محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت محنت و روزگار  کے سکریٹری نے اتراکھنڈ کے رودرپور میں ’شرم سمواد‘ کی قیادت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 OCT 2026 8:38PM by PIB Delhi

محنت و روزگار کی وزارت نے حکومت اتراکھنڈ کے محکمہ محنت کے اشتراک سے اور کماون گڑھوال چیمبر آف کامرس، انٹرپرینیور ویلفیئر کمیٹی(ایس ای ڈبلیو ایس-ایس آئی ڈی سی یو ایل) اور ایس آئی ڈی سی یو ایل انڈسٹریل ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایس ایس آئی ڈبلیو اے) کے تعاون سے اتراکھنڈ کے رودرپور میں لیبر کوڈز (مزدوروں سے متعلق ضابطے )سے متعلق ’شرم سمواد‘ یعنی ضلعی سطح پر استعداد سازی اور بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں آجروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ متعلقہ فریقوں نے شرکت کی، جس کا مقصد 21 ؍نومبر 2025 کو نافذ ہونے والے لیبر کوڈز اور 8 ؍مئی 2026 کو مطلع کیے گئے مرکزی ضابطے کے بارے میں بیداری اور سمجھ کوبہتر بنانا تھا۔ اجلاس کے دوران لیبر کوڈز کی اہم دفعات اور نئے محنت قانون کے فریم ورک کے تحت اداروں پر عائد ہونے والی تعمیلی ضروریات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image001_20261006203907_5b1685.jpg

محنت و روزگار کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر چندر بھوشن کمار نےاس پروگرام کی صدارت کی۔ پروگرام میں آجر، صنعتی نمائندگان، انسانی وسائل کے ماہرین، قانونی ماہرین، مالیاتی ماہرین اور محنت و روزگار کے نظام سے وابستہ دیگر اہم متعلقہ فریق  سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 250 شرکا نے حصہ لیا۔ وزارت محنت و روزگار، سنٹرل لیبر کمشنر (سنٹرل)، امپلائز اسٹیٹ انسورنش کارپوریشن، امپلائز پروویڈنٹ فنڈآرگنائزیشن اور حکومت اتراکھنڈ کے محکمہ محنت کے افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image002_20261006203922_82a14b.jpg

پروگرام میں تکنیکی  سیشنز کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا، جن کا مقصد شرکا کو لیبر کوڈز، آجروں کی ذمہ داریوں اور حکومت ہند کے اہم سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں عملی معلومات فراہم کرانا تھا۔

ابتدا میں حکومت اتراکھنڈ کے محکمہ محنت کےسکریٹری جناب شریدھر بابو اڈانکی، آئی اے ایس نے شرکا کا خیرمقدم کیا اور پروگرام کے پس منظر کو واضح کرتے ہوئے مزدوروں سے متعلق قوانین کی تعمیل کو مضبوط بنانے میں باہمی تعاون کی کوششوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ کلیدی خطاب میں وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری ڈاکٹر چندر بھوشن کمار، آئی اے ایس نے لیبر کوڈز کی اہم دفعات کی وضاحت کی اور ان کے ہموار اور موثر نفاذ میں بیداری، متعلقہ فریقوں کی شمولیت اور استعداد سازی کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مرکزی اسکیموں پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا( پی ایم وی بی آر وائی) اور پردھان منتری شرم یوگی مان دھن (پی ایم ایس وائی ایم) کو بھی اجاگر کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image003_20261006203940_b1b923.jpg

چار تکنیکی سیشنز منعقد کیے گئے، جن میں بالترتیب لیبر کوڈز کا جامع جائزہ، کوڈز کے تحت آجروں کے لیے اہم تعمیلی تقاضوں اور پی ایم وی بی آر وائیاور پی ایم ایس وائی ایم کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ایک باہمی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد کیا گیا، جس میں وزارت اور ریاستی حکومت کے افسران نے فعال طور پر حصہ لیا۔

پروگرام نے عملی نفاذ سے متعلق چیلنجوں کے حل اور نئے ضابطہ جاتی نظام کی بہتر تفہیم پیدا کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کیا۔ تبادلہ خیال سے آجروں اور صنعتی شعبے سے وابستہ متعلقہ فریقوں کے اہم خدشات کو دور کرنے میں بھی مدد ملی اور نفاذ سے متعلق امور پر مزید وضاحت پیدا ہوئی۔

حکومت کے حکام اور صنعتی نمائندوں کو ایک پلیٹ فارم پرلاتے ہوئے اس پروگرام نے بامعنی مکالمے کو فروغ دیا، متعلقہ فریقوں کی شمولیت کو مضبوط کیا اور لیبر کوڈز کے بارے میں بیداری میں اضافہ کیا۔ خیالات اور عملی معلومات کے تبادلے سے نئے ضابطہ جاتی فریم ورک کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملی اور نچلی سطح پر اس کے موثر نفاذ کو تقویت ملی۔

بعد ازاں، وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری نے ای ایس آئی سی اسپتال رودرپور کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں اور عملے سے بات چیت کی۔ انہیں اسپتال کے مجموعی کام کاج اور بیمہ شدہ افراد کے لیے دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے اسپتال کے کام کاج میں مجموعی بہتری کے لیے کئی اقدامات بھی تجویز کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image004_20261006204001_e2780f.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2026/oct/image005_20261006204015_644af2.jpg

 

*****

ش ح ۔م ع ن۔  ف ر

U. No.4737


(ریلیز آئی ڈی: 2319922) وزیٹر کاؤنٹر : 28
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी