=DALnhYkt89U5jAaa

 

***********

ش ح۔ رک۔

U No. 4655


(ریلیز آئی ڈی: 2319271) وزیٹر کاؤنٹر : 21
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी